دوست بنانا ، آپ کے لئے آسان یا مشکل

حجاب

محفلین
سارہ میں نے ٹھیک طرح کاؤنٹ کئے ہیں نمبر یہی اسکور ہے جواب کے حساب سے باجو کا۔
 
تیشہ

محفلین
حجاب نے کہا:
سارہ میں نے ٹھیک طرح کاؤنٹ کئے ہیں نمبر یہی اسکور ہے جواب کے حساب سے باجو کا۔

:cry: میرے کیوں کم ؟ نا انصافی ہے میرے ساتھ :cry: سب کے سیم جوابات ہیں میرے بچاری کے بھی وہی جواب ہیں پھر میرے کیسے کم ۔؟
اور تو اور زکریا میرے بعد آتے ہیں ہر بار ، مگر یہاں میرے سکور زکریا سے بھی کم :cry:

غلط میں نہیں کھیلتی :(
 
شمشاد

لائبریرین
بوچھی نے کہا:

اب کیا فائدہ نہ کھیلنے کا؟ اب تو انہوں نے رزلٹ کارڈ گھر بھی بھجوا دیا ہے۔
 
حنا فیصل

محفلین
دوست تو بہت آسانی سے بن جاتے ہیں مگر حقیقتا ایک اچھا دوست ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہت مشکل

کتنا مشکل ہوتا ہے ایک اچھا دوست بنانا
واقعی ہی یہ بہت کٹھن کام ہے
:roll:
 
حسن نظامی

لائبریرین
دوست بنانا ، آپ کے لئے آسان یا مشکل ؟؟

حجاب نے کہا:
[align=right:2aed0d0b45]دوست بنانا ، کتنا آسان ، کتنا مشکل ؟؟؟؟؟؟؟

آپ ایسے کئی افراد کو جانتے ہوں گے جن کے لیئے اجنبی لوگوں میں گُھل مل جانا کبھی کوئی مسئلہ نہیں رہا ۔دوسری جانب ایسے لوگوں کی بھی ایک بہت بڑی تعداد ہے جن کے لیئے کسی بھی تقریب میں خود کو آسانی سے ایڈجسٹ کرنا مشکل ہوتا ہے ۔وہ کسی ناواقف کار سے گفتگو کرنے کی بجائے خاموش رہنے کو ترجیح دیتے ہیں ۔اسی طرح آپ کی شخصیت کے حوالے سے کچھ سوال بھی، یہ جاننے کے لیئے کہ آپ کا شمار کس قسم کے افراد میں ہوتا ہے اُس کے لیئے یہ سوالنامہ تیار کیا گیا ہے۔ ایک سوال کے تین جوابات دیئے گئے ہیں ۔ان میں سے جو بھی جواب آپ کے خیال میں آپ کی شخصیت کے زیادہ قریب ہو اُس کو نوٹ کرتے جائیں اور بعد میں اسکور جمع کریں۔

1۔ اگر آپ کسی نئے محلّے یا شہر میں شفٹ ہوتے ہیں اور آپ کے نئے پڑوسی آپ کو دعوت پر بلاتے ہیں ، کیا کریں گے ؟؟؟؟؟
1۔فوراً دعوت قبول کر لیں گے ۔
2۔کوئی بہانہ کر کے دو چار دن کے لیئے ٹال دیں گے تاکہ پڑوسیوں کو بھی جان لیں۔
3۔سرے سے انکار کر دیں گے۔

2۔اگر آپ کوئی شام خوبصورت اور پُر لطف انداز میں گزارنا چاہتے ہیں تو کیا کریں گے ؟
1۔ دروازہ بند کر لیں گے ، اور ہلکی موسیقی کے ساتھ پسندیدہ کتاب کا مطالعہ کریں گے۔
2۔انتہائی قریبی دوست کے ساتھ شاندار سے ہوٹل میں‌ ڈنر کریں گے۔
3۔گھر میں ہلّا گُلا کرنے کے لیئے کسی پارٹی کا انتظام کریں گے۔

