دو مکالموں کے لطیفے

فلسفی

محفلین

محمد وارث

لائبریرین
بھیا : پچاس بار اٹھک بیٹھک کرو اور کہو "میں الو ہوں "،
ہم : بھیا میں پچاس بار کیا سو بار بھی اٹھک بیٹھک کرلوں گا لیکن میں آپ کو " الو " کیسے کہہ سکتا ہوں ۔
بڑا فرمانبردار قسم کا چھوٹا بھائی ہے جی، اللہ سب کو ایسے چھوٹے بھائی دے لیکن چھوٹے بھائی نے شاید یہ نہیں سنا تھا کہ "۔۔۔۔۔باش برادرِ خورد مباش"! :)
 

رباب واسطی

محفلین
ایک آدمی گلی میں بیٹھا فون پر لڑکی کو بتا رہا تھا کہ یہاں کینیڈا میں بہت سکون ہے بہت مزے میں ہوں
اچانک ایک سبزی والا گلی میں داخل ہوا اور آواز لگائی "آلو 20 روپے، بینگن 40 روپے، پیاز۔۔۔۔۔"
 

ہادیہ

محفلین
ایک شیخ کو کرنٹ لگا ۔۔
بیوی! آپ ٹھیک تو ہیں ناں؟
شوہر! گولی مار مینوں ۔۔باہر ویکھ یونٹ کننے ڈگے نیں۔۔۔:rollingonthefloor:
 
پھر پرمزاح کی ریٹنگ کیوں دی ہے بھائی لوگو نے؟
یہاں دیکھیے:
صحیح 'مباش' ہے۔

اس کے متعلق ایک واقعہ یاد آ گیا کہ ایک شاعر کے ہاں ایک دوسرے شاعر مہمان ہوئے۔ میزبان شاعر نے انکی خوب خاطر مدارات کی لیکن سارا کام اپنے چھوٹے بھائی سے کروایا۔ چھوٹے بھائی کو مشقت اٹھاتے دیکھ کر مہمان شاعر نے کہا۔ جناب یہ تو وہی بات ہو گئی کہ 'سگ باش برادرِ خورد مباش'۔

چھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائی کی طرف دیکھا اور مسکرا کر مہمان شاعر سے کہنے لگا، حضور اب اسے یوں کہتے ہیں۔ "سگ باش برادرِ سگ مباش" (کتا بن جا لیکن کتے کا بھائی نہ بن)۔
 
ڈاکٹر نے مریض کی میمری واش کردی اور پوچھا : کچھ یاد آرہا ہے؟
مریض : صرف بیوی کا نام۔۔۔
ڈاکٹر : (ہنس کر) سب کچھ فارمیٹ ہوگیا مگر وائرس نہیں گیا
 
جج ملزم سے: تم پر قتل و غارت جیسا فتنہ پھیلانے کے علاوہ یہ بھی الزام ہے کہ تم نے بعض سیاستدانوں کو طوائف سے تشبیہ دی ہے-
ملزم جج سے: جناب والا، مجھ پر یہ مقدمہ سیاستدانوں نے درج کرایا ہے یا کہ طوائفوں نے؟
 

فلسفی

محفلین
جج ملزم سے: تم پر قتل و غارت جیسا فتنہ پھیلانے کے علاوہ یہ بھی الزام ہے کہ تم نے بعض سیاستدانوں کو طوائف سے تشبیہ دی ہے-
ملزم جج سے: جناب والا، مجھ پر یہ مقدمہ سیاستدانوں نے درج کرایا ہے یا کہ طوائفوں نے؟
لطیفے سے اپنا شعر یاد آگیا، ہے تو سنجیدہ لیکن صورتحال کے قریب تر (ایک مشہور پسندیدہ صحافی کے حرکات و سکنات سے آگاہ ہونے کے بعد لکھا تھا)

ذرا سے نفع کی خاطر قلم کو بیچنے والا
سرِ بازار مثلِ طائفہ رسوائی کا عادی

اس میں قلم کی جگہ وطن لکھ کر سیاستدان کو بھی لپیٹا جا سکتا ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
ٹیکسٹ میسج آیا" تیس کا لوڈ کروادیں میں صبا ہوں "۔۔
میں نے بھی جواب دے دیا " پچاس کا لوڈ کروادیں میں بادِصبا ہوں ۔۔!!"
 
Top