محمد عدنان اکبری نقیبی
لائبریرین
ان میں دو تو کیا ایک مکالمہ بھی نہیں ہے!!!
ان میں دو تو کیا ایک مکالمہ بھی نہیں ہے!!!
مسکرائیے
قسم سے پیسے نہیں لگنے
پانچ سالہ بچہ "آئی لو یو ماما"
ماں "آئی لو یو ٹو"
16 سالہ بچہ "آئی لو یو ماما"
ماں "سوری، میرے پاس پیسے نہیں ہیں۔"
25 سالہ بچہ "آئی لو یو ماما"
ماں "کون ہے، کہاں رہتی ہے
35 سالہ بچہ "آئی لو یو ماما"
ماں "بیٹا پہلے ہی بولا تھا اُس چڑیل سے شادی مت کر۔"
اور سب سے بڑھیا
45 سالہ بیٹا "آئی لو یو ماما"
ماں "بیٹا میں کسی کاغذ پر دستخط نہیں کروں گی۔"
مورال : ماں سب جانتی ہے
شوہر گھر آیا تو بیوی سے پوچھا
"بیگم! آج کیا پکایا ہے۔؟"
مہنگائی کے ہاتھوں پریشان بیوی نے جواب دیا
"خاک پکائی ہے"
شوہر بولا
خاک کو الٹ کریں تو کاخ بنتا ہے"
کاخ فارسی میں محل کو کہتے ہیں
محل کو الٹا کریں تو لحم بنتا پے
لحم کو اردو میں گوشت کہتے ہیں
اچھا بیگم آج گوشت پکایا ہے۔
سیدھے سے بتا دیتیں نا"
نوٹ ؛؛فارسی والے حاضری دیے سکتے ہیں
لطیفوں کے لیے الگ لڑی ہے۔ یہاں صرف دو مکالموں پر مشتمل لطائف لکھنے ہیں۔آج صبح ہی بیوی کا فون آیا رو رہی تھی
مجھ کو سوری بھی کہا
اسی روتے ہوئے انداز میں وہ بولی تم سے کبھی جھگڑا نہی کروں گی
ہر بات سنو گی
جو کہو گے کروں گی
یہ بات سن کر مرا دل بھی بھر آیا
پتہ نہی کس کی بیوی تھی
رانگ نمبر تھا۔۔۔۔ لیکن اچھا بہت لگا
شادی شدہ حضرات کےلیے
سٹریچر تو چھوٹا نہیں پڑا پھر؟بیوی:اجی سنتے ہو ،ذرا الماری کے اوپر سے اٹیچی اتر دو ،میرا ہاتھ چھوٹا پڑ رہا ہے۔
شوہر:تو زبان سے ٹرائی کرلو وہ چھوٹی نہیں پڑے گی ۔
ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کے ساتھ بڑا ضرور پڑ سکتا چھوٹا نہیںسٹریچر تو چھوٹا نہیں پڑا پھر؟
بیگم صاحبہ نےزبان سے ہی ٹرائی کی تھی مگر کچھ لوگوں کو عزت راس نہیں آتیبیوی:اجی سنتے ہو ،ذرا الماری کے اوپر سے اٹیچی اتر دو ،میرا ہاتھ چھوٹا پڑ رہا ہے۔
شوہر:تو زبان سے ٹرائی کرلو وہ چھوٹی نہیں پڑے گی ۔
کسی محفلین کی بات نہیں ہو رہی، کوئی اپنے اوپر نہ لے، کسی بھی قسم کی مماثلت محض اتفاقی ہوگیبیگم صاحبہ نےزبان سے ہی ٹرائی کی تھی مگر کچھ لوگوں کو عزت راس نہیں آتی
آپ یہ لکھنا تو بھول گئے۔( ادارہ ذمہ دار نہیں ہے۔)کسی محفلین کی بات نہیں ہو رہی، کوئی اپنے اوپر نہ لے، کسی بھی قسم کی مماثلت محض اتفاقی ہوگی
لوگ خفیہ ادارہ نہ سمجھ لیںآپ یہ لکھنا تو بھول گئے۔( ادارہ ذمہ دار نہیں ہے۔)
لوگ خفیہ ادارہ نہ سمجھ لیں
اپنی سگی بیگم سے محبت ہو جانا ،
بڑھاپے کی واضع نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے ۔