تو اپنے ساتھ ساتھ میں پردہ نشیں کو بھی رسوا کرے گا اے دل خانہ خراب کیا؟ لفظ:رسوا
محمد عبدالرؤوف لائبریرین اکتوبر 31، 2020 #2,381 تو اپنے ساتھ ساتھ میں پردہ نشیں کو بھی رسوا کرے گا اے دل خانہ خراب کیا؟ لفظ:رسوا
شمشاد لائبریرین اکتوبر 31، 2020 #2,382 مجھ کو سودائی کیا رسوا کیا زلف پھر الجھی کی الجھی رہ گئی (خسرو کاکوروی) زلف
محمد عبدالرؤوف لائبریرین اکتوبر 31، 2020 #2,383 ہم نہ چھوڑیں گے محبت تری اے زلف سیاہ سر چڑھایا ہے تو کیا دل سے گرائیں تجھ کو دل
ڈاکٹر عظیم سہارنپوری محفلین اکتوبر 31، 2020 #2,384 کون کرتا ہے زمانے میں وفا ایک سے ایک دل کے دو حرف ہیں وہ بھی ہیں جدا ایک سے ایک جدا
محمد عبدالرؤوف لائبریرین اکتوبر 31، 2020 #2,385 یہ ٹھیک ہے نہیں مرتا کوئی جدائی میں خدا کسی کو کسی سے مگر جدا نہ کرے خدا
ڈاکٹر عظیم سہارنپوری محفلین اکتوبر 31، 2020 #2,386 آہ کیسی یہ گھٹن ہے کہ ہوا کوئی نہیں شہر کا شہر ہے بیمار دوا کوئی نہیں پھر سزا ملتی ہے جانب سے خدا کی اس کو جس ستم گر کی زمانے میں سزا کوئی نہیں عظیم سزا
آہ کیسی یہ گھٹن ہے کہ ہوا کوئی نہیں شہر کا شہر ہے بیمار دوا کوئی نہیں پھر سزا ملتی ہے جانب سے خدا کی اس کو جس ستم گر کی زمانے میں سزا کوئی نہیں عظیم سزا
محمد عبدالرؤوف لائبریرین اکتوبر 31، 2020 #2,387 حد چاہئے سزا میں عقوبت کے واسطے آخر گناہ گار ہوں کافر نہیں ہوں میں عقوبت
ڈاکٹر عظیم سہارنپوری محفلین اکتوبر 31، 2020 #2,388 عقوبت ہائے فردا سے ڈرتا کیا ہے اے واعظ یہ دنیا رفتہ رفتہ خود جہنم ہوتی جاتی ہے جہنم
محمد عبدالرؤوف لائبریرین اکتوبر 31، 2020 #2,389 آتشِ عشق وہ جہنم ہے جس میں فردوس کے نظارے ہیں فردوس آپ جہنم سے نہ ڈرائیں آو فردوس کی بات کریں
سیما علی لائبریرین اکتوبر 31، 2020 #2,390 سیما علی نے کہا: واہ بہت خوب مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ ڈاکٹر صاحب شاید ریٹنگ غلطی سے ہوئی ہے۔
سیما علی لائبریرین اکتوبر 31، 2020 #2,391 اگر فردوس بر روئے زمیں است ہمیں است و ہمیں است و ہمیں است زمین
سیما علی لائبریرین اکتوبر 31، 2020 #2,392 اشک کے دانے زمینِ شعر میں بوتا ہوں میں تُو بھی رو اے خاکِ دلّی! داغؔ کو روتا ہوں میں داغ دہلوی روتا
محمد عبدالرؤوف لائبریرین اکتوبر 31، 2020 #2,393 نئی زمین نیا آسماں نئی دنیا عجیب شے یہ طلسم خیال ہوتا ہے طلسم
محمد عبدالرؤوف لائبریرین اکتوبر 31، 2020 #2,394 راہ دور عشق میں روتا ہے کیا آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا لفظ وہی سابقہ طلسم
سیما علی لائبریرین اکتوبر 31، 2020 #2,395 طلسم ٹوٹ گیا شب کا میں بھی گھر کو چلوں رکا تھا جس کے لیے وہ بھی گھر گیا کب کا گھر
محمد عبدالرؤوف لائبریرین اکتوبر 31، 2020 #2,396 گھر گھر ہے سہما سہما سا جانے کیوں گلیوں گلیوں کیوں ہے اک ڈر کا ماحول ماحول
سیما علی لائبریرین اکتوبر 31، 2020 #2,397 عجب تناؤ ہے ماحول میں کہیں کس سے کہیں پہ آج کوئی حادثہ ہوا تو نہیں حادثہ
سیما علی لائبریرین اکتوبر 31، 2020 #2,398 حادثے شہر کا دستور بنے جاتے ہیں اب یہاں سایۂ دیوار نہ ڈھونڈھیں کوئی دیوار
شمشاد لائبریرین اکتوبر 31، 2020 #2,399 دیوار کیا گری مرے خستہ مکان کی لوگوں نے میرے صحن میں رستے بنا لیے (سبط علی صبا) صحن
محمد عبدالرؤوف لائبریرین اکتوبر 31، 2020 #2,400 ساقی گھٹا ہے صحنِ چمن ہے بہار ہے اب کارِ خیر میں تجھے کیا انتظار ہےhttps://www.rekhta.org/couplets/saa...hai-bahaar-hai-tamanna-emadi-couplets?lang=ur لفظ : ساقی
ساقی گھٹا ہے صحنِ چمن ہے بہار ہے اب کارِ خیر میں تجھے کیا انتظار ہےhttps://www.rekhta.org/couplets/saa...hai-bahaar-hai-tamanna-emadi-couplets?lang=ur لفظ : ساقی