تلاش از محمد زُھری
(جدید فارسی شاعری، ترجمہ ن م راشد، مجلسِ ترقیِ ادب، لاہور)
واہ حضور وارث صاحب - تو یہ کتاب آپ نے خرید ہی ڈالی -
جی ہاں قبلہ بالکل خرید ڈالی، ابھی پچھلے جمعہ کو میں 'بیمار' ہو کر گیا تھا اردو بازار لاہور اور کافی شفا بخش دوائیں اٹھا لایا، اتفاق سے یہ بھی مل گئی تو خرید لی۔
اور مجھے پورا یقین تھا کہ آپ اسکو ضرور نوٹ کریں آخر کو راشد کے عاشق جو ٹھہرے۔
ویسے وارث صاحب یہ بہت زیادتی کی آپ نے کہ لاہور آئے اور مجھ سے نہیں ملے اب اگر لاہور تشریف آوری ہو تو مجھ سے ضرور ملیے گا- ہم آپ کے مداح ہیں حضور -
ہم تو مجبور ہیں اس دل سے مگر اے جانِ جہاں
اپنے عشّاق سے ایسے بھی کوئی کرتا ہے؟