دسویں سالگرہ دسویں سالگرہ پر سوونئیر کی تیاری

عثمان

محفلین
محفلین کا تعارف
مقدس ، عثمان ؟

جن محفلین کے نام کے آگے سوالیہ نشان لگایا گیا ہے ان سے ناچیز کی گزارش ہے کہ خدارا ہمیں آگاہ کر دیجیے آپ ان زمروں کی ذمےداری لے رہے ہیں یا نہیں
"نہیں" کی صورت میں سنگین نتائج کے لئیے تیار رہیں:cowboy:
مذاق برطرف۔۔۔۔۔ حامی پھر لیں، یا پھر ہمیں آگاہ کر دیں تاکہ ہم اس خوشفہمی سے باہرآجائیں کہ اس سالگرہ پر سوئینیر شائع ہوگا ہی ہوگا۔

میں جس حد تک مقدس کو اسسٹ کر سکا کروں گا۔
میں نے آج تک جو کچھ لکھا ہے وہ بہت حد تک میری آپ بیتیوں پر مشتمل ہے۔ محفل کی سوانح حیات لکھنا ایک بالکل مختلف تجربہ ہے۔
مقدس مقبول اور ہر دلعزیز محفلین ہیں۔ وہ باآسانی محفلین کا تعارف دے سکتی ہے۔ محفلین کے مزاحیہ خاکہ کے موضوع پر ایک ایسا پراجیکٹ کر بھی چکی ہے۔
 
شزہ مغل

اچھا اب کام شروع بھی کر دیجیئے۔ عثمان بھائی
 
ماہی احمد

لائبریرین
شعر و شاعری۔۔۔۔۔ ادب دوست
حصہ ادب۔۔۔۔۔ سید فصیح احمد
طنز و مزاح۔۔۔۔۔ شزہ مغل
سائنس سیکشن۔۔۔۔۔ زہیر عبّاس ، حمیر یوسف
تاریخ کا مطالعہ۔۔۔۔۔ رانا
محفلین کا تعارف۔۔۔۔۔ مقدس ، عثمان
انٹرویو اور مہمان سیکشن۔۔۔۔۔ ماہی احمد
اردو فونٹس۔۔۔۔۔ arifkarim

یہ سب محفلین ان زمروں میں اپنا کام شروع کر دیں۔ آپ کو اپنا کام 10 جولائی تک مکمل کر کے جمع کروانا ہے (آپ سب کے پاس 19 دن اور 19 ہی راتیں ہیں) تاکہ اس پر مزید کام کیا جاسکے۔
 
شزہ مغل

محفلین
طنز و مزاح۔۔۔۔۔ شزہ مغل
یہ سب محفلین ان زمروں میں اپنا کام شروع کر دیں۔ آپ کو اپنا کام 10 جولائی تک مکمل کر کے جمع کروانا ہے (آپ سب کے پاس 19 دن اور 19 ہی راتیں ہیں) تاکہ اس پر مزید کام کیا جاسکے۔
جی ماہی احمد حکم کی تعمیل ہو گی۔ انشاءاللہ
 
شزہ مغل

محفلین
محفل سے اتنی محبت ہے کہ 9:30 امتحان شروع ہونا ہے اور 8:42 یونیورسٹی میں بیٹھ کر سووینیئر کی تیاری کا سوچ رہی ہوں۔
What a fool
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
رانا بھائی آپ مجھے کسی بھی سینیئر کے ساتھ کسی بھی ٹیم میں شامل کر دیجیئے۔ پہلے میں طنزومزاح کے سیکشن میں کام کرنا چاہ رہی تھی مگر ساری صورت حال واضح ہونے کے بعد مجھے لگتا ہے کہ بہت سے سیکشنز میں جگہیں خالی ہیں۔
چونکہ میرا علم ناقص ہے اس لیے اکیلے کچھ نہیں کر سکتی۔ آپ کسی بھی سینیئر کی ٹیم میں شامل کر دیجیئے۔ میں بھرپور کوشش کروں۔ انشاءاللہ
علم کو کامل کریں۔ سہولت ہو جائے گی۔ :p
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
تھوڑا سا انتظار کریں شائد کچھ شروع ہوجائے۔:)
رکھ مولا تے آس تے کر سب دا ستیاناس۔۔۔ یہی وہ مقولہ ہے جو راہ نجات ہے۔ تاریخ شاہد ہے کہ دنیا میں صرف وہ لوگ اپنے مقصد میں کامیاب ہوئے ہیں جنہوں نے اس مقولے پر عمل فرمایا ہے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اسلامک سیکشن ؟؟؟؟

