بہت شکریہ مانو بہنا۔ جب کسی کام کے لئے نفری کم ہو اس وقت آپ کی طرح کوئی غیبی مدد آجائے تو بندہ کہتا ہے زبردست۔
ویسے ایک بات کا پتہ لگا کہ ہماری مانو بہنا وعدے کی پکی ہیں کہ امتحانوں کے بعد کام کرنے کا وعدہ کیا اور پھر بغیر یاد دلائے خود ہی آج پورا بھی کردیا۔
ورنہ ہم جیسوں کی تو کسی سے وعدے کے بعد کہیں راہ چلتے ملاقات بھی ہوجائے تو یوں ملتے ہیں جیسے سالوں بعد مل رہے ہوں، اور اگر سامنے والا جی کڑا کر کے یاد دلاہی دے کہ بھائی آپ نے چند دن پہلے کوئی وعدہ کیا تھا تو انتہائی حیرت کے عالم میں اگلے کو یوں گھورتے ہیں جیسے وہ ابھی ابھی آسمان سے ٹپکا ہو۔ وعدہ کیا تھا؟ میں نے؟ کب کی بات ہے؟ اوہو میں تو بھول ہی گیا تھا، یار آپ ہی یاد دلادیتے، آپ نے بھی نا حد کردی ایک ریمائنڈر ہی کردیتے۔ اگلا بیچارہ خود ہی شرمندہ ہوجاتا ہے۔
مانو بہنا آپ اگر انٹرویو اور مہمان سیکشن لے لیں تو کیسا رہے گا؟
انٹرویوز سیکشن
مہمان سیکشن
انٹرویو سیکشن جس میں مختلف محفلین کے انٹرویوز کے دھاگے شامل ہیں۔ جیسے امن ایمان، تعبیر اور کچھ دوسروں نے کئی محفلین کے انٹرویوز کنڈکٹ کئے تھے۔
مہمان سیکشن جس میں عموما اس ہفتے کے مہمان کے نام سے دھاگے ہیں کہ کسی ایک محفلین کے بارے میں دیگر محفلین اپنے تاثرات شئیر کرتے ہیں۔
کرنا یہ ہوگا کہ انٹرویوز میں سے ایک بہترین کلیکشن اکٹھا کیا جائے۔ ہر انٹرویو کو تین حصوں میں دیکھیں۔ ایک اس کے سوال کیسے ہیں؟ دوسرے جوابات کیسے ہیں؟ تیسرے انٹرویو کس شخصیت کا لیا جارہا ہے؟ اگر تو سوال بھی دلچسپ اور مفید ہیں اور جواب بھی اور انٹرویو جس شخصیت کا لیا جارہا