دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

سیما علی

لائبریرین
زندگانی اس قدر مشکل کبھی پہلے نہ تھی
جس کو دیکھو میرے کلچے چھین کر کھانے کو ہے
سب نہاری یا چنے یا پائے مہنگے ہو گئے
میری بیوی دو پیالے لسیاں لانے کو ہے
رات جاگا ہوں میں بھوکا یاد کھانا کر رہا
میری چھٹی کا قریباً وقت اب آنے کو ہے

لسی
مورخ لکھ نہ دیں سقراط مجھ کو
میں لسی کا پیالہ پی رہا ہوں

پیالہ
 
سقراط کہاں ایک پیالے سے مرا تھا
وہ علم تھا جو جہل کے ہالے سے مرا تھا
اس واسطے کہتا ہوں یہی سچ نہ کہوں گا
وہ جہل و حکومت کے گھٹالے سے مرا تھا

جہل
 

سیما علی

لائبریرین
سقراط کہاں ایک پیالے سے مرا تھا
وہ علم تھا جو جہل کے ہالے سے مرا تھا
اس واسطے کہتا ہوں یہی سچ نہ کہوں گا
وہ جہل و حکومت کے گھٹالے سے مرا تھا

جہل
جہل کا سر درِ ابلاغ پہ خم تُو نے کیا
ظلمتِ کفر کو خورشیدِ حرم تُو نے کیا
مظفر وارثی
خورشیدِ حرم
 

یاسر شاہ

محفلین
جہل کا سر درِ ابلاغ پہ خم تُو نے کیا
ظلمتِ کفر کو خورشیدِ حرم تُو نے کیا
مظفر وارثی
خورشیدِ حرم
یہ تو دو لفظ ہوئے۔ایک ہی اٹھاتا ہوں "حرم"؛

گِلۂ جفائے وفا نما کہ حرم کو اہلِ حرم سے ہے
کسی بُت کدے میں بیاں کروں تو کہے صنم بھی ’ہَری ہَری‘​
اقبال​
اگلا لفظ:
بیاں
 

شمشاد

لائبریرین
کیا جانئے کہ وصل ترا کس کو ہو نصیب
ہم تو ترے فراق میں اے یار مر گئے
مصطفی خاں یکرنگ

فراق
 

شمشاد

لائبریرین
میں کیا بھلا تھا یہ دنیا اگر کمینی تھی
در کمینگی پہ چوب دار میں بھی تھا
ساقی فاروقی

دنیا
 
اس دنیا میں کون ہے زندہ مرنا جس کو یاد رہا
اسی بہانے اپنے رب سے ڈرنا کس کو یاد رہا
عشق محبت جنس اور پیسہ طاقت نفرت کیسا ہے
ان کے چنگل سے جو نکلا اصل میں وہ ، آزاد ، رہا

آزاد
 

شمشاد

لائبریرین
صاحب نے اس غلام کو آزاد کر دیا
لو بندگی کہ چھوٹ گئے بندگی سے ہم
مومن خاں مومن

بندگی
 
رب کی چاہت کی آگ ہو جائے
بندگی کا وہ راگ ہو جائے
کاش دوزخ کا خوف بھی چھوٹے
حرصِ جنت سے پاک ہو جائے

حرص
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
رب کی چاہت کی آگ ہو جائے
بندگی کا وہ راگ ہو جائے
کاش دوزخ کا خوف بھی چھوٹے
حرصِ جنت سے پاک ہو جائے

حرص
یہ حرص و ہوس کی منڈی ہے انمول رتن بک جاتے ہیں
محلوں کے پرخچے اڑتے ہیں دھنوان کے دھن بک جاتے ہیں

دولت کی طرح توبہ توبہ احباب وطن بک جاتے ہیں
بازار عجب بازار ہے یہ رنگین چمن بک جاتے ہیں
دھنوان
 

شمشاد

لائبریرین
چاندی جیسا رنگ ہے تیرا سونے جیسے بال
اک تو ہی دھنوان ہے گوری باقی سب کنگال
قتیل شفائی

کنگال
 
Top