دسویں سالگرہ دسویں سالگرہ پر سوونئیر کی تیاری

ماہی احمد

لائبریرین
محفلین کی ملاقات اور محفلین کے سفرنامے کے لئے مجوز ناموں میں سے ابھی تک کسی نے رضامندی ظاہر نہیں کی۔ تاریخ کا مطالعہ میں بھی شہزاد ناصر صاحب نے معذرت کرلی ہے۔ ان سیکشنز کو تو خاکسار دیکھ لے گا۔ اسلامک سیکشن بھی ابھی تک محمود بھائی کی رضامندی کے انتظار میں ہے۔ لیکن انکے علاوہ بھی کئی سیکشن ایسے ہیں جن کے بغیر سوونئیر ایسے ہی لگے گا جیسے نمک کے بغیر ہانڈی۔ مثلا شعرو شاعری، ادب (نثر) افسانے وغیرہ، طنزو مزاح، اردو کمپیوٹنگ۔ بلکہ یہ کہا جائے کہ ان کے بغیر سوونئیر ترتیب ہی نہیں پاسکتا تو بے جا نہ ہوگا۔ جبکہ دوسری طرف جو ٹیم ممبرز اپنی ذمہ داریوں کو کنفرم کرچکے ہیں وہ کام شروع کرنے کو تیار بیٹھے ہیں۔ لیکن ان مذکورہ سیکشنز کے بغیر ان کی محنت بھی اکارت چلی جائے گی کیونکہ وہ دس دن تک محنت کریں لیکن وہ کہیں شائع نہ ہوسکے تو ان کا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہوگا۔ کل اکیس تاریخ سے تیس تاریخ تک دس دن میں ہمیں یہ کام کرنا تھا۔ اس لئے کم از کم ان سیکشنز کے لئے جن ٹیم ممبرز کے نام تجویز کئے گئے ہیں اگر وہ مصروفیت کی وجہ سے وقت نہیں دے سکتے تو کچھ دوسرے محفلین آگے آئیں جو ان درج بالا زمروں کو کچھ حد تک سمجھتے ہوں ۔ کل تک ان زمروں کے لئے محفلین کا انتظار کیا جائے گا اگر ان کے لئے مناسب ٹیم تشکیل نہ پاسکی تو پھر پہلے سے تیار ٹیم سے بھی معذرت کرنا پڑے گی کہ ان کا وقت بھی بہت قیمتی ہے۔
کچھ لوگوں کے نام بتائے ہیں نا میں نے آپکو۔۔۔۔ بس پکڑ لیجیے انہیں۔
 
سید فصیح احمد

ایک بات کی وضاحت کر دیں رانا بھائی، نثری تخلیقات میں سے اچھی نمونہ تحریریں ہی چننی ہیں نا؟
 
الف عین

لائبریرین
مجھ سے جو بن سکا وہ میں ضرور کروں گا۔ ادارت کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، بشرطیکہ کوئی بندہ ہر کمیٹی کی زمرہ وار منتخب تخلیقات کا ایک ڈاکیومینٹ بنا دے۔ اس میں کسی کی چار پانچ تخلیقات بھی لی جا سکتی ہیں، ان میں سے مدیر کا کام ہو گا کہ محض تین تخلیقات سلیکٹ کرے۔
اس کے علاوہ سالگرہ کے ماہ میں ایک کام یہ بھی کر رہا ہوں کہ محفل کے پرانے دھاگوں سے کچھ ای بکس بنا کر بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کر دوں۔ لمحہ موجود میں عظیم بیگ چغتائی کے افسانے زیر ترتیب ہیں۔ جسے پروف ریڈنگ کے بعد بھی مجھے املا کی بے شمار اغلاط نظر آئی ہیں۔ کچھ تو بڑی ’ذبردست‘ ہیں ۔ جیسے ڈ ا ک ٹ ر ڈاکٹر کو ڈ ا ک ڑ ڈاکڑ لکھنا، ص ا ح ب ز ا د ی صاحبزادی کو ص ا ج ز ا د ی صاجزادی لکھنا!!!
 
