دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

شمشاد

لائبریرین

شمشاد

لائبریرین
بارش شراب عرش ہے یہ سوچ کر عدمؔ
بارش کے سب حروف کو الٹا کے پی گیا
عبد الحمید عدم

شراب
 
لب تک آتے ہی نہ تھے حرف مناجاتوں کے،
ہچکیوں نے کسی دیوار میں در رکھا تھا،

چشمِ بینا میں وہ منظر ابھی تازہ ہے سعودؔ
میرے آباء نے جب اس خاک پہ سر رکھا تھا،

سعود عثمانی

خاک
 

سیما علی

لائبریرین
میں ترے آس پاس رہتا ہوں
اس لئے بد حواس رہتا ہوں
آج سوچا ہے غور سے میں نے
بے سبب میں اداس رہتا ہوں

کوثر مظہری

اُداس
 

شمشاد

لائبریرین
کہاں ہر ایک سے بار نشاط اٹھتا ہے
بلائیں یہ بھی محبت کے سر گئی ہوں گی
(فراق گورکھپوری)

بلا یا بلائیں
 

سیما علی

لائبریرین
غم و نشاط کی ہر رہ گزر میں تنہا ہوں۔۔۔
مجھے خبر ہے میں اپنے سفر میں تنہا ہوں۔۔

مخمور سعیدی

تنہا
 

شمشاد

لائبریرین
پھرتا ہوں میں گھاٹی گھاٹی صحرا صحرا تنہا تنہا
بادل کا آوارہ ٹکڑا کھویا کھویا تنہا تنہا
(گیان چند جین)

بادل
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
کہاں ہر ایک سے بار نشاط اٹھتا ہے
بلائیں یہ بھی محبت کے سر گئی ہوں گی
(فراق گورکھپوری)
بلا یا بلائیں

پلکیں ہیں بلا آنکھ بلا زلف بلا ھے
کیوں کر نہ کہیں سب کہ حسیں تم ہو بلا کے

شمشاد بھائی بلاؤں کا پورا جتھا آ گیا
یقیناً نیا لفظ تو سیما آپا کا ہی ہے
 
Top