دو مکالموں کے لطیفے

شادی کے اگلے دن بیوی غصے سے : صبح صبح آپ نے میرے چہرے پر پانی کیوں ڈالا ؟؟؟
شوہر : تمہارے والد نے کہا تھا کہ میری بیٹی پھول کی طرح ہے اسے مرجھانے مت دینا ۔
 

جاسمن

لائبریرین
اکبر: بیربل! تین سوال ہیں لیکن تینوں کا جواب ایک ہی دینا۔دودھ ابلتے ہوئے کیوں گر جاتا یے؟ پانی کیوں بہہ جاتا ہے؟ ہانڈی کیوں جل جاتی ہے؟
بیربل: بادشاہ سلامت! وٹزایپ کی وجہ سے۔
اکبر اٹھ کے بیربل کے قدموں میں گر جاتا ہے۔
 

یوسف سلطان

محفلین
‏گُجر بادشاہ اپنی کتاب گجر دا کهڑاک میں کیا خوبصورت فرماتے ہیں۔
سوال کرنے والا :‏زندگی کیا ہے؟
گُجر بادشاہ: زندگی ایک کٹا ہے، ایک کو پکڑو دوسرا کُھل جاتا ہے۔
 

سید عمران

محفلین
بس میں دو آدمی بیٹھے تھے، پہلے نے اپنا تعارف کرایا : "میں شاعر ہوں" ،
دوسرے آدمی نے دوسری طرف منہ پھیرتے ہوئے کہا : "میں بہرہ ہوں" ۔
یہ دو آدمیوں کا تعارف میں کروا دیتا ہوں۔
ایک محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی اور دوسرے صاحب جناب سید عمران بھائی۔
 
Top