تعارف خوشی کا تعارف خوشی کی زبانی

خوشی

محفلین
آپ کو کیوں شوق ھے بزرگ بننے کا کہنے کو آپ بہنا بھی کہہ سکتے ھیں جو زیادہ پیارا لفظ ھے
 
"بلا" ہی ہے جس کے اخیر میں "گ" کا پچھلا لگا ہوتا ہے۔ واقعی آپ بہت اچھی اردو بلاگر ثابت ہو سکتی ہیں۔
 
اگر آپ سچ کہہ رہی ہیں (اور یقیناً سچ کہہ رہی ہونگی) تو ہم آپ کو ہر ممکن سہولت مہیا کرانے کی کوشش کریں گے۔ ممکن ہے اپنے حالیہ امتحانات کے بعد کسی روز۔
 

خوشی

محفلین
اوکے اب شکریہ کہوں یا نہ کہوں آپ نے تو تعریف بھی کی تھی ابھی

ویسے اتنا بتا دیں آپ نے کیسے اندازہ لگایا بلاگ کا
 

خوشی

محفلین
شکریہ مگر بلاگ کیا بے لاگ تبصرے سے نکلا ھے یا انگلش کا لفظ ھے تھوڑی سا بتائیں پلیز
 
بے لاگ تو میرے بلاگ کا نام ہے۔ جو کہ ابھی خیالات کی دنیا میں ہے۔

ویسے بلاگ اصل میں ویب لاگ کا مخفف ہے۔
 

خوشی

محفلین
مجھے تو کام مشکل لگتا ھے یہ، خیر آپ سمجھا دیجئے گا میں کوشش کر دیکھوں گی ، مگر میں‌کوئی لکھاری نہیں ہوں
 
اتنے خوبصورت اور دلچسپ جملے ہوتے ہیں آپ کے اور اس سے بھی بڑی بات یہ کہ آپ ہر معاملے میں اپنی ایک رائے رکھتی ہیں اور اس کا جواز بھی۔ پھر آپ کو لکھنے میں کیا مسئلہ ہوگا بھلا؟
 

خوشی

محفلین
اتنی تعریف نہ کریں کہیں میں خوش فہمی میں سیاسی پارٹی بنا کے الکیشن میں‌حصہ نہ لے بیٹھوں
 
پگلی میں بے جا تعریف نہیں کرتا جو محسوس کرتا ہوں وہی کہتا ہوں۔ اب یہ اور بات ہے کہ مجھ میں لوگوں کو پرکھنے کا سلیقہ نہیں اس لئے شاید کبھی کبھی کئی صلاحیتیں میری نگاہ سے اوجھل رہ جاتی ہوں۔
 
بصیرت وغیرہ تو میں خاک رکھتا ہوں۔ بس بہنوں بیٹیوں کی محبت ہے ورنہ اس بڑھاپے میں بصارت اور بصیرت کچھ بھی قابل بھروسہ نہیں۔
 
Top