اک کہانی سبھی نے سنائی مگر ، چاند خاموش تھا اس کی آواز کا منتظر تھا نگر ، چاند خاموش تھا چاند
عثمان رضا محفلین نومبر 9، 2010 #81 اک کہانی سبھی نے سنائی مگر ، چاند خاموش تھا اس کی آواز کا منتظر تھا نگر ، چاند خاموش تھا چاند
شمشاد لائبریرین نومبر 9، 2010 #82 جھیل میں لمس کی تحریر بنانی ہے مجھے آنکھ میں چاند کی تصویر بنانی ہے مجھے فرزانہ (نیناں) آنکھ
عثمان رضا محفلین نومبر 9، 2010 #83 اشک جب اپنی آنکھ میں آیا ساری کہانی ختم ہوئی تم نے جب احساس دلایا ساری کہانی ختم ہوئی کہانی
شمشاد لائبریرین نومبر 9، 2010 #84 اب اپنی حقیقت بھی ساغر، بے ربط کہانی لگتی ہے دنیا کی حقیقت کیا کہیے، کچھ یاد رہی کچھ بھول گئے (ساغر نظامی) دنیا
اب اپنی حقیقت بھی ساغر، بے ربط کہانی لگتی ہے دنیا کی حقیقت کیا کہیے، کچھ یاد رہی کچھ بھول گئے (ساغر نظامی) دنیا
عثمان رضا محفلین نومبر 9، 2010 #85 دنیا کے ستم یاد نہ اپنی ہی وفا یاد اب مجھ کو نہیں کچھ بھی محبت کے سوا یاد ستم
شمشاد لائبریرین نومبر 9، 2010 #86 میں نے کہا کہ “ بزمِ ناز چاہیے غیر سے تہی“ سُن کر ستم ظریف نے مجھ کو اُٹھا دیا کہ یُوں (چچا) بزم
عثمان رضا محفلین نومبر 9، 2010 #87 نہ پوچھ گچھ تھی کسی کی وہاں نہ آؤ بھگت تمھاری بزم میں کل اہتمام کس کا تھا پوچھ
شمشاد لائبریرین نومبر 9، 2010 #88 شامِ فراق، اب نہ پوچھ، آئی اور آ کے ٹل گئی دل تھا کہ پھر بہل گیا، جاں تھی کہ پھر سنبھل گئی (فیض احمد فیض) شام
شامِ فراق، اب نہ پوچھ، آئی اور آ کے ٹل گئی دل تھا کہ پھر بہل گیا، جاں تھی کہ پھر سنبھل گئی (فیض احمد فیض) شام
عثمان رضا محفلین نومبر 9، 2010 #89 پھر آج عدم شام سے غمگیں ہے طبیعت پھر آج سر شام میں کچھ سوچ رہا ہوں طبیعت
شمشاد لائبریرین نومبر 9، 2010 #90 دنیا کے تذکرے تو طبیعت ہی لے بجھے بات اس کی ہو تو پھر سخن آرائیاں بھی ہوں (فراز) دنیا
عثمان رضا محفلین نومبر 9، 2010 #91 ہمیں کس طرح بھول جائے گی دنیا کہ ڈھونڈھے سے ہم سا نہ پائے گی دنیا بھول
شمشاد لائبریرین نومبر 9، 2010 #92 اب اپنی حقیقت بھی ساغر، بے ربط کہانی لگتی ہے دنیا کی حقیقت کیا کہیے، کچھ یاد رہی کچھ بھول گئے (ساغر نظامی) کہانی
اب اپنی حقیقت بھی ساغر، بے ربط کہانی لگتی ہے دنیا کی حقیقت کیا کہیے، کچھ یاد رہی کچھ بھول گئے (ساغر نظامی) کہانی
عثمان رضا محفلین نومبر 9، 2010 #93 بات بے بات جو بھر آتی ہیں آنکھیں اپنی یاد رکھی ہے کسی دکھ کی کہانی دل نے دکھ
شمشاد لائبریرین نومبر 10، 2010 #94 سارے چہرے بھول چکے ہیں ایک وہ چہرہ یاد رہا یاد کا جنگل ، غم کا بادل ، دکھ کا صحرا یاد رہا (نزھت عباسی) جنگل
سارے چہرے بھول چکے ہیں ایک وہ چہرہ یاد رہا یاد کا جنگل ، غم کا بادل ، دکھ کا صحرا یاد رہا (نزھت عباسی) جنگل
ر راجہ صاحب محفلین جون 22، 2011 #95 قیس جنگل میں اکیلا ھے مجھے جانے دو خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو قیس
ر راجہ صاحب محفلین جون 22، 2011 #96 قیس جنگل میں اکیلا ھے مجھے جانے دو خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو قیس
شمشاد لائبریرین جون 22، 2011 #97 جو جان لیے بن ٹل نہ سکے ، یہ ایسی بھی افتاد نہیں یہ بات تو تم بھی مانو گے، وہ قیس نہیں فرہاد نہیں (ابن انشاء) بات
جو جان لیے بن ٹل نہ سکے ، یہ ایسی بھی افتاد نہیں یہ بات تو تم بھی مانو گے، وہ قیس نہیں فرہاد نہیں (ابن انشاء) بات
ر راجہ صاحب محفلین جون 22، 2011 #98 جو بات معتبر تھی وہ سر سے گزرگی جو حرف سرسری تھا وہ دل میں اتر گیا نامعلوم معتبر
شمشاد لائبریرین جون 23، 2011 #99 تری طرح ، مری آنکھیں بھی معتبر نہ رہیں سفر سے قبل ہی رستوں میں وہ سراب اُترے (پروین شاکر) سراب
ر راجہ صاحب محفلین جون 23، 2011 #100 یہ حرف ولفظ کی کشتی یہ آب کا غذ پر بناتا رہتا ہوں اب تو سراب کاغذ پر نامعلوم لفظ