دل کے موضوع پر اشعار!

دھنک

معطل
تیرا رشتہ کہ میرے دل سے ہے دھڑکن کی طرح
دل کھنکتا ہے ترے نام پہ کنگن کی طرح

آج پھر دل پہ گھٹا چھائی تری یادوں کی
آج پھر ٹوٹ کے رویا ہوں میں ساون کی طرح

جانے کب سے تری صورت کو ترستی ہے نگاہ
منتظر سیج پہ بیٹھی ہوئی دلہن کی طرح

تجھ سے بچھڑی تو بھٹکتی ہے محبت جاناں
دل گرفتہ سی ترے شہر میں جوگن کی طرح
شوق ہے تجھ کو جدُا ہونے کا لیکن ارشد
راکھ کر دے گی جدُائی تجھے ایندھن کی طرح ۔
 

عیشل

محفلین
تمہیں بھلانے کی نادانیوں کی زد میں ہیں
سنو کہ ہم بھی پریشانیوں کی زد میں ہیں
تمہارے پیار نے جو دل میں کھلا دئیے تھے کبھی
وہ پھول روح کی ویرانیوں کی زد میں ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
چاہت کے بدلے ہم تو بیچ دیں اپنی مرضی تک
کوئی ملے تو دل کا گاہک کوئی ہمیں اپنائے تو
(عندلیب شادانی)
 

عیشل

محفلین
مجھ سے ملنے شبِ غم اور تو کون آئے گا
میرا سایہ ہے جو دیوار پہ جم جائے گا
دل سا انمول رتن کون خریدے گا شکیب
جب بکے گا تو یہ بے دام ہی بک جائے گا
 

عمر سیف

محفلین
عجیب لطف سے گزریں یہ دن جو یوں گزریں
کہ تیرے دل میں رہیں اور اپنے گھر میں رہیں
 
Top