فلسفہ اور تاریخ پر کچھ مختص کیا جا رہا ہے کہ نہیں۔
میں دو تین زمروں میں دلچسپی رکھتا ہوں ، ایک تو آپ کا تجویز کردہ اسلامی سیکشن ۔
فلسفہ اور تاریخ
اردو کمپیوٹنگ
میں مختلف سیکشن کے لیے کچھ مواد مہیا کرنے کے لیے تیار ہوں مگر میری نظر میں ایک یا زائد لوگ ہونے چاہیے ایک سیکشن پر۔
محب علوی بھائی فلسفہ کا تو ہمارے زہن میں نہیں تھا۔ البتہ تاریخ کا مطالعہ کے نام سے ایک زمرہ ہے جس کے لئے کوئی سامنے نہیں آیا تھا تو خاکسار نے اپنے ذمہ لے لیا تھا۔ اگر فلسفہ پر آپ کی نظر میں محفل پر کوئی عمدہ تحاریر ہوں تو انہیں منتخب کرلیں بشرطیکہ محفلین کی اپنی تحریر یا گفتگو پر مبنی ہو۔
آپ کی اس بات سو فیصد متفق ہیں کہ ہر سیکشن میں ایک سے زائد لوگ ہونے چاہییں کیونکہ گذشتہ دس سال کے دھاگے کھنگالنا ایک محنت طلب کام ہے۔ اس لئے بعض زمروں میں تو ہم نے خود ہی دو محفلین کو ذمہ داری دی ہے اور بعض زمروں میں محفلین نے خود ہی رضاکارانہ طور پر ساتھ دینے کی حامی بھرلی۔
اسلامک سیکشن اور اردو کمپیوٹنگ دونوں ہی اہم شعبے ہیں۔
آپ اسلامک سیکشن میں قرۃ العین بہنا کے ساتھ مل کر لائحہ عمل بنالیں اور دونوں اس پر کام شروع کردیں۔
رہ گیا اردو کمپیوٹنگ کا زمرہ۔ تو آپ کی اس میں دلچسپی بھی ہے اور ہمارے پاس اس زمرے کے لئے ابھی تک کوئی نام بھی سامنے نہیں آیا۔ اس لئے بڑی خوشی ہوگی اگر آپ اس میں بھی وقت دے سکیں۔ لیکن یہ تمام تر آپ کی صوابدید پر ہوگا کہ اگر تو آپ سمجھیں کہ اسلامک سیکشن کے ساتھ آپ اس زمرے میں بھی وقت دے سکیں گے تو اس سے اچھی بات کیا ہوگی۔ لیکن اگر دو زمروں کے لئے وقت نکالنا مشکل ہو تو پھر دونوں میں سے آپ جس پر کام شروع کرنا چاہیں کردیں۔
اردو کمپیوٹنگ کے کام کے حوالے سے کچھ ذکر کردینا مناسب ہوگا تاکہ آپ یا کوئی اور محفلین جو بھی اس میں دلچسپی رکھیں تو کام کی نوعیت ان کے علم میں آجائے۔ اس زمرے کے لئے جو ہم نے سوچا ہے وہ یہ کہ، ایک مضمون تیار کرنا ہے جس میں اردو کمپیوٹنگ کے حوالے سے اہم پروجیکٹس اور سافٹ وئیرز اور مفید گفتگو کا ذکر کیا جائے۔ مثلا اہم سافٹ وئیرز میں ابرار بھائی کے پاک ان پیج کنورٹر، پاک ورڈ فائنڈر، پاک قرآن ان ورڈ ایڈان، پھر نبیل بھائی کے اردو ویب ایڈیٹر وغیرہ کا تذکرہ کیا جاسکتا ہے بمعہ کچھ تفصیل کے۔ پھر اردو کمپیوٹنگ کے لئے کچھ اچھے ٹیوٹوریل بھی محفل پر لکھے گئے تھے ان کا مضمون میں مختصر تعارف کے رنگ میں ذکر کیا جاسکتا ہے۔ مثلا جیہ کا ٹیوٹوریل کہ اپنا صوتی کی بورڈ خود بنائیے یا اردو بلاگنگ پر ٹیوٹوریل وغیرہ۔ ان سب پر ایک ایک یا دو دو پیراگراف پر مشتمل تعارف مضمون میں شامل کردیا جائے۔ پھر اردو او سی آر کے امکان پر محفل پر کافی مفید گفتگو ہوتی رہی ہے اس کا خلاصہ ایک دو پیراگراف کی شکل میں مضمون کا حصہ بنایا جاسکتا ہے وغیرہ۔ یعنی جو بھی مفید چیز اردو کمپیوٹنگ کے لئے اس زمرے سے ملے اس کو مضمون میں شامل کرلیا جائے۔ اگر کہیں کسی اہم چیز پر الگ مضمون کی ضرورت محسوس ہو تو ایک سے زائد مضامین بھی لکھے جاسکتے ہیں۔ مختصر یہ کہ اردو محفل کے پلیٹ فارم سے اردو کمپیوٹنگ کے لئے جو بھی قابل ذکر مساعی ہوئی ہے وہ سوونیر کا حصہ بن جائے۔
سوائے فونٹ ڈیویلپمنٹ کے۔ کیونکہ اس پر عارف کریم، متلاشی، اور سعد بھائی کام کررہے ہیں۔