علی وقار

محفلین
اپ ڈیٹ:
آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو کانٹے دار مقابلے کے بعد پانچ رن سے ہرا دیا۔
آسٹریلیا کے 388 کے جواب میں نیوزی لینڈ 383 رن بنانے میں کامیاب ہوئی۔
سوائے 1983ء کے ورلڈ کپ کے، ایسا ایک بار بھی نہ ہوا کہ آسٹریلیا یا نیوزی لینڈ میں سے کوئی ایک ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے تک نہ پہنچی ہو۔
 

علی وقار

محفلین
یہ تو پہلا میچ ہی غلط ہو گیا
تکنیکی طور پر، اب بھی امکانات باقی ہوں گے۔ :)
مجھے یاد ہے کہ ایک ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچ گئی اور پاکستان کی ٹیم نہ پہنچ پائی تو ایک اخبار میں خبر چھپی کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم ممکنہ طور پر ورلڈ کپ سے باہر ہو رہی ہے۔ اس کی وجہ نسلی تعصب ہے اور اس باعث اس پر پابندی لگ رہی ہے۔ نتیجتاًپاکستان کی ٹیم اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گی۔ یہ افواہ تھی اور افواہ ہی رہی۔ سو، اب بھی یار دوست لگے ہوں گے نئے امکانات تلاش کرنے۔ میری نظر میں، پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہو چکی ہے۔ اب اس کا رول شاید یہی رہ گیا ہے کہ اچھا کھیل کر کسی اور ٹیم کے سیمی فائنل میں جانے کی راہ روک دے یا مزید برا کھیل کر اس ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کروا دے۔
 

علی وقار

محفلین
ابھی بھی، بقول لوکل میڈیا، امکانات باقی ہیں، حسبِ توقع!بس ہماری فرمائشیں بہت بڑی ہیں اور دیگر ٹیمیں اس کے مطابق چلیں گی یا نہیں، سوال فقط یہ ہے!

ورلڈکپ میں پاکستان کی امیدیں برقرار



فوٹو: آئی سی سی


آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے اگر مگر کا سلسلہ اب بھی برقرار ہے، قومی ٹیم 4 میچ ہار کر بھی ٹورنامنٹ سے آؤٹ نہیں ہوئی تاہم اس کی ساری امیدیں اب دیگر ٹیموں کے نتائج سے جڑ گئی ہیں۔
سیمی فائنل تک رسائی کے لیے سب سے پہلے تو پاکستان کو اپنے بقیہ تینوں میچ جیتنے ہیں اور وہ بھی اچھے مارجن سے جیتنے ہیں۔
خیال رہےکہ پاکستان کو ٹورنامنٹ میں اب بنگلا دیش، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سے میچ کھیلنا ہیں۔

اپنے میچ جیتنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو یہ دعا بھی کرنا ہوگی کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقا اور سری لنکا سے بھی ہار جائے۔
اگر ایسا ہی ہوا تو پھر پاکستان کے 10 اور نیوزی لینڈ کے 8 پوائنٹ ہوجائیں گے، لیکن ساتھ ساتھ دوسری جانب سری لنکا کا رزلٹ بھی پاکستان کی نظروں میں رہے گا۔
کریڈٹ: کرک انفو

سری لنکا کو اب افغانستان، بھارت، بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ سے کھیلنا ہے، پاکستان کے لیے ضروری ہےکہ سری لنکا کی ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دے مگر ساتھ ساتھ بھارت، بنگلا دیش اور افغانستان میں سے صرف ایک ہی میچ جیتے۔
کیونکہ اگر سری لنکا بقیہ 4 میں سے 3 میچ جیتا تو اس کے بھی 10 پوائنٹ ہوجائیں گے۔
نیوزی لینڈ اگر 3 میں سے ایک بھی میچ جیتا تو اس کے بھی 10 پوائنٹ ہوجائیں گے، ایسی صورت حال میں پاکستان کا کافی انحصار نیٹ رن ریٹ پر ہوجائےگا۔
ٹورنامنٹ کی موجودہ صورت حال میں پاکستان کی امیدیں اب بھی برقرار ہیں اور آخر تک اس آس کو زندہ رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان آئندہ میچوں میں بہادری کا مظاہرہ کرے کیوں کہ قسمت بھی بہادروں کا ہی ساتھ دیتی ہے۔
 

