نکال لایا ہوں ایک پنجرے سے اک پرندہ اب اس پرندے کے دل سے پنجرہ نکالنا ہے
زیرک محفلین نومبر 29، 2018 #1,101 نکال لایا ہوں ایک پنجرے سے اک پرندہ اب اس پرندے کے دل سے پنجرہ نکالنا ہے
زیرک محفلین نومبر 29، 2018 #1,102 سرد ہو سکتی نہیں ساجدؔ کبھی سینے کی آگ دل جلانے کو ملا ہے، یاد کا ایندھن مجھے اقبال ساجد
زیرک محفلین نومبر 29، 2018 #1,103 عشق کچھ کھیل نہیں اے دل آرام طلب سیکھنا تھا تجھے وہ کام جو آسان ہوتا داغ دہلوی
زیرک محفلین نومبر 30، 2018 #1,105 درد بھی دیتا ہے دروازے پہ دستک دوشیؔ دل کی دھک دھک سے بھی خوابوں میں خلل پڑتا ہے رانا سعید دوشی
زیرک محفلین دسمبر 1، 2018 #1,106 ترے نصیب میں اے دل! سدا کی محرومی نہ وہ سخی، نہ تجھے مانگنے کی عادت ہے احمد فراز
زیرک محفلین دسمبر 1، 2018 #1,107 نگاہِ یار کا کیا ہے، ہوئی، ہوئی، نہ ہوئی یہ دل کا درد ہے پیارے، گیا، گیا، نہ گیا احمد فراز
زیرک محفلین دسمبر 1، 2018 #1,108 نہ پوچھو عہدِ الفت کی، بس اک خوابِ پریشاں تھا نہ دل کو راہ پر لائے، نہ دل کا مدعا سمجھے فیض احمد فیض
نہ پوچھو عہدِ الفت کی، بس اک خوابِ پریشاں تھا نہ دل کو راہ پر لائے، نہ دل کا مدعا سمجھے فیض احمد فیض
زیرک محفلین دسمبر 2، 2018 #1,109 وہ خدا ہے، کسی ٹوٹے ہوئے دل میں ہو گا مسجدوں میں اسے ڈھونڈو نہ کلیساؤں میں قتیل شفائی
زیرک محفلین دسمبر 3، 2018 #1,110 دل پہ تو تِری یاد کے بادل کا ہے سایہ سر پہ ہے کڑی دھوپ جسے جَھیل رہا ہوں اشتیاق زین
زیرک محفلین دسمبر 3، 2018 #1,111 یہ آرزو بھی عجب وقتِ مرگ تھی دل میں تمہی نے زخم دیئے تھے، تمہی دوا کرتے اشتیاق زین
زیرک محفلین دسمبر 4، 2018 #1,112 کبھی پتھر کے دل اے کیف پِگھلے ہیں، نہ پِگھلیں گے مناجاتوں سے، فریادوں سے، چیخوں سے، پکاروں سے کیف بھوپالی
کبھی پتھر کے دل اے کیف پِگھلے ہیں، نہ پِگھلیں گے مناجاتوں سے، فریادوں سے، چیخوں سے، پکاروں سے کیف بھوپالی
زیرک محفلین دسمبر 4، 2018 #1,113 برا نہ مان، اگر یار کچھ برا کہہ دے دلوں کے کھیل میں خودداریاں نہیں چلتیں کیف بھوپالی
زیرک محفلین دسمبر 4، 2018 #1,114 ہجر کے پیڑ سے جب یاد کا پھل گِرتا ہے دل میں پھر درد کے انبار سے لگ جاتے ہیں
زیرک محفلین دسمبر 5، 2018 #1,115 سحر سِسکتے ہوئے آسمان سے اتری دل نے جان لیا یہ بھی سال درد کا ہے فرحت عباس شاہ
زیرک محفلین دسمبر 7، 2018 #1,116 ان کا ہم سے پیار کا رشتہ، اے دل! چھوڑو، بھول چکو وقت نے سب کچھ میٹ دیا ہے اب کیا نقش ابھارو گے ابنِ انشا
ان کا ہم سے پیار کا رشتہ، اے دل! چھوڑو، بھول چکو وقت نے سب کچھ میٹ دیا ہے اب کیا نقش ابھارو گے ابنِ انشا
زیرک محفلین دسمبر 8، 2018 #1,117 ماحول کچھ ایسا بنا واں حسن تھا، یاں شوق تھا گھر لوٹے ہم دل ہار کر ہاں اک نشیلی شام تھی مدثر جاوید ملک
ماحول کچھ ایسا بنا واں حسن تھا، یاں شوق تھا گھر لوٹے ہم دل ہار کر ہاں اک نشیلی شام تھی مدثر جاوید ملک
عبدالرحمن آزاد محفلین دسمبر 8، 2018 #1,118 ادا سے دیکھ لو جاتا ہے ہے گلہ دل کا بس اک نگاہ پہ ٹھرا ہے فیصلہ دل کا ارشد علی خان قلق
زیرک محفلین دسمبر 8، 2018 #1,119 اثر دکھا نہ سکا اس کے دل میں اشک مرا یہ تیر بھی کسی ٹوٹی ہوئی کمان کا ہے محسن نقوی
زیرک محفلین دسمبر 8، 2018 #1,120 یہ شاعری یہ کتابیں یہ آیتیں دل کی نشانیاں یہ سبھی تجھ پہ وارنا ہوں گی محسن نقوی