دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

سیما علی

لائبریرین
بکھیر دے مجھے چاروں طرف خلاؤں میں
کچھ اس طرح سے الگ کر کہ جڑ نہ پاؤں میں

محمد علوی

خلاؤں/خلا
ذہن خالی ہے
خلا نور سے یا نغمے سے
یا نکہت گم راہ سے بھی
پر نہ ہوا
ذہن خالی ہی رہا
یہ خلا حرف تسلی سے
تبسم سے
کسی آہ سے پر نہ ہوا
اک نفی لرزش پیہم میں سہی
جہد بے کار کے ماتم میں سہی
ن م راشد

جہد
 

سیما علی

لائبریرین
زندگی نام ہے اک جہد مسلسل کا فنا
راہرو اور بھی تھک جاتا ہے آرام کے بعد
فنا نظامی کانپوری

راہرو
قمر اس آبلہ پا راہرو کی بے بسی‘ توبہ
کہ منزل سامنے ہو اور سر پر شام ہوجائے
(اُستاد قمر جلالوی)
آبلہ پا
 

سیما علی

لائبریرین
مکمل ۔۔۔
اپنے احساس سے چھو کر مجھے صندل کر دو
میں کہ صدیوں سے ادھورا ہوں مکمل کر دو
صدی
صدیوں
 
Top