عثمان

محفلین
محفلین کی تحاریر کے لنک دینے کی ضرورت نہیں کہ پورے سوونئیر میں محفلین کی تحاریر ہی ہوں گی جن پر دوسرے ٹیم ممبرز کام کررہے ہیں۔
محفلین کے تعارف پر بعض دھاگے کھلے تھے جن میں مجھے صرف شاکر بھائی کا دھاگہ زہن میں ہے جس میں دلچسپ پیرائے میں بعض محفلین کا تعارف کرایا گیا تھا۔اسکے علاوہ بھی کئی دھاگے تھے اسطرح کے۔تووہاں سے تعارف لیا جاسکتا ہے۔ البتہ جن محفلین کے متعلق آپ سمجھیں کہ ان کا تعارف دوبارہ بہتررنگ میں لکھا جاسکتا ہے ان کا تعارف اپنے الفاظ میں پیش کردیں۔ نیز جن محفلین کا تعارف موجود نہیں ان کا تو اپنے الفاظ میں ہی پیش کرنا ہوگا۔ لیکن صرف فعال محفلین یا پرانے سینئر محفلین کو فوکس کریں یا پھر جو ماضی میں کبھی خاصے فعال رہے ہوں۔
مقدس بہنا نے بعض محفلین کی عمدہ خاکہ نگاری کی تھی۔ وہ تعارف کی ذیل میں تو شمار نہیں کیا جائے گا لیکن خاکہ نگاری کے تحت ان کو شائع کیا جاسکتا ہے۔ تو وہ خاکے جمع کرسکتی ہیں۔ چھوٹا غالب نے بعض خاکے لکھے تھے وہ بھی شامل کئے جاسکتے ہیں۔
یار مجھ سے تو اب تک اس معاملے میں کوئی بات نہیں بنی۔ اور مقدس پتا نہیں کہاں غائب ہے۔
 
رانا

محفلین
مجھ سے جو بن سکا وہ میں ضرور کروں گا۔ ادارت کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، بشرطیکہ کوئی بندہ ہر کمیٹی کی زمرہ وار منتخب تخلیقات کا ایک ڈاکیومینٹ بنا دے۔ اس میں کسی کی چار پانچ تخلیقات بھی لی جا سکتی ہیں، ان میں سے مدیر کا کام ہو گا کہ محض تین تخلیقات سلیکٹ کرے۔
اس کے علاوہ سالگرہ کے ماہ میں ایک کام یہ بھی کر رہا ہوں کہ محفل کے پرانے دھاگوں سے کچھ ای بکس بنا کر بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کر دوں۔ لمحہ موجود میں عظیم بیگ چغتائی کے افسانے زیر ترتیب ہیں۔ جسے پروف ریڈنگ کے بعد بھی مجھے املا کی بے شمار اغلاط نظر آئی ہیں۔ کچھ تو بڑی ’ذبردست‘ ہیں ۔ جیسے ڈ ا ک ٹ ر ڈاکٹر کو ڈ ا ک ڑ ڈاکڑ لکھنا، ص ا ح ب ز ا د ی صاحبزادی کو ص ا ج ز ا د ی صاجزادی لکھنا!!!
جزاک اللہ اعجاز صاحب۔ آپ کے مراسلے نے دم توڑتے ارادوں میں ایک توانائی سی بھر دی۔ کل یہ دیکھ کر کہ انتہائی اہم زمروں کے لئے اب تک کسی نے حامی نہیں بھری تو میں مسلسل اس پروجیکٹ کے بارے میں سوچ رہا تھا کہ کہیں اسے شروع کرکے کسی حماقت کا ارتکاب تو نہیں کربیٹھا۔ اس سوچنے کے دوران کچھ اور زاویوں کی طرف بھی نگاہ گئی۔ آپ سے بھی ان پر مشورہ درکار ہے۔

ایک تو یہ احساس ہوا کہ اس پروجیکٹ کے لئے وضع کئے گئے طریقہ کار میں کئی جھول رہ گئے ہیں۔ جس کی وجہ یہی سمجھ میں آئی کہ ایک بندہ جب بھی اکیلا اس طرح کے بڑے پروجیکٹ کو لانچ کرنے کی کوشش کرے گا تو خامیاں تو رہنا لازمی بات ہے کہ ہر زاوئیے کی طرف ایک بندے کی نگاہ جا ہی نہیں سکتی۔ بطور خاص ایسے میں جبکہ ایسے کام کا پہلے کوئی بھی تجربہ نہ ہو۔ یہ احساس بہت شدت سے ہوا کہ اس طرح کے بڑے پروجیکٹ کے لئے پہلے ایک مشاورتی کمیٹی بنانی چاہئے تھی جو اسکے لئے کام کرنے کے طریقہ کار کو وضع کرتی اورتمام پہلوؤں کا جائزہ لیتی۔ کم از کم تین افراد تو لازمی مشاورتی کمیٹی میں شامل ہوتے اور ہر زاوئیے سے اس پروجیکٹ کا جائزہ لیتے اور اچھی طرح آپس میں بحث و تمحیص کے بعد کام کرنے کی راہ متعین کرتے۔

