تاسف دعائے صحتیابی شگفتہ ،

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تیشہ

محفلین
یہ تو نہیں پتا کب آرہی ہیں پر اب بہتر ہیں کچھ پہلے سے ۔ کل مجھے ٹیکسٹ آیا تھا شگفتہ کا ۔ حال چال پوچھ رہی تھیں ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ابھی یہ دھاگہ دیکھا تو باس صاحبہ کو ایس ایم ایس کیا ہے۔ اب پورا دھاگہ دیکھا تو پتہ چلا کہ اب وہ کافی بہتر ہیں۔ امید ہے کہ وہ جلد ہی رونق افروز ہوں گی
 

فضہ کاظمی

محفلین
سلام اپ سب کے خلوص کا بہت شکریہ آپ نے شگفتہ کے لئے دعائیں کیں ٹیکسٹ بھیجے اور فون کیا۔ خاص طور پر شازیہ باجو آپ کا بہت زیادہ۔ آپ کو نا دانستگی میں پریشانی پہنچائی۔ شگفتہ نے فرذوق اور چھوٹے بھائی کے امتحانات میں کامیابی کے لئے بہت دعائیں لکھیں۔ قیصرانی آپ کے نام سے کوئی ٹیکسٹ شگفتہ کے سیل میں نہیں پہنچا۔ سارہ آپ کو بھی خصوصی شکریہ۔
 

تیشہ

محفلین
فضہ آپ کون ؟ شگفتہ کی بہن ۔؟

کوئی بات نہیں یہ تو میرا فرض تھا دوستی بھی اور شگفتہ سے محبت بھی ۔
اور دوستوں کا کس بات کا شکریہ ۔

بہت خوشی ہوئی شگفتہ بہت بہتر ہیں ۔
:)
 

فضہ کاظمی

محفلین
جی ہاں شازیہ باجو اصل میں شگفتہ کی ایک سے زائد دوست آپ کی ہمنام ہیں اور اس طرح میسج آپ کے نام سینڈ ہوگیا اور آپ کو پریشانی ہوئی شگفتہ کو آپ کی محبت اور دعائیں اسی طرح ملنا ہوں گی۔ شگفتہ کے دونوں سیل نمبر سائلنٹ پر تھے تو کئی کالز رہ گئیں۔ کچھ ٹیکسٹ بہت اچھے آئے بہت حوصلہ افزا تھے
 

ماوراء

محفلین
السلام علیکم فضہ،

شگفتہ سسٹر کو میرا سلام اور ڈھیر سارا پیار دیجئے گا۔ میرے پاس ان کا نمبر نہیں تھا۔ ورنہ میں بھی ان کی خیریت ضرور معلوم کرتی۔ اور ان سے کہیے گا کہ ہم ان کو بہت مس کر رہے ہیں۔ :(
 

شمشاد

لائبریرین
فضہ صاحبہ آپ کا بہت شکریہ کہ شگفتہ صاحبہ کی خیریت سے مطلع کیا۔ ہماری طرف سے نیک تمنائیں۔ نوازش ہو گی اگر آئیندہ بھی مطلع کرتی رہیں۔
 

تیشہ

محفلین
چھوٹے بھیا کسی اور کو تو نہیں بھیج دی غلطی سے۔؟ :lol:

جیسے کہ مجھے کسی نے فون کرنا تھا نمبر اپنی ساس کا ڈائل کر دیا ۔ :lol: :lol: :p

لگتا ہے ایسے ہی آپ کا ایم ایس ایم بھیجی تو شگفتہ کو مگر آگے ملی کسی اور کو ۔


اسی لئے تو ملیں ہی نہیں ہیں ۔
 

تیشہ

محفلین
فضہ کاظمی نے کہا:
جی ہاں شازیہ باجو اصل میں شگفتہ کی ایک سے زائد دوست آپ کی ہمنام ہیں اور اس طرح میسج آپ کے نام سینڈ ہوگیا اور آپ کو پریشانی ہوئی شگفتہ کو آپ کی محبت اور دعائیں اسی طرح ملنا ہوں گی۔ شگفتہ کے دونوں سیل نمبر سائلنٹ پر تھے تو کئی کالز رہ گئیں۔ کچھ ٹیکسٹ بہت اچھے آئے بہت حوصلہ افزا تھے



جی فضہ میں بھی پریشان ہوکر آنسو بہانے بیٹھ گئی تھی ۔ میں سب سے زیادہ پریشانی میں آگے رہی ہوں کہ مسلسل شگفتہ سے رابطے میں رہی ۔ تو اسلئے میرا پریشان ہونا بنتتا تھا :(
اب آپکا ایم ایس ایم تو بہت بعد میں ملا میں تو کئی دنوں سے شگفتہ کو لے کر سؤچتی رہی ۔
میرا سلام کہئیے گا ۔ اور میری دعا دئجیے گا ۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیا ہے تازہ خبر؟ کیسی طبیعت ہے ان کی؟ ہماری طرف سے بھی تیمارداری کر دیجیئے گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بوچھی نے کہا:
چھوٹے بھیا کسی اور کو تو نہیں بھیج دی غلطی سے۔؟ :lol:

جیسے کہ مجھے کسی نے فون کرنا تھا نمبر اپنی ساس کا ڈائل کر دیا ۔ :lol: :lol: :p

لگتا ہے ایسے ہی آپ کا ایم ایس ایم بھیجی تو شگفتہ کو مگر آگے ملی کسی اور کو ۔


اسی لئے تو ملیں ہی نہیں ہیں ۔
ارے نہیں‌ باجو، اکثر ایسا ہوتا ہے کہ نیٹ ورک پر ایس ایم ایم نہیں‌ ملتی۔ پہلے بھی بہت بار ایسا ہوا ہے کہ میں نے ایس ایم ایس بھیجی، لیکن وہ نہیں مل سکی۔ اس لئے یہاں کنفرمیشن کے لئے لکھا
 
جو لوگ دوسروں کے دل کا احساس کرتے ہیں ، دکھی دل کا دلاسہ ہوتے ہیں اور جن کی زبان محبت ہو ، اللہ ان کو اتنی دیر تک آزمائش میں نہیں رکھتا ۔ اور جن کو اتنے چاہنے والے ہوں ، وہ زیادہ دیر ، زیر غم ، رہ ہی نہیں سکتے ۔ چلیں مبارک ہو کہ آپ کی عارضی بیماری کی بدولت خدا سے اور قریب ہو گئیں ۔ سدا خوش رہیں اور سب سے اہم یہ کہ تندرست رہیں ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top