دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

سیما علی

لائبریرین
ہو تڑپ تو دل میں غزل بنے ہو ملن تو گیت ہوں پیار کے
ہاں عجیب شخص تھا اندراؔ جو سکھا کے ایسے ہنر گیا


اندرا ورما


ہنر
 

سیما علی

لائبریرین
دبا کے قبر میں سب چل دیئے دعا نہ سلام
ذرا سی دیر میں کیا ہوگیا زمانے کو!!!!!!!!!

اُستاد قمر جلالوی

زمانے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ ہجرتوں کا زمانا بھی کیا زمانا ہے
انہیں سے دور ہیں جن کے لیے کمانا ہے
سید سروش آصف

ہجرت
 

شمشاد

لائبریرین
اب گھر بھی نہیں گھر کی تمنا بھی نہیں ہے
مدت ہوئی سوچا تھا کہ گھر جائیں گے اک دن
(ساقی فاروقی)

تمنا
 

شمشاد

لائبریرین

سیما علی

لائبریرین
ہم عشق میں یوں بے باک ہوئے، سو بار گریباں چاک ہوئے
اب راہِ طلب میں خاک ہوئے، اس خاک کو تو برباد نہ کر


شاعر یاد نہیں

برباد
 
Top