دلچسپ سوال

ماہی احمد

لائبریرین
میں نے بتایا نہیں بلکہ پوچھا ہے کہ دو اور دو چار ہی کیوں ہوتے ہیں؟
آپ نے یہ تھوڑی نہ پوچھا ہے کہ دو اور دو کتنے ہوتے ہیں، آپ نے ہوچھا چار ہی کیوں ہوتے ہیں، آپ بتائیں آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ چار ہوتے ہیں؟ سوال کی نوبت تو بعد میں آتی ہے نا۔۔۔۔
 
Haider Sufi

محفلین
آپ نے یہ تھوڑی نہ پوچھا ہے کہ دو اور دو کتنے ہوتے ہیں، آپ نے ہوچھا چار ہی کیوں ہوتے ہیں، آپ بتائیں آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ چار ہوتے ہیں؟ سوال کی نوبت تو بعد میں آتی ہے نا۔۔۔۔
ارے بھئی جس سے بھی پوچھو وہ چار بتاتا ہے اب 2 اور 2 چار کیوں ہوتے ہیں یہ کوئی نہیں بتاتا
 
شمشاد

لائبریرین
اس لیے کہ بکری کی چار ٹانگیں ہوتی ہیں، دو آگے اور دو پیچھے۔ اس لیے دو اور دو چار ہی ہوتے ہیں۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
ارے بھئی جس سے بھی پوچھو وہ چار بتاتا ہے اب 2 اور 2 چار کیوں ہوتے ہیں یہ کوئی نہیں بتاتا
تو غلطی تو آپ کی ہے۔۔۔۔ کبھی کسی سے ثبوت کیوں نہ مانگا جس جس نے آپ کو جواب دیا کہ دو جمع دو چار ہوتے ہیں۔۔۔۔ یہاں آپ کو کس نے کہا یہ؟
 
شمشاد

لائبریرین
نیا سوال :

ایک آدمی کے پاس بہت سے بھیڑیں ہیں جن کی وہ دن رات دیکھ بھال کرتا ہے۔ اب اس کو اپنی بھیڑوں کی گنتی کرنی ہے کہ کتنی ہیں، تو وہ کیسے گنتی کرے گا؟
 
شمشاد

لائبریرین
کسی نے صحیح جواب نہیں دیا۔

بکریوں کو گننے کا طریقہ یہ ہے کہ وہ آدمی نیچے بیٹھ کر تمام بکریوں کی ٹانگیں گنے گا۔ پھر اس میزان کو چار سے تقسیم کرئے گا، تو جو جواب آئے گا، وہی بکریوں کی تعداد ہو گی۔
 
اس طرح جواب غلط آئے گا سو فی صد غلط
 
Haider Sufi

محفلین
اگر 2 بکریوں کی ٹانگیں بالکل اک دوسرے کی سیدھ میں ہوئیں تو آٹھ کی جگہ 4 گنی جائیں گی
اس سے بہتر ہے ک بکریوں ک سر گن لے
 
Top