تعارف خوشی کا تعارف خوشی کی زبانی

ساجد

محفلین
خوشی ، شمشاد بھائی اس محفل کے روح رواں ہیں۔ حال آں کہ مجھے روحوں سے بہت ڈر لگتا ہے لیکن شمشاد بھائی ایسے ہیں کہ ان کے بغیر محفل پہ ڈر لگتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ساجد بھائی آپ بھی کن چکروں میں پڑ گئے۔ ہیں تو یہ خوشی لیکن انہیں ناراض ہونا بہت آتا ہے۔ ذرا بات ہوئی اور یہ ناراض۔

ان کی پہچان " خوشی " کے بجائے " ناراض " ہونی چاہیے تھی۔
 

خوشی

محفلین
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہااہا میرا مطلب تھا کہ میرے علم میں‌ہوتا آپ یہاں تشریف رکھتے ہیں تو کچھ اور کہتی
 

ساجد

محفلین
ساجد بھائی آپ بھی کن چکروں میں پڑ گئے۔ ہیں تو یہ خوشی لیکن انہیں ناراض ہونا بہت آتا ہے۔ ذرا بات ہوئی اور یہ ناراض۔

ان کی پہچان " خوشی " کے بجائے " ناراض " ہونی چاہیے تھی۔

اجی صاحب ، کیا کہہ سکتا ہوں کہ میں خواتین سے بچ بچا کر رہتا ہوں۔ یہ ایک سے زیادہ ہوں تو کم سے کم تین ہو جاتی ہیں۔ اور ہماری ایک اردو کی مس ہوا کرتی تھیں وہ ہمیشہ واحد جمع یاد کرواتے وقت مرد کی جمع مردود بولا کرتی تھیں۔ ویسے تو میاں کی جمع بھی میاؤں ہو سکتی ہے لیکن راوی کا اس سے متفق ہونا امر محال ہے۔
اتنا کچھ سن کر بھی ہم مرد چپ رہتے ہیں لیکن دوسری طرف خواتین ہیں کہ ذرا سی بات پہ بگڑ جاتی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
جب سے نواز شریف نے سر پر بال اُگائے ہیں۔ تب اتفاق کو برکت تو کیا برکتے بھی مل گئی تھی۔
 

ساجد

محفلین
نہیں بھئی میں ماسی برکتے کی بات نہیں کر رہا ۔
میں تو آپ سے پوچھ رہا تھا کہ اتفاق ہسپتال میں ڈاکٹر برکت ہے نا؟:)
 

ساجد

محفلین
دانش مؤنث ہوتی ہے مذکر نہیں۔
ویسے تو شرافت بھی مؤنث ہوتی ہے لیکن اس کا مجسمہ ہمیشہ مرد کے روپ میں ملتا ہے۔:)
 

خوشی

محفلین
یہ آج کل کے مرد اتنے زنانہ کیوں ہو گئے ھیں ،(‌ اتنی زنانہ چیزیں اپنائی ھیں‌تو
 

ساجد

محفلین
بھئی اگر یہ چیزیں مرد نہ اپنائیں تو کوئی بھی زنانی کسی مرد کو نہیں اپناتی۔
سب یہی کہتی ہیں کہ لڑکے میں شرافت ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
ساجد بھائی آپ بھی کس زمانے کی بات کر رہے ہیں۔ آجکل شرافت اور دانش کو کون پوچھتا ہے؟
یہ پوچھتے ہیں کہ کتنا پیسے والا ہے۔
 
Top