تجھے یاد کیا نہیں ہے مرے دل کا وہ زمانہ وہ ادب گہِ محبت، وہ نگہِ کا تازیانہ (علامہ)
شمشاد لائبریرین جون 11، 2007 #541 تجھے یاد کیا نہیں ہے مرے دل کا وہ زمانہ وہ ادب گہِ محبت، وہ نگہِ کا تازیانہ (علامہ)
شمشاد لائبریرین جون 12، 2007 #543 کہیں گزرے ہوئے ایام پھر واپس نہ آجائیں دل بے خوف میں اس کا خطر کچھ دیر رہنے دو (منیر نیازی)
عمر سیف محفلین جون 12، 2007 #544 شمع دل شمع تمنا نہ جلا، مان بھی جا تیز آندھی ہے، مخالف ہے ہوا، مان بھی جا
شمشاد لائبریرین جون 12، 2007 #545 میرے آس پاس خواب کی کیفیت ہے اور میرا دل گھر واپس جانے کو چاہتا ہے (منیر نیازی)
ظ ظفری لائبریرین جون 12، 2007 #546 اتنی دیر ہوگئی کہ دل تمام جل بجھا راکھ کو کریدتے رہو شرر نہیں رہا ( انجم اعظمی)
شمشاد لائبریرین جون 12، 2007 #547 ایک بستی کی حفاظت خوف میں رہنے سے ہے اور اس کے جشن دل کی وحشتوں کے دم سے ہیں (منیر نیازی)
شمشاد لائبریرین جون 13، 2007 #549 کاسنی ریشم میں جسم یار کی یہ جگمگاہٹ دیکھ کر خوش ہو اے دل بادلوں میں بجلیوں کی مسکراہٹ دیکھ کر (منیر نیازی)
کاسنی ریشم میں جسم یار کی یہ جگمگاہٹ دیکھ کر خوش ہو اے دل بادلوں میں بجلیوں کی مسکراہٹ دیکھ کر (منیر نیازی)
شمشاد لائبریرین جون 15، 2007 #551 ہوئی ہے سوزشِ دل بسکہ داغِ بے اثری اُگی ہے دودِ جگر سے شبِ سیہ روزی (غالب)
عمر سیف محفلین جون 15، 2007 #552 رویا کریں گے آپ بھی پہروں اسی طرح اٹکا کہیں پہ آپ کا دل بھی میری طرح
شمشاد لائبریرین جون 15، 2007 #553 شام جب آتی ہے اپنے گھر کے صحن و بام پر جگمگا اٹھتا ہے دل قدرت کے اس انعام پر (منیر نیازی)
محمد وارث لائبریرین جون 15، 2007 #554 داستانِ غمِ دل ان کو سنائی نہ گئی بات بگڑی تھی کچھ ایسی کہ بنائی نہ گئی جگر مراد آبادی
شمشاد لائبریرین جون 15، 2007 #555 آنکھ سے دور نہ ہو دل سے اتر جائے گا وقت کا کیا ہے گزرتا ہے گزر جائے گا (احمد فراز)
عمر سیف محفلین جون 17، 2007 #558 صورتیں کیا کیا دلِ آئینہ گر میں بس گئیں ہم سے بے صورت بھی تو بزمِ جہاں میں آئے تھے
شمشاد لائبریرین جون 17، 2007 #559 میں نظر سے پی رہا تھا تو یہ دل نے بد دعا دی تیرا ہاتھ زندگی بھر کبھی جام تک نہ پہنچے (شکیل بدایونی)
عمر سیف محفلین جون 17، 2007 #560 سب بےنیاز ہوں کوئی ناز آفریں نہ ہو اے دل وہاں چلیں کہ جہاں یہ زمیں نہ ہو