دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

سیما علی

لائبریرین
پا کے اک تیرا تبسم مسکرائی کائنات
جھوم اٹھا وہ بھی دل جینے سے جو بیزار تھا

جے کرشن چودھری حبیب

تبسم
زیرِ لب یہ جو تبسّم کا دِیا رکھا ہے
ہے کوئی بات جسے تُم نے چھپا رکھا ہے
چند بے ربط سے صفحوں میں کِتابِ جاں کے
اِک نشانی کی طرح عہدِ وفا رکھا ہے
امجد اسلام امجد
عہدِ وفا
 
شمشاد

لائبریرین
جہاں گلشن وہاں گل ہے جہاں گل ہے وہاں بو ہے
جہاں الفت وہاں میں ہوں جہاں میں ہوں وہاں تو ہے
قدر بلگرامی

گلشن
 
سیما علی

لائبریرین
دل کی ویرانی کا کیا مذکور ہے
یہ نگر سو مرتبہ لوٹا گیا
میر تقی میر

قافلہ
تو ادھر ادھر کی نہ بات کر یہ بتا کہ قافلہ کیوں لٹا
مجھے رہزنوں سے گلا نہیں تری رہبری کا سوال ہے

شہاب جعفری کا مشہور شعر جسے بارہا پارلیمنٹ میں پڑھا گیا ۔ روایت ہے کہ ایک بار اس شعر کو مولانا ابوالکلام آزاد نے پارلیمنٹ میں جواہر لال نہرو کو سنایا جبکہ اس وقت شہاب جعفری کی شاعری اپنے ابتدائی دنوں میں تھی ۔۔۔۔
رہبری
 
صریر

محفلین

بھٹک جاتے ہیں رہبر رہبری میں
کچھ ایسی منزلیں ہیں زندگی میں
کوثر سیوانی
منزل
 
سیما علی

لائبریرین
Top