دسویں سالگرہ دسویں سالگرہ پر سوونئیر کی تیاری

حمیر یوسف

محفلین
سب سے پہلے تو معذرت، محفل میں چند روز غیر حاضری کی۔ بس اس قیامت خیز کراچی کی گرمی نے تو گویا روح و جان کو نچوڑ کر ہی رکھ دیا تھا، :sneaky: طبیعت تھوڑی ناساز تھی، اب کچھ بہتر ہوئی ہے تو محفل کا رخ کیا ہے، کمزوری ہے اس لئے کوئی لمبا لمبا کام فل وقت نہیں کرسکتا کہ زیادہ ٹائم کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر نہیں بیٹھ سکتا۔ دو ایک روز میں کچھ طبیعت بہتری کی طرف گامزن ہوگی تو انشاء اللہ اس کام پر لگ جاؤں گا
 
شزہ مغل

اللہ آپ کو صحت کاملہ و آجلہ عطا فرمائے۔ آمین
جناب آپ زیادہ وقت کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر نہیں بیٹھ سکتے۔ میں تو ایک لمحے کے لیے بھی کمپیوٹر یا لیب ٹاپ پر نہیں بیٹھ سکتی۔۔۔:rollingonthefloor:
 
رانا

محفلین
سب سے پہلے تو معذرت، محفل میں چند روز غیر حاضری کی۔ بس اس قیامت خیز کراچی کی گرمی نے تو گویا روح و جان کو نچوڑ کر ہی رکھ دیا تھا، :sneaky: طبیعت تھوڑی ناساز تھی، اب کچھ بہتر ہوئی ہے تو محفل کا رخ کیا ہے، کمزوری ہے اس لئے کوئی لمبا لمبا کام فل وقت نہیں کرسکتا کہ زیادہ ٹائم کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر نہیں بیٹھ سکتا۔ دو ایک روز میں کچھ طبیعت بہتری کی طرف گامزن ہوگی تو انشاء اللہ اس کام پر لگ جاؤں گا
حمیر بھائی ادھر بھی یہی صورت حال ہے۔ کراچی کی گرمی نے اس بار واقعی نچوڑ کر رکھ دیا ہے۔ اوپر سے بجلی ہے کہ چند گھنٹے کے لئے آتی ہے اور پھر لمبی چھٹی کئی گھنٹے کی۔:) اور جو چند گھنٹے کے لئے بجلی آتی بھی ہے تو اگر وہ دن میں آئے تو کمپیوٹر پر بیٹھنا مشکل۔ وجہ یہ کہ میرا تو کمپیوٹر بھی کمرے کی جن دو دیواروں کے سنگم پر رکھا ہوا ہے ان کے دوسری طرف کوئی کنسٹرکشن نہیں۔ یعنی ایک دیوار گلی کی طرف اور دوسری سائڈ پر۔ ایسے میں دھوپ جب براہ راست ان دیواروں پر باہر سے پڑتی ہے تو دیواروں کا یہ حال ہوتا ہے کہ ہاتھ رکھو تو شک ہونے لگتا ہے کہ دوسری طرف کسی پٹھان نے تندور تو نہیں کھول لیا۔ arifkarim نے تو یہاں تک مشورہ دے دیا کہ دیوار پر روٹیاں لگا لیا کرو۔ اب ایسی دیواروں کے سنگم پر رکھے کمپیوٹر پر بھلا کوئی دن میں کام کرسکتا ہے اس قیامت خیز گرمی میں۔:)
 
رانا

محفلین
بڑی خاموشی ہے بھئی کلاس میں۔ لگتا ہے سب بچے جون جولائی کی چھٹیوں کا کام کررہے ہیں دل لگا کر۔:)
 