محفلین کے سفرنامے اور ملاقاتیں ؟؟؟؟

ان دو سیکشنز کے لئیے ہمیں آپ لوگوں کی مدد درکار ہے، اگر اپ متعلقہ سیکشن کے لئیے کسی محفیلین کو موزوں سمجھتے ہیں تو انہیں یہاں ٹیگ کر دیجیے، اگر آپ خود حامی بھرتے ہیں تو جی آیاں نوں۔۔۔۔
جن ملاقاتوں کا حال میں نے ترتیب دیا ہے وہ "نیرنگ کے قلم سے" والے ٹیگ میں آرام سے مل جائیں گی۔
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
میں تفصیل نہیں پڑھ پا رہا چڑیا مجھے یہ تو بتا دو کہ اچھی تحریریں ہی چُننی ہیں نا؟ اور وہ نگران کے حؤالے کر دینی ہیں؟ یا کوئی فارمیٹ وغیرہ ہے۔
فصیح بھائی آپ بار بار اچھی تحاریر کا ہی تذکرہ کر رہے ہیں۔ اچھے کے معیار پر بہت گرہیں ہیں۔ ;)
 
آخری تدوین:

رانا

محفلین
میں جس حد تک مقدس کو اسسٹ کر سکا کروں گا۔
میں نے آج تک جو کچھ لکھا ہے وہ بہت حد تک میری آپ بیتیوں پر مشتمل ہے۔ محفل کی سوانح حیات لکھنا ایک بالکل مختلف تجربہ ہے۔
مقدس مقبول اور ہر دلعزیز محفلین ہیں۔ وہ باآسانی محفلین کا تعارف دے سکتی ہے۔ محفلین کے مزاحیہ خاکہ کے موضوع پر ایک ایسا پراجیکٹ کر بھی چکی ہے۔
عثمان بھائی! اکثر محفلین کا تعارف لکھنے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔ صرف اکٹھا کرنا ہے۔ میں نے پہلے بھی ذکر کیا تھا کہ شاکر بھائی کا ایک دھاگہ ہے جس میں ہلکے پھلے پر مزاح انداز میں انہوں نے کئی پرانے محفلین کا تعارف کرایا تھا۔ وہ لے لیں۔ اسکے علاوہ ایک دھاگہ کسی نے اردو محفل کے اکیاون ہیروز کے نام سے کھولا تھا۔ اس میں محفل کے پرانے اور سینئر اکیاون ممبرز کا تعارف مل جائے گا۔ اسی طرز پر اگر کوئی اور دھاگہ بھی ملا تو اسی زمرے میں ملے گا۔
دوسرا یہ کریں کہ محفل میں تعارف کا ایک زمرہ ہے۔ جہاں تمام نئے آنے والے محفلین اپنا تعارف خود کراتے ہیں۔ اس زمرے میں بھی اچھی خاصی تعداد ہوگی دھاگوں کی۔ لیکن آپ نے سب دھاگے نہیں کھولنے۔ صرف دھاگے کے عنوان کے ساتھ دھاگہ شروع کرنے والے کا نام دیکھ لیں۔ اگر تو یہ دھاگہ کسی پرانے سیئنر ممبر کا ہے یا آجکل کے کسی بہت زیادہ ایکٹو ممبر کا ہے تو ہی آپ دھاگے کا مطالعہ کریں اور جو بھی ممبر نے یہاں اپنا تعارف کرایا ہوا ہے وہ لے لیں۔
