دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

سیما علی

لائبریرین
نہ دیکھے اے چمن دو پھول تجھ میں ایک صورت کے
جو صورت مل گئی بو باس دونوں کی جدا پائی

شاد عظیم آبادی

جدا
 

Haider Sufi

محفلین
اشعار مرے یوں تو زمانے کے لیے ہیں
کچھ شعر فقط ان کو سنانے کے لیے ہیں
جاں نثاراختر

فقظ
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
شعار مرے یوں تو زمانے کے لیے ہیں
کچھ شعر فقط ان کو سنانے کے لیے ہیں
جاں نثاراختر

فقظ
Haider Sufi آپ نے یہ شعر جہاں سے نقل کیا ہے، پہلے مصرعے کے پہلے لفظ کا پہلا حرف نقل نہیں ہوا۔ یہ "شعار" نہیں "اشعار" ہے۔
تدوین کر لیں
 

شمشاد

لائبریرین
تمہیں تو چاند بننا ہے مری تاریک راتوں کا
ستارہ تم نہیں بننا ستارا ٹوٹ جائے گا
مشکور ممنون قنوجی

تاریک
 

سیما علی

لائبریرین
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں، ہر کام کرنے میں
ضروری بات کہنی ہو کوئی وعدہ نبھانا ہو

نیازی صاحب

وعدہ
 
Top