میں تری سلطنت حسن کا باشندہ ہوں مجھ کو دنیا میں کہیں اور نہیں رہنا ہے اشفاق حسین سلطنت
سیما علی لائبریرین دسمبر 5، 2020 #2,461 میں تری سلطنت حسن کا باشندہ ہوں مجھ کو دنیا میں کہیں اور نہیں رہنا ہے اشفاق حسین سلطنت
شعیب گناترا لائبریرین دسمبر 5، 2020 #2,462 سلطنت پر نہیں ہے کچھ موقوف جس کے ہاتھ آئے جام وہ جم ہے - خواجہ میر درد جم
سیما علی لائبریرین دسمبر 5، 2020 #2,463 جم بھی وہی دارا بھی سکندر بھی وہی ہے جی کر بھی ترا اور جو مر کر بھی ترا ہے!!!! عظیم قریشی سکندر
شعیب گناترا لائبریرین دسمبر 5، 2020 #2,464 نہ گور سکندر نہ ہے قبر دارا مٹے نامیوں کے نشاں کیسے کیسے - حیدر علی آتش گور
سیما علی لائبریرین دسمبر 5، 2020 #2,465 با سکندر خضر در ظلمات گفت!!!!؟؟؟ مرگ مشکل، زندگی مشکل تر است علامہ اقبال مشکل
شعیب گناترا لائبریرین دسمبر 5، 2020 #2,466 رنج سے خوگر ہوا انساں تو مٹ جاتا ہے رنج مشکلیں مجھ پر پڑیں اتنی کہ آساں ہو گئیں - مرزا غالب آساں
سیما علی لائبریرین دسمبر 5، 2020 #2,467 سبق آ کے گور غریباں سے لے لو خموشی مدرس ہے اس انجمن میں!!!! عزیز لکھنؤی انجمن
سیما علی لائبریرین دسمبر 5، 2020 #2,468 محبت میں کٹھن رستے بہت آسان لگتے تھے!!!!!!! پہاڑوں پر سہولت سے چڑھا کرتے تھے ہم دونوں حسن عباسی سہولت
محبت میں کٹھن رستے بہت آسان لگتے تھے!!!!!!! پہاڑوں پر سہولت سے چڑھا کرتے تھے ہم دونوں حسن عباسی سہولت
شعیب گناترا لائبریرین دسمبر 5، 2020 #2,469 روشن جمال یار سے ہے انجمن تمام دہکا ہوا ہے آتش گل سے چمن تمام - حسرت موہانی آتش
شمشاد لائبریرین دسمبر 5، 2020 #2,470 آتش مست جو مل جائے تو پوچھوں اس سے تو نے کیفیت اٹھائی ہے خرابات میں کیا حیدر علی آتش خراب ؍ خرابات
لاريب اخلاص لائبریرین دسمبر 5، 2020 #2,471 اپنی کہیں کہ اس دل خانہ خراب کی تم کو جو ہو پسند وہی گفتگو کریں لالہ مادھو رام جوہر گفتگو
شعیب گناترا لائبریرین دسمبر 5، 2020 #2,472 گفتگو ریختے میں ہم سے نہ کر یہ ہماری زبان ہے پیارے - میر تقی میر زبان / زباں
شمشاد لائبریرین دسمبر 5، 2020 #2,473 بات پر واں زبان کٹتی ہے وہ کہیں اور سنا کرے کوئی (چچا) بات آخری تدوین: دسمبر 25، 2020
شمشاد لائبریرین دسمبر 25، 2020 #2,474 اب کھل کے کہو بات تو کچھ بات بنے گی یہ دور اشارات و کنایات نہیں ہے حفیظ میرٹھی اشارہ
مومن فرحین لائبریرین دسمبر 26، 2020 #2,475 نہ اشارہ نہ کنایہ نہ تبسم نہ کلام پاس بیٹھے ہیں مگر دور نظر آتے ہیں جلیل مانک پوری
لاريب اخلاص لائبریرین دسمبر 26، 2020 #2,476 کوئی ہاتھ بھی نہ ملائے گا جو گلے ملو گے تپاک سے یہ نئے مزاج کا شہر ہے ذرا فاصلے سے ملا کرو بشیر بدر فاصلے
کوئی ہاتھ بھی نہ ملائے گا جو گلے ملو گے تپاک سے یہ نئے مزاج کا شہر ہے ذرا فاصلے سے ملا کرو بشیر بدر فاصلے
شمشاد لائبریرین دسمبر 26، 2020 #2,477 قربتیں نہیں رکھیں فاصلہ نہیں رکھا ایک بار بچھڑے تو رابطہ نہیں رکھا بھارت بھوشن پنت قربت
مومن فرحین لائبریرین دسمبر 26، 2020 #2,478 قربتیں لاکھ خوبصورت ہوں دوریوں میں بھی دلکشی ہے ابھی دلکشی
سیما علی لائبریرین دسمبر 26، 2020 #2,479 تری نظر کے اشاروں کو دلکشی بخشی نظر نواز نظاروں کو تازگی بخشی قیصر نظامی تازگی
سیما علی لائبریرین دسمبر 26، 2020 #2,480 مت جا تر و تازگی پہ اس کی عالم تو خیال کا چمن ہے میر درد چمن