اب آپ نے ورڈ فائل میں ان ہر دو طرح کے تعارف کو صرف کاپی پیسٹ کرنا ہے اس طرح کہ ایک ہیڈنگ لگائیں مثلا "مقدس کا تعارف بقلم خود" اس ہیڈنگ کے نیچے وہ تعارف کاپی پیسٹ کردیں جو مقدس نے خود ہی تعارف کے زمرے میں دھاگہ کھول کر لکھا ہے۔ پھر اسی کے نیچے ایک ہیڈنگ لگائیں "مقدس کا تعارف از ابن سعید" اس ہیڈنگ کے نیچے آپ وہ تعارف لکھ دیں جو مثلا ابن سعید بھائی نے کسی دھاگے میں مقدس کا کرایا ہوگا۔ اس طرح ایک ایک محفلین کا تعارف ورڈ فائل میں ان دو طرح کی ہیڈنگز کے ساتھ جمع کردیں۔ پھر یہ فائل تیار ہونے کے بعد کسی بھی ایسے محفلین کے حوالے کی جاسکتی ہے جس میں لکھنے لکھانے کے کچھ جراثیم ہوں۔ ان سے پھر ان ہر دو طرح کے تعارف کو ایک ہی مضمون کی شکل میں ضم کرالیا جائے گا۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
طنزو مزاح
یہاں ہمیں نیرنگ خیال بھائی یاد نہ آئیں ایسا کیسے ہوسکتا ہے۔ ان سے گزارش ہے کہ اس حصے سے محفلین کی تحریریں منتخب کریں اسی اصول پر کہ ایک محفلین کی کم سے کم ایک اور زیادہ سے زیادہ تین تحریریں لی جائیں۔ عائشہ عزیز بہنا سے بھی درخواست ہے کہ وہ اگر وقت دے سکیں تو اس زمرے میں نین بھائی کی مدد کرنے کی کوشش کریں۔
یہ آپ کی محبت ہے رانا بھائی جو ہم آپ کو یاد آگئے۔ اور اگر آپ یاد نہ کرتے تو یقینی طور پر ہم خود آپ سے یہ زحمت کروا لیتے۔ خیر۔۔۔۔ میری مصروفیات آجکل کچھ عجب ہیں۔ اس کے باوجود جس طرح سے شزہ مغل سرگرم ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ان کی معرفت میں اور کچھ نہیں تو کچھ نہ کچھ ہاتھ پاؤں شاید میں مارنے میں کامیاب ہوجاؤں۔ وعدہ نہیں کرتا لیکن سالگرہ میں میری کوشش یہی ہوتی ہے کہ بھرپور طریق سے حصہ لیا جائے۔ لیکن وہیں محمداحمد کی رفاقت کا بھی خیال آجاتا ہے۔ :p

محفلین کی آپس کی نوک جھونک اور دلچسپ جملے
اس میں تمام ٹیم ممبرز کو حصہ لینا ہوگا۔ کیونکہ یہ چیز ایسی ہے کہ اس کے لئے محفل کا کوئی زمرہ مختص نہیں ہے۔ کسی بھی دھاگے میں کچھ بھی مل سکتا ہے۔ تو تمام ٹیم ممبرز اپنے کام کے دوران جب دھاگے دیکھ رہے ہوں گے اگر انہیں کسی مراسلے میں کوئی ایسی دلچسپی کی چیز نظر آئے تو اسے ایک علیحدہ ورڈ فائل میں اس مراسلے کے لنک کے ساتھ محفوظ کرتے جائیں۔
یہاں جو بھی کام کرے۔ اس کو میرا مشورہ ہے کہ اس معاملے میں سیاست کے زمرہ جات کو بالکل نظرانداز کر دے۔ کیوں کہ وہاں پر پھکڑ پن اور بے ہودگی کے علاوہ شاید ہی کوئی بات ملے۔ ذاتی طور پر مجھے کچھ زمرہ جات پسند ہیں جہاں پر ہونے والی نوک جھونک بڑی دلچسپ ہوا کرتی تھی۔ جو بھی آدمی ان پر کام کرے۔ وہ میرے سے رائے لینا مت بھولے۔

