تیرہویں سالگرہ خوش خطی اور اردو محفل

screenshot_661.png
 
فہد اشرف

محفلین
ایک تو آپ کے کے ر اور د میں فرق کرنا مشکل ہے۔:)
قبلہ یہ ہم نے عام انداز میں لکھا ہے ۔
یعنی آپ کے عام انداز کا قاعدہ یہ ہے کہ ’ا‘ کو تحریر سے ہی گرا دیا جائے اور خاص انداز میں ں کو ن بنا دیا جائے۔ :ROFLMAO:
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
مجھ جیسوں سے تو بہتر ہیں جو دس دفعہ ٹرائی کرنے کے بعد کچھ مناسب لکھ کر پوسٹ کرتے ہیں، اور بتاتے ہیں کہ بس ایسے ہی لکھ دیا ہے۔ :)
یہ قبلہ نقیبی صاحب کے صاف دل اور منکسر المزاج ہونے کی نشانی ہے ورنہ میری اپنی اردو کی لکھائی انتہائی بری ہے اور میں اس کا "نمونہ" پوسٹ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ :)
 
سید عمران

محفلین
آپ لوگ کچھ بھی کرلیں...
عدنان بھائی کی املا کو نہیں پہنچ سکتے...
ایک ہی تحریر میں ہر دفعہ اغلاط کی وہ وہ جدتیں لائیں گے کہ آپ اپنا سا منہ لے کر رہ جائیں گے!!!
 
دعنائیں کو رعنائیان کر کے اردو زبان پر احسانِ عظیم کیا گیا۔ رعنائیاں سر پیٹا کریں، آپ کو اس سے کیا؟
نہ کریں۔ ایک دفعہ پھر لکھیں، تو جانے اور کتنے اسرار کھل جائیں۔
یہ رعنائیان فارسی میں لکھا ہے۔
 
یہ قبلہ نقیبی صاحب کے صاف دل اور منکسر المزاج ہونے کی نشانی ہے ورنہ میری اپنی اردو کی لکھائی انتہائی بری ہے اور میں اس کا "نمونہ" پوسٹ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ :)
حضور یہ تو آپ کی روشن خیالی ہے ورنہ میں آپ کی قدموں کی خاک بھی نہیں ۔
 
آپ لوگ کچھ بھی کرلیں...
عدنان بھائی کی املا کو نہیں پہنچ سکتے...
ایک ہی تحریر میں ہر دفعہ اغلاط کی وہ وہ جدتیں لائیں گے کہ آپ اپنا سا منہ لے کر رہ جائیں گے!!!
آپ کی توقع کے برخلاف ہم کیسے جا سکتے ہیں بھیا ۔
 
Top