دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

سیما علی

لائبریرین
شکستہ دل اندھیری شب اکیلا راہبر کیوں ہو
نہ ہو جب ہم سفر کوئی تو اپنا بھی سفر کیوں ہو

راہبر
راہبر دیکھ لئے ، راہ گزر دیکھ آئے
بیچ رستے سے ہم انجامِ سفر دیکھ آئے
ظہیراحمدظہیر
السلام علیکم
بھیا کہاں ہیں آپ !!!
اللہ کرے خیریت سے ہوں آمین
انجام
 

سیما علی

لائبریرین

شمشاد

لائبریرین
برق نے میرا نشیمن نہ جلایا ہو کہیں
صحن‌ گلشن میں اجالا ہے خدا خیر کرے
خلش اکبرآبادی

گلشن
 
بہار آکے رہے گی ہمارے گلشن میں
اگرچہ اس میں خزائیں بہت طویل ہوئی
جو اپنے مقصد اصلی کو بھول جاتی ہیں
یہ سچ ہے سب وہی قومیں بہت ذلیل ہوئی

تبدیلی
 

سیما علی

لائبریرین
بہار آکے رہے گی ہمارے گلشن میں
اگرچہ اس میں خزائیں بہت طویل ہوئی
جو اپنے مقصد اصلی کو بھول جاتی ہیں
یہ سچ ہے سب وہی قومیں بہت ذلیل ہوئی

تبدیلی
اس میں تبدیلی مری آنکھوں کو منظور نہیں
وہ جو تصویر مرے دل نے بنائی ہوئی ہے

تصویر
 
افسانہ کچھ طویل رہا اور گفتگو
نظریں جھکا کے ، ہوں ، کی طرح مختصر رہی

مختصر

(میں صرف ایسے اشعار پر شاعر کا نام لکھتا ہوں جو میرے نہیں ہوتے)
 

سیما علی

لائبریرین
افسانہ کچھ طویل رہا اور گفتگو
نظریں جھکا کے ، ہوں ، کی طرح مختصر رہی

مختصر

(میں صرف ایسے اشعار پر شاعر کا نام لکھتا ہوں جو میرے نہیں ہوتے)
وہ ایک لمحہ جسے تم نے مختصر جانا
ہم ایسے لمحے میں اک داستاں بناتے ہیں
تالیف حیدر
داستان
 
اشک بن کر پھسل ہی جاتی ہیں
بارشیں چاہتوں کی اپنوں سے
عید لاتی ہے سامنے ان کو
جن کا ملناہے اب کہ سپنوں سے

اپنے
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
وہ علم اپنے بتوں کا ہے آپ ابراہيم
کيا ہے جس کو خدا نے دل و نظر کا نديم
علامہ اقبال

بت / بتوں
 
Top