3۔آپ ریل، جہاز یا بس وغیرہ پر لمبا سفر کرتے ہیں ،ساتھ بیٹھے شخص سے اچھی گپ شپ رہتی ہے ، سفر کے اختتام پر آپ کا رویہ کیا ہوگا؟؟؟؟؟
1۔دوبارہ ملاقات کا پروگرام طے کریں گے۔
2۔ اچھے طریقے سے خدا حافظ کہیں گے ۔
3۔ایک دوسرے کا پتہ اور فون نمبر نوٹ کریں گے۔

4۔اجنبی لوگوں سے ملتے وقت آپ کس قدر مشکوک رہتے ہیں ؟؟؟؟؟؟
1۔ ہمیشہ ۔
2۔بعض اوقات۔
3۔بہت ہی کم۔

5۔آپ کسی ریسٹورنٹ میں جاتے ہیں جو لوگوں سے بھرا ہوتا ہے ، ان حالات میں آپ کا رد عمل کیا ہوگا ؟؟؟؟؟
1۔کسی ایک شخص کے پاس جائیں گے اور اُس سے ٹیبل شیئر کرنے کی درخواست کریں گے؟
2۔کسی اور ریسٹورنٹ میں جانے کو ترجیح دیں گے۔
3۔کسی ٹیبل کے خالی ہونے کا انتظار کریں گے۔

6۔کون سی ورزش آپ کی پہلی ترجیح ہوسکتی ہے؟؟؟؟
1۔ جوگنگ۔
2۔ٹیبل ٹینس۔
3۔گھر میں ہلکی پھلکی ورزش۔

7۔اپنی شخصیت کے بارے میں آپ کا اپنا تجزیہ کیا ہے؟؟؟؟؟؟
1۔ مجلس پسند۔
2۔منتخب افراد سے بات چیت کرتے ہیں۔
3۔زیادہ تر لیئے دیئے ہی رہتے ہیں۔

8۔آپ کسی نئے شہر کی سیر کو جانا چاہتے ہیں ، کس بات کو ترجیح دیں گے؟؟؟؟
1۔نقشہ جیب میں رکھ کر شہر دیکھنے چل نکلیں گے۔
2۔کسی دوست کو ساتھ چلنے پر راضی کریں گے۔
3۔زیادہ لوگوں کے ہمراہ جانے کے لیئے محکمہ ٹور ازم سے رجوع کریں گے۔

9۔آپ کو کسی ایسی فیملی کی طرف سے دعوت ملتی ہے جسے آپ زیادہ نہیں جانتے ، وہاں پہنچ کر آپ کیا کریں گے؟؟؟؟
1۔اپنے میزبانوں کو تلاش کریں گے اور اُن سے براہِ راست ملاقات کریں‌ گے۔
2۔اس فیملی کے قریب رہنے والے افراد میں شامل ہو جائیں گے۔
3۔کسی ایسے شخص سے گفتگو کرنا شروع کر دیں‌ گے جو تنہا دکھائی دے ۔

10۔آپ کے خیال میں تنہائی آپ پر کس انداز میں اثر کرتی ہے؟؟؟؟؟؟
1۔کسی حد تک اداس ہوجاتے ہیں۔
2۔اپنی سماجی اور فیملی ذمہ داریوں کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں۔
3۔ کسی دوست یا نئے ملنے والے کو تنہائی میں سوچ کر اُس کو جاننے اور پرکھنے کا بہترین موقع سمجھتے ہیں تنہائی کو۔

اسکور کرنے کا طریقہ۔

تمام طاق سوالات کے جزو۔1۔ کے نمبر(5 ) ہیں ، جبکہ جزو ۔2۔ کے (3) اور جزو ۔3۔کا صرف (1 ) نمبر ہے۔
تمام جفت سوالات کے جزو۔1۔ کا (1) جزو ۔2۔ کا ( 3) جبکہ جزو ۔3۔ کے (5) نمبر ہیں۔

