دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

سیما علی

لائبریرین
میں ہوں ایک عاشق بے نوا تو نواز اپنے پیام سے
یہ تری رضا پہ تری خوشی تو پکار لے کسی نام سے
فنا بلند شہری

نام
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے بڑی رغبت تھی ترے نام سے مجھ کو
اب سن کے ترا نام میں کچھ سوچ رہا ہوں
عبد الحمید عدم

سوچ
 
شبنم
اک رات يہ کہنے لگے شبنم سے ستارے
ہر صبح نئے تجھ کو ميسر ہيں نظارے
علامہ اقبال
نظارے
شبنم کے یا رانی کے تھے فلموں میں نظارے
اقبال تجھے قوم تری پھر سے پکارے
ہر روز یہ شربت میں پیئے سبز سی بوٹی
سر گھوم گیا جب تو کہے آؤ ناں پیارے
مل بیٹھ کے پی اب تجھے بھٹو کی قسم ہے
عوام تو ڈنگر ہیں یہ جاہل ہیں ہمارے


ڈنگر
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
گل ہو مہتاب ہو آئینہ ہو خورشید ہو میر
اپنا محبوب وہی ہے جو ادا رکھتا ہو

میر تقی میر​


ادا
 

شمشاد

لائبریرین
کیا مزا دیتی ہے بجلی کی چمک مجھ کو ریاضؔ
مجھ سے لپٹے ہیں مرے نام سے ڈرنے والے
ریاضؔ خیرآبادی

چمک
 

سیما علی

لائبریرین
کیا مزا دیتی ہے بجلی کی چمک مجھ کو ریاضؔ
مجھ سے لپٹے ہیں مرے نام سے ڈرنے والے
ریاضؔ خیرآبادی

چمک

حصہ دوم ۔ 1905 سے 1908 تک ( بانگ درا)
چمک تيري عياں بجلي ميں ، آتش ميں ، شرارے ميں
جھلک تيري ہويدا چاند ميں ،سورج ميں ، تارے ميں
بلندي آسمانوں ميں ، زمينوں ميں تري پستي
رواني بحر ميں ، افتادگي تيري کنارے ميں
علامہ سر محمد اقبال

روانی

صابرہ امین
 

شمشاد

لائبریرین
میرے اشکوں کی روانی کو روانی تو کہو
خیر تم خون نہ سمجھو اسے پانی تو کہو
مضطر خیرآبادی

اشک ؍ اشکوں
 
Top