دو مکالموں کے لطیفے

م حمزہ

محفلین
استاد : اپنی کاپی چھپاؤ پیچھے والا تمہاری نقل کررہاہے ،
شاگرد : کرنے دیں سر میری کوشش ہے کہ میں اکیلا فیل نہ ہوں ۔

آہ ! وہ بھی کیا دن تھے آج پھر خوشگوار یاد تازہ ہوگئی ۔:daydreaming:
 
آخری تدوین:
استاد= الجھن کسے کہتے ھیں؟
شاگرد=دانت میں پھنس جانے والا گوشت کا ٹکڑا جب باوجود کوشش اور تین خلال تڑوانے کے بعد بھی نہ نکلے اسے الجھن کہتے ھیں.

استاد=اور خوشی؟
شاگرد=جب دانت میں پھسا وہ ٹکڑا اچانک نکل آئے جبکہ آپ ناامید ھوچکے ھوں اس کیفیت کا نام خوشی ھے.

استاد=اور غم وغصہ کی ملی جلی کیفیت؟
شاگرد=ایک دانت سے گوشت کا ٹکڑا نکلنے کے بعد اچانک آپ کو معلوم ھو کہ دوسری طرف بھی پھنسا ھے.!

استاد=اور جدوجہد؟
شاگرد=جب آپ دوسرے دانت سے ٹکڑا نکالنے کے لئے خلال یا ماچس کی تیلی اٹھا کر آپریشن شروع کرتے ھیں.......

استاد نے ایک زور کی چپیڑ لگائی اور کہا ابے او قصائی کی اولاد یہ دانت اور گوشت سے نکلے گا یا نہیں!!!
1f631.png
1f631.png
1f621.png

1f61d.png
1f61d.png
 
بیوی: آپ اتنے بدذوق ہیں کہ جب بھی میں گانا گاتی ہوں تو آپ باہرچلے جاتے ہیں۔
شوہر: میری بھی محلے میں کوئی عزت ہے، میں نہیں چاہتا کہ محلے والے سمجھیں کہ میں تمہیں مار رہا ہوں۔
 
خاتون : ڈاکٹر صاحب میرے شوہر نے غلطی سے پیراسٹا مول کھالی ہے بتائیں میں کیا کروں ؟
ڈاکٹر : آپ بس اپنے شوہر سے ایسی باتیں کریں جس سے اس کےسر میں درد ہو جائے تاکہ گولی ضائع نہ ہو ۔
 
Top