چون گُشودم فالِ بخت از مُصحفِ رُویِ حبیب
آیتِ نَصْرٌ مِن الله آمد و فَتْحٌ قَرِيب
(سید عمادالدین نسیمی)
جب میں نے [اپنے] حبیب کے چہرے کے مُصحف سے فالِ بخت نکالی تو [یہ] آیت آئی: "نَصْرٌ مِّنَ اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ" (اللہ کی طرف سے مدد اور فتحِ قریب)۔
× مندرجۂ بالا بیت میں سورۂ صف کی آیت ۱۳ کی جانب اشارہ ہے۔