محمداحمد
لائبریرین
مصروفیت سے وقت نکال کر جب ہم اس دھاگے کو پڑھنے بیٹھتے ہیں تو دو صفحات اور بڑھ جاتے ہیں اور عدیم الفرصتی بھی اُسی کے ساتھ سوا ہو جاتی ہے۔ سو آج سوچا کہ پورا دھاگہ پڑھنے کے بجائے جہاں جہاں متعلقہ چیزیں نظر آئیں اُسی پر بات کر لی جائے۔
میں بھی حاضر ہوں۔ لیکن پھر وہی بات کہ فی الحال یہ کہنا یقینی نہیں ہے کہ کتنا وقت دے سکوں گا۔
بہر کیف ، اب کچھ گذارشات:
کام تو ہوتا رہے گا لیکن پہلے اس سلسلے میں طریقہ کار متعین کرنا ضروری ہے۔
برائے توجہ : ادب دوست
شعر و شاعری
اس زمرے سے ہماری خواہش ہے کہ محمداحمد بھائی کچھ وقت نکالیں اور ماہی احمد ان کا ساتھ دیں۔ محفل کے شعرا کی ایک فہرست بنالیں اور پھر ہر ایک کی کم سے کم ایک اور زیادہ سے زیادہ تین غزلیں یا نظمیں جو ان کی نظر میں بہترین ہوں وہ منتخب کرلیں۔ اسی طرح مزاحیہ شاعری کا بھی انتخاب کرلیں جو شائد کافی ہوگی۔ ایک انتخاب نوآموز شعرا کا بھی ہوسکتا ہےجس میں اصلاح سخن کے زمرے سے غزلیں لی جاسکتی ہیں۔ محمد احمد بھائی اگر یہ ذمہ داری اٹھا لیں تو ماہی احمد کی رہنمائی بھی انہی کو کرنی ہوگی۔
میں بھی حاضر ہوں۔ لیکن پھر وہی بات کہ فی الحال یہ کہنا یقینی نہیں ہے کہ کتنا وقت دے سکوں گا۔
بہر کیف ، اب کچھ گذارشات:
- شعراء کی فہرست پچھلے مشاعرے کی دستاویزات سے کہیں مل جائے گی۔
- مزاحیہ کلام بھی مخصوص زمرے میں ہے۔
- کیا یہ سب کام دس سال کے دورانیہ پر محیط ہوگا؟
- کیا پسندیدہ کلام سے بھی کلام شامل کرنا ہوگا؟
- مزاحیہ کلام شعرائے محفل کا شامل کرنا ہے یا کل مزاحیہ شاعری سے انتخاب پیش کرنا ہے۔
- اصلاحِ سخن سے کلام اخذ کرنا بہت مشکل کام ہے کہ ایک تو معیار کا تعین کرنا انتہائی دشوار ہے اور دوسری بات یہ ہے کہ سب سے زیادہ کلام اسی زمرے میں پوسٹ ہوا ہے اور اکثر غزلوں پر اصلاح کے باوجود اصل پوسسٹ میں تدوین بھی نہیں ہو پاتی۔
کام تو ہوتا رہے گا لیکن پہلے اس سلسلے میں طریقہ کار متعین کرنا ضروری ہے۔
برائے توجہ : ادب دوست