فوزیہ افضل
محفلین
میں وہ صاف ہی نہ کہہ دوں جو ہے فرق تجھ میں مجھ میں
تیرا درد درد تنہا میرا غم غم زمانہ
جگر مراد آبادی
تیرا درد درد تنہا میرا غم غم زمانہ
جگر مراد آبادی
آپ لفظ دینا بھول گئیں ۔۔۔میں وہ صاف ہی نہ کہہ دوں جو ہے فرق تجھ میں مجھ میں
تیرا درد درد تنہا میرا غم غم زمانہ
جگر مراد آبادی
مجھے عاجزی میں وہ مزہ ملابے نیاز
کشادہ دستِ کرم جب وہ بے نیاز کرے
نیاز مند نہ کیوں عاجزی پہ ناز کرے
علامہ محمد اقبال
عاجزی
سب کہاں؟ کچھ لالہ و گل میں نمایاں ہو گئیں خاک میں کیا صورتیں ہوں گی کہ پنہاں ہو گئیں! یاد تھیں ہم کو بھی رنگارنگ بزم آرائیاں لیکن اب نقش و نگارِ طاقِ نسیاں ہو گئی
اسد اللہ خاں غالب
آپا آپ کے مراسلے کے آخری مصرعے میں ٹائپو ہے، آخری لفظ گئی نہیں گئیں ہے۔ تدوین کر لیجیے۔
سلام اس پر کہ جس نے چاند کو دو ٹکڑے فرمایاجب میں کہتا ہوں کہ یا اللہ میرا حال دیکھ
حکم ہوتا ہے کہ اپنا نامۂ اعمال دیکھ
اکبر الہ آبادی
حکم