به صبر مشکلِ عالم تمام بگشاید
که این کلید به هر قفل راست میآید
(صائب تبریزی)
صبر سے دنیا کے تمام مشکل عقدے کھل جاتے ہیں کیونکہ یہ چابی ہر تالے پر ٹھیک بیٹھتی ہے۔
برنمیدارد شراکت ملکِ تنگِ بیغمی
زین سبب اطفال دایم دشمنِ دیوانهاند
(صائب تبریزی)
بے غمی کا تنگ مُلک شراکت برداشت نہیں کرتا؛ یہی سبب ہے کہ بچّے ہمیشہ دیوانے کے دشمن ہوتے ہیں۔
(بچّے اور دیوانے دونوں ہی بے غم ہوتے ہیں۔)