دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

ماہی احمد

لائبریرین
یہ باتیں جھوٹی باتیں ہیں
یہ لوگوں نے پھیلائی ہیں
تم انشاء جی کا نام نہ لو
کیا انشاء جی سودائی ہیں؟

سودائی
 

شمشاد

لائبریرین
یہ باتیں جھوٹی باتیں ہیں
یہ لوگوں نے پھیلائی ہیں
تم انشاء جی کا نام نہ لو
کیا انشاء جی سودائی ہیں؟

سودائی


اڑتے اڑتے آس کا پنچھی دور افق میں ڈوب گیا
روتے روتے بیٹھ گئی آواز کسی سودائی کی
(قتیل شفائی)

افق
 

شمشاد

لائبریرین
چوہدری صاحب اچھا لگنے یا نہ لگنے کی بات نہیں۔ آپ ایسے ہی ناراض نہ ہوں۔
یہ تو ایک کھیل ہے۔ اور کھیل میں گڑبڑ نہ ہو تو سب چلتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی یوں تو ایک ہی شعر کافی ہے کھیل کے لیئے :p
یہ باتیں جھوٹی باتیں ہیں
یہ لوگوں نے پھیلائی ہیں
تم انشاء جی کا نام نہ لو
کیا انشاء جی سودائی ہیں؟

سودائی
پھر آپ نے دو کیوں لکھے تھے؟
 

شمشاد

لائبریرین
بکھر جائیں گے ہم کیا جب تماشا ختم ہوگا
مرے معبود آخر کب تماشا ختم ہوگا
(افتخار عارف)

معبود
 
Top