منزلیں بھی اسکی تھیں
راستہ بھی اسکا تھا
ساتھ ساتھ چلنے کا،فیصلہ بھی اسکا تھا
ایک میں اکیلا تھا،قافلہ بھی اسکا تھا
اور پھر اچانک ہی
راستہ بدلنے کا فیصلہ بھی اسکا تھا
آج میں اکیلا ہوں
آج میرا دل مجھ سے یہ سوال کرتا ہے
لوگ تو اسکے تھے
کیا خدا بھی اسکا تھا!!!