دوسرا مزید محفلین کے آگے نہ آنے کی وجہ سے مجھے یہ خیال آیا کہ جو تین چار لوگ آگے آئے ہیں ان کا کام جب ختم ہوجائے تو انہیں کو مزید زمروں کی ذمہ داری دے دی جائے۔ لیکن اس میں ایک قباحت محسوس ہوئی کہ ہر زمرہ کے لئے ایسے ہی چمٹی سے اٹھا کر کسی کا نام پیش نہیں کیا جاسکتا۔ ہر زمرے کے لئے ایسے لوگ ہی ہونے چاہیئں جو اس زمرے میں خود بھی دلچسپی رکھتے رہے ہوں اور کم از کم ان زمروں میں تو ایکٹو رہتے ہوں۔ جیسے سائنس کے زمرے کے لئے ہمیں بہت اچھی ٹیم زہیر عباس صاحب اور حمیر یوسف صاحب کی شکل میں مل گئی کہ ان دونوں کی ذاتی دلچسپی بھی اسی زمرے میں ہے۔ ایسے ہی ہمیں شاعری، ادب، اسلامک سیکشن اور اردو کمپیوٹنگ وغیرہ کے زمروں میں بھی ٹیم درکار ہے۔ کیونکہ کسی عام محفلین کو یہ ذمہ داری دے دیں تو وہ ان زمروں میں سے بہترین تحریروں کا انتخاب کس بنیاد پر کرے گا۔ وہ بے چارا تو صرف اپنی ذاتی پسند ناپسند کے مطابق ہی کچھ افسانے اور تحریریں نکال سکے گا۔ اس لئے یہ ناگزیر ہے کہ ان زمروں میں متعلقہ شعبے سے شغف رکھنے والے محفلین ہی کام کریں۔

تیسری بات یہ سامنے آئی کہ جب خاکسار نے بطور تجربہ چند زمروں میں جھانکا تو احساس ہوا کہ دس دن کی حد لگا کر بہت بڑی غلطی کی ہے ایسی صورت میں کہ ہر زمرے کی ٹیم صرف فرد واحد یا زیادہ سے زیادہ دو افراد پر مشتمل ہے۔ ہر زمرہ بہت سے ذیلی زمروں پر مشتمل ہے اور سینکڑوں تحریروں سے مزین۔ بطور خاص شعر و ادب کے زمرے۔ مثلا محفل ادب کے ایک زمرے کے بھی ایک زیلی زمرے "آپ کی تحریریں" میں ہی آٹھ سو سے زائد دھاگے ہیں۔ جبکہ پورا سیکشن محفل ادب کے نام سے کئی زمروں پر مشتمل ہے۔ دس دن میں ایک زیلی زمرے کے دھاگوں کو پڑھ کے کھنگالنا ہی ایک ناممکن کام ہے کہ جس کے ذمے بھی لگایا جائے گا وہ بے چارہ زیادہ سے زیادہ روزانہ کی بنیاد پر ایک گھنٹہ یا دو گھنٹے خرچ کرسکے گا۔ روزانہ دو گھنٹے مطالعہ کرنے والے بھی دس میں ایک کتاب ختم نہیں کرسکتے تو دس دن میں سیکڑوں تحریروں کا مطالعہ بھی کرنا اور اس میں سے بہترین کا انتخاب بھی کرنا ایک ناممکن کام ہی ہے۔ یہ صرف ایک مثال ہے۔ اس سے اندازہ ہوا کہ دس دن میں ایک افراتفری کا کام ہی ہوپائے گا جبکہ سوونئیر کو ہم دس سال کی ایک بہترین یاداشت بنانا چاہتے ہیں تو اس میں دس سال کے بہترین موتی چن کے لگانا دس دن میں ایک مذاق ہی لگتا ہے۔ کیونکہ ہر زمرے کی ٹیم ہی اکثر فرد واحد پر مشتمل ہے۔ ایسے کام کے لئے کم از کم تین ماہ کا وقت ہونا چاہئے تھا۔ اس میں خاکسار کی بھی ایک غلطی ہے کہ میرے زہن میں یہ تجویز کوئی چھ ماہ پہلے آئی تھی۔ اسی وقت ذکر کردیتا تو بہت وقت تھا کہ ایک مشاورتی کمیٹی تجویز ہو کر یہ کام شروع کردیا جاتا اور اب تک انجام تک پہنچ چکا ہوتا۔

