سوال نمبر 9
بہت آسان سا سوال ہے۔
وہ کون سی زندہ چیز ہے جس کو کھانے سے پہلے صاف کیا جاتا ہے۔
سوال نمبر 9 کا درست جواب مانا جاتا ہے ہاتھ۔
عامر بھیا کو ملتے ہیں 5 نمبر
مجھے لگتا ہے یہ سوالات کسی عامیانہ سی سوال جواب والی کتاب سے کاپی ہو رہے ہیں۔ اسی سوال کو لے لیں، اس میں کئی مغالطے ہیں:
-سوال کا ایک مطلب یہ بھی نکل سکتا ہے کہ کوئی چیز ہے جس کو زندہ کھانے سے پہلے صاف کیا جاتا ہے؟
-پھر یہ کہ سوال یونیورسل ٹھرتھ ہے یعنی ہر حالت پر پورا اترے گا لیکن جواب سے ظاہر ہوا کہ ایسا نہیں ہے۔ مانا کہ کھانے سے پہلے ہاتھ صاف کرنا ایک اچھی عادت ہے لیکن کیا ہر کوئی کھانے سے پہلے ہاتھ صاف کرتا ہے؟ لاتعداد لوگ ہیں جو جس حالت میں ہوتے ہیں اسی حالت میں ہاتھوں سے کھانا شروع کر دیتے ہیں۔ پھر اس کا جواب کیسے درست مانا جائے؟
-آخر میں یہ کہ کیا کبھی آپ نے سنا کہ میرے ہاتھ زندہ ہیں، میری ٹانگیں زندہ ہیں۔ زندہ مکمل انسان کے لیے بولا جاتا ہے نہ کہ اسے کے باڈی پارٹس کے لیے۔ زیادہ سے زیادہ محاورے میں زندہ دل کہا جاتا ہے لیکن زندہ ہاتھ، زندہ پاؤں، زندہ منہ وغیرہ کا تو زبان کے ساتھ بھی دور دور تک تعلق نہیں ہے۔ پھر زندہ چیز ہاتھ کیسے ہو گئے؟
دخل در معقولات کے لیے پیشگی معذرت!