رانا
محفلین
بھئی اس کے لئے ایک نکتہ زہن میں رکھیں تو کام آسان ہوجائے گا۔ آپ نے یونیورسٹی میں اپنی کسی دوست کو محفل کے طنزومزاح سیکشن کا تعارف کرانا ہے تو کیسے کرائیں گی۔ کہ محفل میں ایک زمرہ ادب موجود ہے جس کا ایک ذیلی زمرہ طنزو مزاح کے نام سے رکھا گیا ہے۔ جس میں پھر مزید ذیلی زمرے شامل ہیں جیسے پسندیدہ مزاحیہ تحریریں کے نام سے جو زمرہ ہے اس میں مشہور مصنفین کی مزاحیہ تحریریں یا ان کے اقتباسات شئیر کئے جاتے ہیں۔ تاکہ نئی نوجوان نسل ان مشہور مصنفین اور ان کی تخلیقات سے بھی واقف ہوتی رہے جن کا ذکر آجکل انگریزی اسکولوں کی بدولت نئی پود کے زہنوں سے محو ہوتا جارہا ہے۔ پھر ایک ذیلی زمرہ محفلین کی اپنی تحریر کردہ طزومزاح پر مبنی تحریروں کے لئے مختص ہے۔ جس میں محفلین اپن مزاحیہ تحریریں شئیر کرسکتے ہیں۔ یہاں کسی قسم کی پابندی نہیں ہے کہ آپ کو اردو اچھی آتی ہو یا آپ اچھا مزاح لکھ سکتے ہوں۔ بلکہ ہر محفلین آزاد ہے کہ وہ اپنی کوئی بھی تحریر یہاں شئیر کرسکتا ہے۔ اس سے ان کی مزاح لکھنے کی صلاحیتوں کو جلا ملتی ہے اور مزید نکھار پیدا ہوتا ہے۔ ان کی زبان و بیان کی بھی اصلاح ہوتی رہتی ہے۔ پھر اسی میں ایک زمرہ علمی و ادبی لطائف ہے۔ جس میں ہمارے اردو ادب کے مشہور ادیبوں اور شعرا کی زندگیوں کے ایسے سچے واقعات پیش کئے جاتے ہیں جو اپنی لطافت یا برجستگی کلام کی بنا پر اردو ادب کے مزاح کا ایک ناگزیر حصہ بن گئے ہیں۔ وغیرہ وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔۔اچھا تو یہاں بھی امتحان؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
مگر امتحان لینے سے پہلے سکھائیے بھی تو صحیح ناں استاد محترم
یہ نمونہ ہے جو واقعی نمونہ ہے۔ اس طرح سطریں گھسیٹنا شروع کریں تو کچھ نہ کچھ زہن میں آتا ہی چلا جائے گا وہ صفحے پر بکھیرنا شروع کردیں۔