اب ایک طریق یہی سمجھ میں آتا ہے کہ اس پروجیکٹ کو لانچ تو دسویں سالگرہ سے ہی کردیا جائے لیکن وقت میں اضافہ کردیا جائے۔ اور لائبریری ٹیم میں سے یا سینئرمحفلین میں سے ایک مشاورتی کمیٹی کا انتخاب کرکے انہیں یہ ذمہ داری سونپی جائے۔ اور جب تمام طریقہ کار وضع ہوجائے تو پھر مختلف زمروں کے لئے فی زمرہ کم از کم پانچ افراد کی ٹیم تیار کی جائے جو چار ماہ اس کام پر لگائے کہ دس سال کے دھاگوں میں سے مواد منتخب کرے اور پھر اسے ادارت کے لئے پیش کردے۔ ادارت کے لئے بھی کم از کم ایک ماہ کا وقت دیا جائے۔ اس سال کے آخر تک یہ کام کرکے سوونئیر تیار ہوکر نئے سال کے تحفے کے طور پر محفل پر آویزاں کردیا جائے۔
 
آخری تدوین:

حمیر یوسف

محفلین
رانا بھائی میں آج سے انشاء اللہ اپنا کام شروع کرتا ہوں، اور ایک دفعہ پھر سے "سائنس اور ہماری زندگی" کا زمرہ پڑھ کر اس میں سے اپنی حساب سے بہترین مضمون کا انتخاب کرتا ہوں
 
رانا

محفلین
یار مجھ سے تو اب تک اس معاملے میں کوئی بات نہیں بنی۔ اور مقدس پتا نہیں کہاں غائب ہے۔
مقدس بہنا نے سوچا ہوگا کہ چلو عثمان بھی انہیں کے زمرے میں ہیں اور جب عثمان ہیں تو پھر ٹینشن ناٹ۔:p جب آپ سارا کام کرلیں گے تو وہ آکر کہیں گی، عثمان بھائی! میرے حصے کا کام بھی آپ نے کردیا۔۔ کتنی بری بات ہے۔ اب میں کیا کروں گی؟:rollingonthefloor:
کیوں مقدس بہنا!:p یہ ہم نے نہیں کہا عثمان نے بین السطور یہی بات کہی ہے کیونکہ انہیں کھل کر کہتے ہوئے آپ سے ڈر لگتا ہے نا۔:ROFLMAO:
 
جزاک اللہ حمیر بھائی۔ ابھی میرے خیال میں رک جائیں۔ کیونکہ جس طرح کی صورتحال پیدا ہوئی ہے تو یہ دس دن کا کام ویسے بھی نہیں ہے۔ اصل غلطی ہی یہاں ہوئی کہ کام کی نوعیت کا ٹھیک سے اندازہ نہیں کرسکا۔ دوسرے محفلین بھی شائد رمضان کی وجہ سے ہی وقت نہیں دے پارہے کیونکہ ویسے ہی محفلین کی آمد اب کافی کم کم نظر آرہی ہے شائد رمضان اور گرمی کی شدت کی وجہ سے ہے۔ اس لئے اب اچھی طرح سوچ سمجھ کر کی گئی پلاننگ کے بعد ہی اس پروجیکٹ پر کام ہوسکتا ہے جس کے لئے ناگزیر طور پر تین چار ماہ کا وقت ملنا چاہئے کہ سوونئیر ہے کوئی ماہنامہ نہیں:)۔ اور طویل المدتی پروجیکٹ کے لئے میرا انتخاب تو انتہائی ناموزوں ہے کہ میری محفل سے غیر حاضری اکثر کافی لمبی ہوجاتی ہے۔ میں کچھ عرصے کے لئے محفل پر ایکٹو ہوتا ہوں اور پھر کسی ذاتی پروجیکٹ کی وجہ سے مصروف ہو کر محفل سے طویل عرصے کے لئے غیر حاضر ہونے لگتا ہوں۔ اس لئے تین چار ماہ والے پروجیکٹ پر کسی مستقل مزاج اور باقاعدہ ایکٹو ممبر کو ہی آگے آنا پڑے گا۔:)
 