جی سئیں۔۔۔ حکم حکم
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
عثمان بھائی! اکثر محفلین کا تعارف لکھنے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔ صرف اکٹھا کرنا ہے۔ میں نے پہلے بھی ذکر کیا تھا کہ شاکر بھائی کا ایک دھاگہ ہے جس میں ہلکے پھلے پر مزاح انداز میں انہوں نے کئی پرانے محفلین کا تعارف کرایا تھا۔ وہ لے لیں۔ اسکے علاوہ ایک دھاگہ کسی نے اردو محفل کے اکیاون ہیروز کے نام سے کھولا تھا۔ اس میں محفل کے پرانے اور سینئر اکیاون ممبرز کا تعارف مل جائے گا۔ اسی طرز پر اگر کوئی اور دھاگہ بھی ملا تو اسی زمرے میں ملے گا۔
دوسرا یہ کریں کہ محفل میں تعارف کا ایک زمرہ ہے۔ جہاں تمام نئے آنے والے محفلین اپنا تعارف خود کراتے ہیں۔ اس زمرے میں بھی اچھی خاصی تعداد ہوگی دھاگوں کی۔ لیکن آپ نے سب دھاگے نہیں کھولنے۔ صرف دھاگے کے عنوان کے ساتھ دھاگہ شروع کرنے والے کا نام دیکھ لیں۔ اگر تو یہ دھاگہ کسی پرانے سیئنر ممبر کا ہے یا آجکل کے کسی بہت زیادہ ایکٹو ممبر کا ہے تو ہی آپ دھاگے کا مطالعہ کریں اور جو بھی ممبر نے یہاں اپنا تعارف کرایا ہوا ہے وہ لے لیں۔
اب آپ نے ورڈ فائل میں ان ہر دو طرح کے تعارف کو صرف کاپی پیسٹ کرنا ہے اس طرح کہ ایک ہیڈنگ لگائیں مثلا "مقدس کا تعارف بقلم خود" اس ہیڈنگ کے نیچے وہ تعارف کاپی پیسٹ کردیں جو مقدس نے خود ہی تعارف کے زمرے میں دھاگہ کھول کر لکھا ہے۔ پھر اسی کے نیچے ایک ہیڈنگ لگائیں "مقدس کا تعارف از ابن سعید" اس ہیڈنگ کے نیچے آپ وہ تعارف لکھ دیں جو مثلا ابن سعید بھائی نے کسی دھاگے میں مقدس کا کرایا ہوگا۔ اس طرح ایک ایک محفلین کا تعارف ورڈ فائل میں ان دو طرح کی ہیڈنگز کے ساتھ جمع کردیں۔ پھر یہ فائل تیار ہونے کے بعد کسی بھی ایسے محفلین کے حوالے کی جاسکتی ہے جس میں لکھنے لکھانے کے کچھ جراثیم ہوں۔ ان سے پھر ان ہر دو طرح کے تعارف کو ایک ہی مضمون کی شکل میں ضم کرالیا جائے گا۔
تعارف :p
 
رانا

محفلین
وہ کیا ہے بهیا کہ سحری میں آنکه ہی نہیں کهلی تهی۔۔۔ یہ سب بهوک کا اثر تها :rollingonthefloor:
ہاہاہا۔:p واہ بھئی ہم جیسوں کی بھوک میں آواز ہی نہیں نکلتی اور بعض ایسے بھی ہیں جو بھوک میں گرجنے برسنے لگتے ہیں۔:rollingonthefloor: پھر تو تیمور بھائی آپ کا بھوکا رہنا کبھی پسند نہیں کرتے ہوں کہ بھئی کچھ نہ کچھ کھاتی رہا کرو کہ جب بھوکی ہوتی ہو خوف سے میرا دم نکلنے لگتا ہے۔:rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
Top