جناب سید صاحب !
اظہار خیال کے لئے ممنوں ہوں
مرحوم حسین انجم صاحب کے اِن اشعار میں کوئی معانی آفرینی تو نہیں
لیکن اشعار میں کیفیت کے اظہارِ خوب نے، انہیں یہاں پیش کرنے پر مجھے اُکسایا
پہلےشعر کے مصرع اولیٰ میں جو سہو یا فروگزاتِ بستگی ہے اس پر تو میں کچھ نہیں کرسکتا
ہاں آخری شعر کے مصرع اولیٰ میں جو غلطی ہے وہ درست کرنے کی کوشش کرتا ہوں کہ یہ
مجھ سے معرض وجود میں آئی ہے
ایسا فروغِ مے لئے گلنار رُخ تھا رات
میرا غریب خانہ شبستاں سا کردیا
یا یوں کہ:
کچھ یوں فروغِ مے دِیا گلنار رُخ نے رات
میرا غریب خانہ شبستاں سا کردیا
سید صاحب! آپ کی باریک بینی اور اس نشاندہی سہو پر
میں متشکّر، اور صمیم دل سے سپاس گزار ہوں
بہت شاداں رہیں