مقدس

میں ابهی تو ادهر ہی ہوں بهیا۔۔۔ :cool:
بس یہ 19 گهنٹے کے روزوں کا اثر ہے آج کل اور پهر آپ کے بهانجے صاحب نے باقی کی کسر نکالی ہوئی ہے لولزززز
 
مقدس

لائبریرین
مقدس بہنا نے سوچا ہوگا کہ چلو عثمان بھی انہیں کے زمرے میں ہیں اور جب عثمان ہیں تو پھر ٹینشن ناٹ۔:p جب آپ سارا کام کرلیں گے تو وہ آکر کہیں گی، عثمان بھائی! میرے حصے کا کام بھی آپ نے کردیا۔۔ کتنی بری بات ہے۔ اب میں کیا کروں گی؟:rollingonthefloor:
کیوں مقدس بہنا!:p یہ ہم نے نہیں کہا عثمان نے بین السطور یہی بات کہی ہے کیونکہ انہیں کھل کر کہتے ہوئے آپ سے ڈر لگتا ہے نا۔:ROFLMAO:
آئی کانٹ اسٹاہ لافنگ بهیا :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
سو سوئیٹ بهیا۔۔۔۔ آپ کتنے اچهےےےےےے ہیں۔۔ سب پتا ہے آپ کو :rollingonthefloor:
 
مقدس

لائبریرین
اب سئیریس نوٹ پر بات ہو جائے۔۔۔ فرسٹ آف آل۔۔ آپ نے ابهئ جو مشاورت کی بات کی ۔۔ آئی ڈاونٹ ایگرئ ود دیٹ۔۔۔۔۔ اگر کوئی کام مکمل طور پر ختم کرنا ہے تو بغیر مشاورت کے کرنا ہے کیونکہ جس کام میں مشاورت اسٹارٹ ہو، وہ کام تو وہی لٹک جاتا یے اور مشاورت ختم ہونے کا نام نہیں لیتی
 
شزہ مغل

محفلین
جزاک اللہ حمیر بھائی۔ ابھی میرے خیال میں رک جائیں۔ کیونکہ جس طرح کی صورتحال پیدا ہوئی ہے تو یہ دس دن کا کام ویسے بھی نہیں ہے۔ اصل غلطی ہی یہاں ہوئی کہ کام کی نوعیت کا ٹھیک سے اندازہ نہیں کرسکا۔ دوسرے محفلین بھی شائد رمضان کی وجہ سے ہی وقت نہیں دے پارہے کیونکہ ویسے ہی محفلین کی آمد اب کافی کم کم نظر آرہی ہے شائد رمضان اور گرمی کی شدت کی وجہ سے ہے۔ اس لئے اب اچھی طرح سوچ سمجھ کر کی گئی پلاننگ کے بعد ہی اس پروجیکٹ پر کام ہوسکتا ہے جس کے لئے ناگزیر طور پر تین چار ماہ کا وقت ملنا چاہئے کہ سوونئیر ہے کوئی ماہنامہ نہیں:)۔ اور طویل المدتی پروجیکٹ کے لئے میرا انتخاب تو انتہائی ناموزوں ہے کہ میری محفل سے غیر حاضری اکثر کافی لمبی ہوجاتی ہے۔ میں کچھ عرصے کے لئے محفل پر ایکٹو ہوتا ہوں اور پھر کسی ذاتی پروجیکٹ کی وجہ سے مصروف ہو کر محفل سے طویل عرصے کے لئے غیر حاضر ہونے لگتا ہوں۔ اس لئے تین چار ماہ والے پروجیکٹ پر کسی مستقل مزاج اور باقاعدہ ایکٹو ممبر کو ہی آگے آنا پڑے گا۔:)
رانا بھائی مجھے تو آپ کی اس بات سے اکتاہٹ کی بو آ رہی ہے۔ اگر آپ بددل ہو کر یہ پراجیکٹ چھوڑنا چاہتے ہیں تو انتہائی ادب سے گزارش ہے کہ مت جائیے۔
آپ نے جو بھی کیا ہے قابل تعریف ہے۔ ہر انسان ایسی اچھی سوچ نہیں رکھتا اور آپ جیسی ہمت بھی ہر کوئی نہیں کر سکتا۔
میں اس پراجیکٹ میں آپ کے ساتھ ہوں۔ جو کام کہیں گے کروں گی۔
ہمت کرے انسان تو کیا ہو نہیں سکتا
وہ کون سا عقدہ ہے جو وا ہو نہیں سکتا
 
