حنائی جلتی پوریں صبر کا پھل دل کا دروازہ سکڑتی دستکیں حیرت مقفل دل کا دروازہ ارشاد احمد نیازی
شمشاد لائبریرین نومبر 13، 2020 #2,441 حنائی جلتی پوریں صبر کا پھل دل کا دروازہ سکڑتی دستکیں حیرت مقفل دل کا دروازہ ارشاد احمد نیازی
سیما علی لائبریرین نومبر 16، 2020 #2,442 دل ی موء ذن نے شب وصل اذاں پچھلی رات ہائے کم بخت کو کس وقت خدا یاد آیا داغ دہلوی خدا
سیما علی لائبریرین نومبر 16، 2020 #2,443 عاشقی سے ملے گا اے زاہد بندگی سے خدا نہیں ملتا داغ دہلوی زاہد
سیما علی لائبریرین نومبر 16، 2020 #2,444 سیکھ دنیا ہی میں زاہد حور سے ملنے کے ڈھنگ ورنہ روئے گا کہ جنت میں بھی رسوائی ہوئ رسوائی
مومن فرحین لائبریرین نومبر 18، 2020 #2,445 اپنی رسوائی تیرے نام کا چرچا دیکھوں اک ذرا شعر کہوں اور میں کیا کیا دیکھوں شعر
فہد اشرف محفلین نومبر 18، 2020 #2,446 ہوس و عشق کے احوال رقم کرنے کو پردۂ شعر میں افسانہ نگاری آئی مہتاب حیدر نقوی افسانہ
سیما علی لائبریرین نومبر 18، 2020 #2,447 دل کے افسانے کو افسانہ سمجھنے والے خوب سمجھے مجھے دیوانہ سمجھنے والے راحیل فاروق دیوانہ
سیما علی لائبریرین نومبر 18، 2020 #2,448 دیوانہ بنانا ہے تو دیوانہ بنا دے ورنہ کہیں تقدیر تماشہ نہ بنا دے بہزاد لکھنؤی تماشہ
سیما علی لائبریرین نومبر 18، 2020 #2,449 رسوائیوں کا میری تماشہ نہ کیجئے للہ اپنے آپ کو رسوا نہ کیجئے انور شادانی رسوا
سیما علی لائبریرین نومبر 18، 2020 #2,450 رسوا ہوئے ذلیل ہوئے در بدر ہوئے حق بات لب پہ آئی تو ہم بے ہنر ہوئے خلیل تنویر ہنر
سیما علی لائبریرین نومبر 21، 2020 #2,451 ہمارے عیب نے بے عیب کر دیا ہم کو یہی ہنر ہے کہ کوئی ہنر نہیں آتا!!!!!!!!!!! مرزا رضا برق عیب
شمشاد لائبریرین نومبر 24، 2020 #2,452 دوست ہر عیب چھپا لیتے ہیں کوئی دشمن بھی ترا ہے کہ نہیں باقی صدیقی دشمن
سیما علی لائبریرین دسمبر 2، 2020 #2,453 دشمنوں نے جو دشمنی کی ہے دوستوں نے بھی کیا کمی کی ہے حبیب جالب کمی
سیما علی لائبریرین دسمبر 2، 2020 #2,454 مجھے جب بھی کبھی تیری کمی محسوس ہوتی ہے تری خوشبو تری موجودگی محسوس ہوتی ہے سالم شجاع انصاری خوشبو
شمشاد لائبریرین دسمبر 2، 2020 #2,455 دستک میں کوئی درد کی خوشبو ضرور تھی دروازہ کھولنے کے لیے گھر کا گھر اٹھا قیصر الجعفری دستک
لاريب اخلاص لائبریرین دسمبر 2، 2020 #2,456 بیتے کل نے دستک دی ہے یادوں کا اک شہر ملا ہے رابعہ بصری شہر
شمشاد لائبریرین دسمبر 2، 2020 #2,457 شہر دل آباد تھا جب تک وہ شہر آرا رہا جب وہ شہر آرا گیا پھر شہر دل میں کیا رہا نظیر اکبرآبادی دل
لاريب اخلاص لائبریرین دسمبر 4، 2020 #2,458 دل کے آئینے میں ہے تصویر یار جب ذرا گردن جھکائی دیکھ لی لالہ موجی رام موجی تصویر
شمشاد لائبریرین دسمبر 4، 2020 #2,459 ایک تصویر میں آ بیٹھے ہیں دونوں پہلو مجھ سے روٹھا ہوا تو، تجھ کو مناتا ہوا میں علی ساجد پہلو
سیما علی لائبریرین دسمبر 5، 2020 #2,460 تیرے پہلو میں ترے دل کے قریں رہنا ہے میری دنیا ہے یہی مجھ کو یہیں رہنا ہے!!!!!! اشفاق حسین دنیا