علی وقار

محفلین
معصومانہ سی شرط ہے کہ سری لنکا کو مدد کے لیے آگے بڑھنا ہو گا، وہ بس نیوزی لینڈ کو ہرا کر میدان صاف کرے اس کے بعد شرافت دکھائے اور پھر اپنے اگلے تین میچوں میں سے صرف ایک میچ جیتے۔ نیوزی لینڈ کو بھی چاہیے کہ سری لنکا سے تو کم از کم ہار ہی جائے اور رن ریٹ کو بھی گرائے تو کیا ہی بات ہے۔ سری لنکا پر بھی لازم ہے کہ رن ریٹ کو اس حد تک کم رکھے کہ ہماری راہ صاف ہو سکے۔ ہماری ٹیم کے اگلے تین میچز میں ایمپائر اور مخالف کھلاڑی بھی نیم غنودگی کی حالت میں رہیں تو مناسب رہے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج مورخہ 29 اکتوبر کو انڈیا اور انگلینڈ لکھنؤ کے Bharat Ratna Shri Atal Bihari Vajpayee Ekana اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔

یہ اس سیریز کا 29واں میچ ہے۔

انڈیا نے اب تک 5 میچ کھیلے ہیں اور پانچوں ہی جیتے ہیں، جبکہ دفاعی چمپیئن نے بھی 5 ہی میچ کھلیے ہیں، جن میں سے ایک جیتا اور 4 میچ ہارے ہیں۔
 
آخری تدوین:

علی وقار

محفلین
ایک ایسی دنیا بھی ہے جہاں پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف دو پوائنٹس مل چکے ہیں اور ایمپائر کو پھانسی کی سزا سنا دی گئی ہے۔ یقین نہ آئے تو دیکھ لیجیے۔
F9k7-L3pb-MAAj-Yn3.jpg
 

علی وقار

محفلین
لارڈز کرکٹ گراؤنڈ، لندن کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ یہاں پانچ مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل منعقد ہوا۔ دو مرتبہ ویسٹ انڈیز نے فتح سمیٹی۔ بھارت، آسٹریلیا اور انگلستان اس میدان میں ایک ایک بار فتح یاب ہوئے۔
پاکستان کو 1999ء میں اس میدان پر فائنل میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا۔
 

شمشاد

لائبریرین
26 کے مجموعی اسکور پر انڈیا کی پہلی وکٹ گر گئی۔
Shubman Gill b Woakes 9 (13b 1x4 0x6) SR: 69.23

کیا بولڈ کیا ہے ووکس نے گل کو۔
 

شمشاد

لائبریرین
183 کے مجموعی اسکور پر انڈیا کی 7ویں وکٹ گر گئی۔
Last Bat: Mohammed Shami c †Buttler b Wood 1 (5b 0x4 0x6) SR: 20 • FOW: 183/7 (41.2 Ov)
 

زیک

مسافر
ایک ایسی دنیا بھی ہے جہاں پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف دو پوائنٹس مل چکے ہیں اور ایمپائر کو پھانسی کی سزا سنا دی گئی ہے۔ یقین نہ آئے تو دیکھ لیجیے۔
F9k7-L3pb-MAAj-Yn3.jpg
اردگان اور پیوٹن کے پاکستان کے حق میں بیان نہیں آئے؟
 

شمشاد

لائبریرین
229 کے مجموعی اسکور پر انڈیا کی 9ویں وکٹ گر گئی۔ اور اس کے ساتھ ہی انڈیا کی اننگ کا اختتام ہوا۔
Jasprit Bumrah run out (†Buttler) 16 (25b 1x4 0x6) SR: 64
 
Top