شزہ مغل

محفلین
رانا بھائی آپ مجھے کسی بھی سینیئر کے ساتھ کسی بھی ٹیم میں شامل کر دیجیئے۔ پہلے میں طنزومزاح کے سیکشن میں کام کرنا چاہ رہی تھی مگر ساری صورت حال واضح ہونے کے بعد مجھے لگتا ہے کہ بہت سے سیکشنز میں جگہیں خالی ہیں۔
چونکہ میرا علم ناقص ہے اس لیے اکیلے کچھ نہیں کر سکتی۔ آپ کسی بھی سینیئر کی ٹیم میں شامل کر دیجیئے۔ میں بھرپور کوشش کروں۔ انشاءاللہ
 
رانا

محفلین
رانا بھائی مجھے تو آپ کی اس بات سے اکتاہٹ کی بو آ رہی ہے۔ اگر آپ بددل ہو کر یہ پراجیکٹ چھوڑنا چاہتے ہیں تو انتہائی ادب سے گزارش ہے کہ مت جائیے۔
آپ نے جو بھی کیا ہے قابل تعریف ہے۔ ہر انسان ایسی اچھی سوچ نہیں رکھتا اور آپ جیسی ہمت بھی ہر کوئی نہیں کر سکتا۔
میں اس پراجیکٹ میں آپ کے ساتھ ہوں۔ جو کام کہیں گے کروں گی۔
ہمت کرے انسان تو کیا ہو نہیں سکتا
وہ کون سا عقدہ ہے جو وا ہو نہیں سکتا
اب سئیریس نوٹ پر بات ہو جائے۔۔۔ فرسٹ آف آل۔۔ آپ نے ابهئ جو مشاورت کی بات کی ۔۔ آئی ڈاونٹ ایگرئ ود دیٹ۔۔۔۔۔ اگر کوئی کام مکمل طور پر ختم کرنا ہے تو بغیر مشاورت کے کرنا ہے کیونکہ جس کام میں مشاورت اسٹارٹ ہو، وہ کام تو وہی لٹک جاتا یے اور مشاورت ختم ہونے کا نام نہیں لیتی
مقدس اور شنزہ بہنا!
نا تو اکتاہٹ کی وجہ سے پروجیکٹ چھوڑ رہا ہوں اور نہ ہی مشاورت سے مراد وہ ہے جس سے کام لٹک جاتے ہیں۔ میں نے اپنے اس مراسلے میں چند زمینی حقائق کا ذکر کیا ہے۔ اسے غورسے پڑھیں اور ایمانداری سے سوچیں کہ دس سال کی جھلکیاں دکھانے والے سوونئیر کے ساتھ کیا یہ زیادتی نہ ہوگی کہ اسے اتنے کم وقت میں ان حالات میں شروع کیا جائے۔ :)
 
ارے بهیا۔۔۔ نہیں تو۔۔۔۔میں نے اس وجہ سے ہر گز نہیں کہا تها۔۔۔ اصل میں لائبریری کے دنوں میں جب بهی مشاورت کا آغاز کیا گیا تو اس میں سب حصہ لیتے ہیں اور جب اصل کام کا آغاز ہوتا ہے تو کوئی بهی نہیں ہوتا۔۔۔ اس لیے میں اس کے حق میں نہیں
 
بھیا میں اسی لیے تو کہہ رہی ہوں کہ ابھی تاریخ معین نہ کریں۔ کام شروع کر دیتے ہیں
 
متفق
مشاورتی عمل اب مت شروع کیجیئے۔ اب کام کرنے کا وقت ہے بھیا
 
رانا

محفلین
ارے بهیا۔۔۔ نہیں تو۔۔۔۔میں نے اس وجہ سے ہر گز نہیں کہا تها۔۔۔ اصل میں لائبریری کے دنوں میں جب بهی مشاورت کا آغاز کیا گیا تو اس میں سب حصہ لیتے ہیں اور جب اصل کام کا آغاز ہوتا ہے تو کوئی بهی نہیں ہوتا۔۔۔ اس لیے میں اس کے حق میں نہیں
بھیا میں اسی لیے تو کہہ رہی ہوں کہ ابھی تاریخ معین نہ کریں۔ کام شروع کر دیتے ہیں
تھوڑا سا انتظار کریں شائد کچھ شروع ہوجائے۔:)
 
Top