آغازِعاشقی کا مزا آپ جانیے انجامِ عاشقی کا مزا ہم سے پوچھیے (خمار بارہ بنکوی)
شمشاد لائبریرین جولائی 5، 2011 #121 آغازِعاشقی کا مزا آپ جانیے انجامِ عاشقی کا مزا ہم سے پوچھیے (خمار بارہ بنکوی)
ر راجہ صاحب محفلین جولائی 5، 2011 #122 آپ پھر لفظ دینا بھول گئے ہیں اس لئے خود سے ہی عاشقی کو منتخب کر رہا ہوں ہوشیاری ہے فریبِ عاشقی کھانے کا نام عاشقی ہے بند آنکھیں کر کے لُٹ جانے کا نام ریاض ہوشیاری
آپ پھر لفظ دینا بھول گئے ہیں اس لئے خود سے ہی عاشقی کو منتخب کر رہا ہوں ہوشیاری ہے فریبِ عاشقی کھانے کا نام عاشقی ہے بند آنکھیں کر کے لُٹ جانے کا نام ریاض ہوشیاری
شمشاد لائبریرین جولائی 5، 2011 #123 جو ہو اوس چشم مست سے بیخود پھر اوسے ہوشیار کون کرے (داغ دہلوی) چشم
ر راجہ صاحب محفلین جولائی 6، 2011 #124 نہیں اقلیم الفت میں کوئی طومارِ ناز ایسا کہ پشتِ چشم سے جس کی نہ ہووے مُہر عنواں پر اقلیم
شمشاد لائبریرین جولائی 10، 2011 #125 واشد کچھ آگے آہ سے ہوتی تھی دل کے تئیں اقلیمِ عاشقی کی ہوا اب بگڑ گئی (میر تقی میر) آہ
ر راجہ صاحب محفلین جولائی 10، 2011 #126 دل میں پھر گریے نے اک شور اٹھایا غالب آہ جو قطرہ نہ نکلا تھا سُو طوفاں نکلا غالب گریے
شمشاد لائبریرین جولائی 10، 2011 #127 اے جوشِ گریہ دیکھ! نہ کرنا خجل مجھے آنکھیں مری ضرور ہیں، آنسو پرائے ہیں (خمار بارہ بنکوی) آنسو
ر راجہ صاحب محفلین جولائی 10، 2011 #128 سُکھانا چاہتا تھا خواب لیکن ٹشو پیپر پہ آنسو گر پڑا تھا منصور آفاق خواب
شمشاد لائبریرین جولائی 11، 2011 #129 خوابوں سی دلنواز حقیقت نہیں کوئی یہ بھی نہ ہو تو درد کا درمان بھی نہ ہو (سعد اللہ شاہ) درد
ر راجہ صاحب محفلین جولائی 11، 2011 #130 رہنے کو آئی تھی کوئی زہرہ جبیں مگر دل کا مکان درد نے خالی نہیں کیا منصور آفاق جبیں
شمشاد لائبریرین جولائی 12، 2011 #131 اے بادشہِ خوبانِ جہاں! تیری موہنی صورت پہ قربان کی میں نے جو تیری جبیں پہ نظر، میرا چین گیا، میری نیند گئی (بہادر شاہ ظفر) قربان/قربانی
اے بادشہِ خوبانِ جہاں! تیری موہنی صورت پہ قربان کی میں نے جو تیری جبیں پہ نظر، میرا چین گیا، میری نیند گئی (بہادر شاہ ظفر) قربان/قربانی
ر راجہ صاحب محفلین نومبر 22، 2011 #132 پلکوں پہ لرزتے ہوئے تارے سے آنسو اے حسن ِ پشیماں، ترے قربان گئے ہم سیف الدین سیف پشیماں
شمشاد لائبریرین نومبر 22، 2011 #133 کرکے زخمی مجھے نادم ہوں، یہ ممکن ہی نہیں گر وہ ہوں گے بھی تو بے وقت پشیماں ہوں گے (مومن خان مومن) زخمی
کرکے زخمی مجھے نادم ہوں، یہ ممکن ہی نہیں گر وہ ہوں گے بھی تو بے وقت پشیماں ہوں گے (مومن خان مومن) زخمی
ر راجہ صاحب محفلین نومبر 22، 2011 #134 زخمی ہوئے جو ہونٹ تو محسوس یہ ہوا چوما تھا میں نے پھول کو دیوانگی کے ساتھ نامعلوم دیوانگی
شمشاد لائبریرین نومبر 22، 2011 #135 کیا کیجیئے اچھی ہمیں لگتیہے ہمیشہدیوانگئ دل میں ہر بات اسی کی(تاجدار عادل)
ر راجہ صاحب محفلین نومبر 22، 2011 #136 اگلا لفظ تو آپ نے بتایا ہی نہیں اس لئے میں خود سے ہی دل کو منتخب کر لیا ہے مصحفی یوں تو سب ہی شعر و سخن کہتے ہیں چاہیئے لطف سخن دل میں اثر کرنے کو مصحفی
اگلا لفظ تو آپ نے بتایا ہی نہیں اس لئے میں خود سے ہی دل کو منتخب کر لیا ہے مصحفی یوں تو سب ہی شعر و سخن کہتے ہیں چاہیئے لطف سخن دل میں اثر کرنے کو مصحفی
شمشاد لائبریرین نومبر 22، 2011 #137 اب آپ اگلا لفظ دینا بھول گئے، اس لیے میں نے 'لطف' منتخب کر لیا۔ وہ کریں بھی تو کن الفاظ میں تیرا شکوہ جن کو تیری نگہِ لطف نے برباد کیا (جوش ملیح آبادی) شکوہ
اب آپ اگلا لفظ دینا بھول گئے، اس لیے میں نے 'لطف' منتخب کر لیا۔ وہ کریں بھی تو کن الفاظ میں تیرا شکوہ جن کو تیری نگہِ لطف نے برباد کیا (جوش ملیح آبادی) شکوہ
ر راجہ صاحب محفلین نومبر 22، 2011 #138 دل سے شکوہ ہے نہ تجھ سے ہی شکایت ساقی تیری چوکھٹ پہ ہی مچلی یہ طبیعت ساقی نامعلوم اگلا لفظ " مچلی "
شمشاد لائبریرین نومبر 22، 2011 #139 بڑا مشکل سا لفظ دیا تھا آپ نے۔ ---------------------------------- سبز مدھم روشنی میں سرخ آنچل کی دھنک سرد کمرے میں مچلی گرم سانسوں کی مہک (پروین شاکر) مدھم
بڑا مشکل سا لفظ دیا تھا آپ نے۔ ---------------------------------- سبز مدھم روشنی میں سرخ آنچل کی دھنک سرد کمرے میں مچلی گرم سانسوں کی مہک (پروین شاکر) مدھم
ر راجہ صاحب محفلین نومبر 22، 2011 #140 پر آپ نے تو اسے آسان بنا لیا نا چاند مدھم ہے آسماں چپ ہے نیند کی گود میں جہان چپ ہے نامعلوم نیند