اب آپ اپنی شخصیت کا جائزہ لیتے ہوئے جو سوال آپ کو اپنی شخصیت کے زیادہ قریب لگیں یہاں لکھتے جائیں صرف اسکور نمبر کافی نہیں ہوگا وہ جواب بھی اوپر سے کاپی کرکے نمبر کے ساتھ یہاں لکھیں اور پھر اسکور کے نمبر ٹوٹل کر کے لکھیں ۔
کم از کم 10 یا 12 ممبرز کے جواب ملنے پر اسکور کے رزلٹ کے مطابق آپ کا جو شخصی خاکہ بنے گا وہ یہاں لکھا جائے گا ، تو اسٹارٹ کریں ایمانداری کے ساتھ :)
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
[/align:2aed0d0b45]

محترمہ
پہلے کا جواب ہے نمبر ایک
وجہ یہ ہے کہ
حدیث ہے کہ دعوت کا انکار کرنے والا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور اللہ تعالی کا انکار کرنے والا ہوتا ہے

دوسرے کا جواب
نمبر تین ہے مگر ترمیم کے ساتھ
کیونکہ سب سے بہترین وہ لمحات ہیں جو عبادت میں گزریں اور اجتماعی عبادت سب سے افضل عبادت ہے میں کسی اچھی سی پارٹی کا اہتمام کروں گا جس میں اگر اور کچھ بھی نہ کیا تو
ورابطو کے فرمان پر عمل کر کے تو عبادت کی جاسکتی ہے
یعنی باہم رابطہ
تیسرے کا جواب ہے
نمبر 2 کیونکہ عین ممکن ہے وہ میری ملاقات کو پسند نہ کرے اور کسی کا ناحق تکلیف دینا بھی اچھا نہیں

چوتھے سوال پر اعتراض ہے
اچھا آدمی کبھی کسی کے بارے میں مشکوک نہیں ہوتا ہاں
محتاط والی بات درست ہے

پانچویں کا جواب
تین ہے
کیونکہ وہاں انتظار کرنا وقت ضائع کرنا ہے اور کسی کو کہنا اس خیال سے مناسب نہیں کہ معلوم نہیں وہ پسند کرے یا نہ کرے﴿ ہم صنف نازک تو ہیں نہیں کہ کوئی ہمیں فورا بٹھا لے ﴾
چھٹے سوال کا جواب ہے
نمبر ایک مگر ترمیم کے ساتھ
جوگنگ نہیں بلکہ دوڑ
ساتواں سوال
اچھا
تنہائی پسند
آٹھواں سوال
نمبر 2
وجہ نہیں بتاوں گا
نواں سوال
نمبر 3
اور دسواں بھی نمبر 3
اتنی لمبی بات کرنے کی معذرت اور مجھے جلدی سے سکور بتا یا جائے
 
شمشاد

لائبریرین
حنا فیصل نے کہا:
دوست تو بہت آسانی سے بن جاتے ہیں مگر حقیقتا ایک اچھا دوست ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہت مشکل

کتنا مشکل ہوتا ہے ایک اچھا دوست بنانا
واقعی ہی یہ بہت کٹھن کام ہے
:roll:

اتنے سے خط سے کام نہیں چلے گا۔ صفحہ اول پر جائیں، سوالات پڑھیں اور ترتیب سے جواب دیں۔
 
حنا فیصل نے کہا:
دوست تو بہت آسانی سے بن جاتے ہیں مگر حقیقتا ایک اچھا دوست ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہت مشکل

کتنا مشکل ہوتا ہے ایک اچھا دوست بنانا
واقعی ہی یہ بہت کٹھن کام ہے
:roll:
حنا جی اچھا دوست تلاش کرنا واقعی مشکل کام ہے۔مگر میرے خیال سے اتنا بھی نہیں جتنا آپ سمجھ رہی ہیں۔آ سان طریقہ ہے کہ آپ اپنے دوست میں جو خوبیاں دیکھنا چاہیں وہ خوبیاں اپنے آپ میں پہلے شامل کریں۔پھر دوست تلاش کریں اچھا دوست با آسانی مل جائے گا۔دنیا میں بہت سے مخلص لوگ موجود ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
پوچھیں گے بھئی پوچھیں گے کیوں نہیں، اصل میں استانی جی رزلٹ بنانے میں مصروف ہیں۔