رانا

محفلین
arifkarim فونٹ سیکشن میں کام شروع ہوچکا ہے نا۔ اس کے بارے میں آپ سے ہی پوچھا جائے گا چاہے آپ نے کام آگے کسی کمپنی کو ہی آوٹ سورس کیوں نہ کردیا ہو۔:)
اور محمد سعد بھائی پر ہاتھ ذرا ہلکا ہی رکھئے گا کیونکہ ان کی ہمیں سوونئیر کے اگلے مرحلے پر ضرورت پیش آئے گی۔ ہمیں امید ہے وہ انکار نہیں کریں گے۔ کیوں سعد بھائی!:) اگلا مرحلہ دس جولائی کے بعد شروع ہوگا جب تک امید ہے کہ تمام ٹیم ممبرز اپنا کام مکمل کرچکے ہوں گے۔:)
 
ماہی احمد

لائبریرین
ابھی تک کی لسٹ۔

شعر و شاعری
ادب دوست ، محمداحمد ، فاروق احمد بھٹی

حصہ ادب
سید فصیح احمد

طنز و مزاح
شزہ مغل ، نیرنگ خیال

سائنس
زہیر عبّاس ، حمیر یوسف

تاریخ کا مطالعہ
رانا

محفلین کا تعارف
مقدس ، عثمان

انٹرویو اور مہمان سیکشن
ماہی احمد

اردو فونٹس
arifkarim (آپ کے ساتھ کون کون کام کر رہا ہے ان کے نام بتا دیں)

لائبریری سیکشن
اوشو

اسلامک سیکشن
قرۃالعین اعوان
 
آخری تدوین:

ماہی احمد

لائبریرین
محمد خلیل الرحمٰن
کیا آپ ہماری مدد کر سکتے ہیں کوئی؟ ان سیکشنز سے متعلق؟

اسلامک سیکشن ؟؟؟؟

اردو کمپیوٹنگ
۔۔۔۔۔۔۔۔ ابرارحسین ؟

اسلام اور عصر حاضر
۔۔۔۔۔۔۔۔ ظفری ؟

محفلین کی ملاقاتیں۔۔۔۔۔۔۔۔ فہیم ؟ ، مہدی نقوی حجاز ؟ ، سید شہزاد ناصر ؟ ، امجد میانداد ؟
 
رانا

محفلین
دل لگ جائے تو کوئی کام نہیں ہوتا جناب
اس سے مجھے اپنی لیب کا ایک واقعہ یاد آگیا۔ میں جب لیب میں جاب کرتا تھا تو ریڈیالوجی میں ایک نیا ٹیکنیشن رکھا گیا۔ دو تین دن بعد باس نے ریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ کا چکر لگایا اور پوچھا "ہاں بھئی یہاں دل لگ گیا یا نہیں" وہ ٹیکنیشن بے چارا نیا نیا آیا تھا بڑی مسکینی سے بولا جی ہاں دل لگ گیا ہے۔ باس نے کہاں صرف دل ہی نہیں لگانا کام بھی کرنا ہے۔:)
 
آپ بھی یہی کہنا چاہ رہے ہیں
 
ابھی تک کی لسٹ۔

شعر و شاعری
ادب دوست ، محمداحمد ، فاروق احمد بھٹی

حصہ ادب
سید فصیح احمد

طنز و مزاح
شزہ مغل ، نیرنگ خیال

سائنس
زہیر عبّاس ، حمیر یوسف

تاریخ کا مطالعہ
رانا

محفلین کا تعارف
مقدس ، عثمان

انٹرویو اور مہمان سیکشن
ماہی احمد

اردو فونٹس
arifkarim (آپ کے ساتھ کون کون کام کر رہا ہے ان کے نام بتا دیں)

لائبریری سیکشن
اوشو

عبدالقیوم چوہدری بھائی کو بھی پکڑ لائیں
 
رانا

محفلین
ایک بات کا خیال رکھیں کہ کسی بھی زمرے کی ٹیم کے ارکان اگر اپنے ارکان میں اضافہ کرنے کی ضرورت محسوس کرتے ہیں تو یہاں شئیر کردیں اور اگر ان کے زہن میں کوئی موزوں محفلین ہیں تو تجویز بھی دے دیں۔ دوسرے تجویز صرف اسی محفلین کے لئے دیں جن کے متعلق ان کا خیال ہو کہ وہ مطلوبہ زمرے کو سمجھتے بھی ہیں۔
 
Top