دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

زمانہ تو برا نہ تھا مگر اب اس کے باسی بھی
زمانے کی برائی کر کے سمجھے خوب کر بیٹھے
خدا نے بھی زمانے کی قسم کھائی ہے سیما جی
حقیقت تک نہ ہم پہنچے اسے محجوب کر بیٹھے

حقیقت
 

سیما علی

لائبریرین
زمانہ تو برا نہ تھا مگر اب اس کے باسی بھی
زمانے کی برائی کر کے سمجھے خوب کر بیٹھے
خدا نے بھی زمانے کی قسم کھائی ہے سیما جی
حقیقت تک نہ ہم پہنچے اسے محجوب کر بیٹھے

حقیقت
گزر رہی ہے جو دل پر وہی حقیقت ہے
غم جہاں کا فسانہ غم حیات سے پوچھ

حیات
 

شمشاد

لائبریرین
تری دنیا کو اے واعظ مری دنیا سے کیا نسبت
تری دنیا میں تقدیریں میری دنیا میں تدبیریں
عرش ملسیانی

واعظ
 

شمشاد

لائبریرین
وہی ہے زندگی لیکن جگرؔ یہ حال ہے اپنا
کہ جیسے زندگی سے زندگی کم ہوتی جاتی ہے
جگر مراد آبادی

حال
 

سیما علی

لائبریرین
وہی ہے زندگی لیکن جگرؔ یہ حال ہے اپنا
کہ جیسے زندگی سے زندگی کم ہوتی جاتی ہے
جگر مراد آبادی

حال
بہت شکریہ بھیا یہ شعر بڑے دن سے یاد کررہی تھی !!!یاد ہی نہیں آرہا تھا ۔۔۔
حال فکر سخن میں کچھ نہ رہا
شعر میرا شعار ہے تا حال
میر تقی میر

شعار
 
Top