دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

شمشاد

لائبریرین
آپ نے اگلا لفظ نہیں دیا، سو خود ہی "وصال" کا چناؤ کر لیا۔

اس کے وصال کے لئے، اپنے کمال کے لئے
حالتِ دل، کہ تھی خراب ،اور خراب کی گئی
(جون ایلیا)

خراب
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی ابھی مری تنہائیوں نے مجھ سے کہا
کوئی سنبھال لو مجھ کو ، کوئی کہے مجھ سے
(مصطفی زیدی)

سنبھال
 
دیکھ اے دشت جنوں بھید نہ کھلنے پائے
ڈھونڈنے آئے ہیں گھر کے در و دیوار مجھے
جنس ویرانیِ صحرا مری دوکان میں ہے
کیا خریدے گا ترے شہر کا بازار مجے
ناوک ظلم اُٹھا دشنہِ اندوہ سنبھال
لطف کے بے نام خنجر سے مت مار مجھے
خنجر
 

شمشاد

لائبریرین
تجھے خبر نہیں شاید کہ ہم وہاں ہیں جہاں
یہ فن نہیں اذیت ہے زندگی بھر کی

یہاں گلوئے جنوں پر کمند پڑتی ہے
یہاں قلم کی زباں پر ہے نوک خنجر کی
(احمد فراز)
 

شمشاد

لائبریرین
زندگی دردِ سر ہوئی حاتم
کب ملے گا مجھے پیا میرا


اگلا لفظ تو تھا نہیں خود ہی زندگی چن لیا
(درد)
بہت اچھا کیا چوہدری صاحب۔ اصل میں اصول بھی یہی ہے۔
--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
مرے ہم نفس، مرے ہم نوا، مجھے دوست بن کے دغا نہ دے
میں ہوں دردِ عشق سے جاں بلب مجھے زندگی کی دُعا نہ دے
(شکیل بدایونی)

دغا
 
بے شک وعدہ وفا نہ کیجئے
ہو سکے تواتنا، دغا نہ کیجئے
خواہش ہے اک معصوم سی
ایسی نظروں سے بس، دیکھا نہ کیجئے

(بتا نہیں سکتے کس کا شعر ہے نامعلوم ہی سمجھئے)

اگلا لفظ ہے معصوم
 

شمشاد

لائبریرین
زعمِ عقل و فہم اِک نادانئ معصوم ہے
اے گرفتارِ فریبِ ہوش، اے دل! دیکھ کر
(سید عبدالحمید عدمؔ)

گرفتار
 
زعمِ عقل و فہم اِک نادانئ معصوم ہے
اے گرفتارِ فریبِ ہوش، اے دل! دیکھ کر
(سید عبدالحمید عدمؔ)

گرفتار


جس دن سے کہ ہم خستہ گرفتارِ بلا ہیں
کپڑوں میں جوئیں بخئے کے ٹانکوں سے سوا ہی

(مرزا اسد اللہ غالب)
 
Top