آتی ہی ہوں گی۔
 
qaral

محفلین
مجھ کو شخصیت کا خاکہ بنانے کا یہ طریقہ کار قطعی پسند نہیں آیا میرے خیال میں سوال اچھے ہیں مگر آپشنز کی بجائے ہر کوئی اپنا جواب خود لکھتا تو اچھا ہوتا اور نمبرنگ والا آئیڈ ئیا تو بلکل ہی غلط ہے اس طرح جواب لکھتے وقت امیدوار آرام دہ محسوس نہیں کرے گا
 
شمشاد

لائبریرین
قرال یہ تو ایک کھیل ہے۔ آپ کھیلنا چاہتے ہیں تو کھیلیں، اور اگر پسند نہیں ہے تو نہ کھیلیں۔ کوئی زبردستی تھوڑا ہی ہے۔

اگر آپ کوئی اس سلسلے میں بہتر کھیل پیش کر سکتے ہیں تو اہلاً و سہلاً۔
 
ظفری

لائبریرین
1-اگر آپ کسی نئے محلّے یا شہر میں شفٹ ہوتے ہیں اور آپ کے نئے پڑوسی آپ کو دعوت پر بلاتے ہیں ، کیا کریں گے ؟؟؟؟؟
1۔دعوت قبول کر لیں گے ۔
2۔کوئی بہانہ کر کے دو چار دن کے لیئے ٹال دیں گے تاکہ پڑوسیوں کو بھی جان لیں۔
3۔سرے سے انکار کر دیں گے۔

جواب : فوراً دعوت قبول کر لوں گا ۔

2۔اگر آپ کوئی شام خوبصورت اور پُر لطف انداز میں گزارنا چاہتے ہیں تو کیا کریں گے ؟

1۔ دروازہ بند کر لیں گے ، اور ہلکی موسیقی کے ساتھ پسندیدہ کتاب کا مطالعہ کریں گے۔
2۔انتہائی قریبی دوست کے ساتھ شاندار سے ہوٹل میں‌ ڈنر کریں گے۔
3۔گھر میں ہلّا گُلا کرنے کے لیئے کسی پارٹی کا انتظام کریں گے۔

جواب : انتہائی قریبی دوست کے ساتھ شاندار سے ہوٹل میں ڈنر کروں گا ۔

3۔آپ ریل، جہاز یا بس وغیرہ پر لمبا سفر کرتے ہیں ،ساتھ بیٹھے شخص سے اچھی گپ شپ رہتی ہے ، سفر کے اختتام پر آپ کا رویہ کیا ہوگا؟؟؟؟؟
1۔دوبارہ ملاقات کا پروگرام طے کریں گے۔
2۔ اچھے طریقے سے خدا حافظ کہیں گے ۔
3۔ایک دوسرے کا پتہ اور فون نمبر نوٹ کریں گے۔

جواب : اچھے طریقے سے خدا حافظ کہوں گا ۔

4۔اجنبی لوگوں سے ملتے وقت آپ کس قدر مشکوک رہتے ہیں ؟؟؟؟؟؟
1۔ ہمیشہ ۔
2۔بعض اوقات۔
3۔بہت ہی کم۔

جواب : بہت ہی کم

5۔آپ کسی ریسٹورنٹ میں جاتے ہیں جو لوگوں سے بھرا ہوتا ہے ، ان حالات میں آپ کا رد عمل کیا ہوگا ؟؟؟؟؟
1۔کسی ایک شخص کے پاس جائیں گے اور اُس سے ٹیبل شیئر کرنے کی درخواست کریں گے؟
2۔کسی اور ریسٹورنٹ میں جانے کو ترجیح دیں گے۔
3۔کسی ٹیبل کے خالی ہونے کا انتظار کریں گے۔

