دل کی دھرتی پہ اتر آنا کوئی سہل نہیں ان علاقوں کے تو نقشے بھی نہیں ہوتے یار احمر فاروقی
زیرک محفلین نومبر 27، 2018 #1,081 دل کی دھرتی پہ اتر آنا کوئی سہل نہیں ان علاقوں کے تو نقشے بھی نہیں ہوتے یار احمر فاروقی
زیرک محفلین نومبر 28، 2018 #1,083 کوفے کے بعد ایسی ہوا دل میں چل پڑی ہم نے کسی بھی خط پہ بھروسہ نہیں کیا
زیرک محفلین نومبر 28، 2018 #1,084 حضرتِ زاہد! ہماری چھیڑ کی عادت نہیں گدگدی ہوتی ہے دل میں پارسا کو دیکھ کر داغ دہلوی
زیرک محفلین نومبر 29، 2018 #1,085 سلگے گا دلِ زار، جلن اور بڑھے گی محسوس یہ ہوتا ہے گھٹن اور بڑھے گی اقبال ساجد
زیرک محفلین نومبر 29، 2018 #1,089 خواہشوں کی نمو سے ڈرتے ہیں اور دلِ فتنہ خو سے ڈرتے ہیں وہ ہمارے سکوت سے خائف اور ہم گفتگو سے ڈرتے ہیں
خواہشوں کی نمو سے ڈرتے ہیں اور دلِ فتنہ خو سے ڈرتے ہیں وہ ہمارے سکوت سے خائف اور ہم گفتگو سے ڈرتے ہیں
جان محفلین نومبر 29، 2018 #1,090 لاکھوں میں انتخاب کے قابل بنا دیا جس دل کو تم نے دیکھ لیا دل بنا دیا جگر مراد آبادی
زیرک محفلین نومبر 29، 2018 #1,091 دل یہ کہتا ہے کے شاید ہو فسردہ تو بھی دل کی بات کریں دل تو ہے ناداں جاناں احمد فراز
جان محفلین نومبر 29، 2018 #1,092 جو نگاہ ناز کا بسمل نہیں دل نہیں وہ دل نہیں وہ دل نہیں مبارک عظیم آبادی
جان محفلین نومبر 29، 2018 #1,093 ہر دھڑکتے پتھر کو لوگ دل سمجھتے ہیں عمریں بیت جاتی ہیں دل کو دل بنانے میں بشیر بدر
جان محفلین نومبر 29، 2018 #1,094 کوئی دل لگی دل لگانا نہیں ہے قیامت ہے یہ دل کا آنا نہیں ہے دتا تریہ کیفی
جان محفلین نومبر 29، 2018 #1,096 تمہارا دل مرے دل کے برابر ہو نہیں سکتا وہ شیشہ ہو نہیں سکتا یہ پتھر ہو نہیں سکتا داغ دہلوی
زیرک محفلین نومبر 29، 2018 #1,097 ایک لمحے کی توجہ نہیں حاصل اس کی اور یہ دل کہ اسے حد سے سوا چاہتا ہے
زیرک محفلین نومبر 29، 2018 #1,099 اندھیرے میں گیا وہ روشنی میں لوٹ آئے گا دیا جو دل میں جلتا ہے اسی کو بام پر لے جا
زیرک محفلین نومبر 29، 2018 #1,100 ہم نے رکھا ہے دل کے مکاں میں برسوں جو کبھی ہم سے شناسا سرِ بازار ہوا