جواب : کسی ٹیبل کے خالی ہونے کا انتظار کروں گا ۔

6۔کون سی ورزش آپ کی پہلی ترجیح ہوسکتی ہے؟؟؟؟

1۔ جوگنگ۔
2۔ٹیبل ٹینس۔
3۔گھر میں ہلکی پھلکی ورزش۔

جواب : جوگنگ

7۔اپنی شخصیت کے بارے میں آپ کا اپنا تجزیہ کیا ہے؟؟؟؟؟؟
1۔ مجلس پسند۔
2۔منتخب افراد سے بات چیت کرتے ہیں۔
3۔زیادہ تر لیئے دیئے ہی رہتے ہیں۔

جواب : مجلس پسند

8۔آپ کسی نئے شہر کی سیر کو جانا چاہتے ہیں ، کس بات کو ترجیح دیں گے؟؟؟؟
1۔نقشہ جیب میں رکھ کر شہر دیکھنے چل نکلیں گے۔
2۔کسی دوست کو ساتھ چلنے پر راضی کریں گے۔
3۔زیادہ لوگوں کے ہمراہ جانے کے لیئے محکمہ ٹور ازم سے رجوع کریں گے۔

جواب : کسی دوست کو ساتھ چلنے پر راضی کروں گا ۔

9۔آپ کو کسی ایسی فیملی کی طرف سے دعوت ملتی ہے جسے آپ زیادہ نہیں جانتے ، وہاں پہنچ کر آپ کیا کریں گے؟؟؟؟
1۔اپنے میزبانوں کو تلاش کریں گے اور اُن سے براہِ راست ملاقات کریں‌ گے۔
2۔اس فیملی کے قریب رہنے والے افراد میں شامل ہو جائیں گے۔
3۔کسی ایسے شخص سے گفتگو کرنا شروع کر دیں‌ گے جو تنہا دکھائی دے ۔

جواب : اپنے میزبانوں کو تلاش کروں گا ۔

10۔آپ کے خیال میں تنہائی آپ پر کس انداز میں اثر کرتی ہے؟؟؟؟؟؟
1۔کسی حد تک اداس ہوجاتے ہیں۔
2۔اپنی سماجی اور فیملی ذمہ داریوں کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں۔
3۔ کسی دوست یا نئے ملنے والے کو تنہائی میں سوچ کر اُس کو جاننے اور پرکھنے کا بہترین موقع سمجھتے ہیں تنہائی کو۔

جواب : کسی حد تک اداس ہوجاتا ہوں ۔

نتائج کا انتظار رہے گا ۔ 8)
 
شمشاد

لائبریرین
رزلٹ آپ کو خود ہی بنانا ہے۔ فارمولا پہلے صفحے پر لکھا ہوا ہے۔

روند نہیں مارنا کہ اسانی جی نے دوبارہ چیک کر لینا ہے۔
 
ظفری

لائبریرین
شکریہ شمشاد بھائی ۔ ابھی جاکر دیکھتا ہوں ۔
روند تو نہیں ماروں گا مگر میں حساب میں ذرا کمزور ہوں ۔ استانی جی سے سفارش کر دیجیئے گا پلیز ۔ :)
 
ظفری

لائبریرین
اس فارمولے کے مطابق تو زرلٹ 36 آرہا ہے ۔۔۔ یہ تو بہت لگ رہا ہے ۔ میں نے 100میں سے اتنے نمبر کبھی نہیں لیئے ۔ :D
میرا خیال ہے مجھے اپنے عادات میں تھوڑی بہت میانہ وری رکھنا چاہیئے ۔ :wink:
 
شمشاد

لائبریرین
ٹھیک ہی ہیں 36 نمبر اتنے بھی زیادہ نہیں ہیں۔

اب صحیح کا تبصرہ تو حجاب صاحبہ ہی کر سکتی ہیں۔
 
Top