حشر میں کون گواہی میری دے گا ناصر سب تمہارے ہی طرفدار نظر آتے ہیں طرفدار
ساقی۔ محفلین جنوری 2، 2014 #1,241 حشر میں کون گواہی میری دے گا ناصر سب تمہارے ہی طرفدار نظر آتے ہیں طرفدار
شمشاد لائبریرین جنوری 2، 2014 #1,242 قیس و لیلیٰ کا طرفدار اگر مر جائے میں بھی مر جاؤں یہ کردار اگر مر جائے (ندیم بھابھہ) قیس
ساقی۔ محفلین جنوری 2، 2014 #1,243 قیس جنگل میں اکیلا ہے مجھے جانے دو خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو جنگل
شمشاد لائبریرین جنوری 2، 2014 #1,244 جنوں پرانا ہے عاشقوں کا جو یہ بہانہ ہے عاشقوں کا تو اک ٹھکانا ہے عاشقوں کا حضور جنگل میں جا کے بیٹھو (ابن انشاء) ٹھکانا
جنوں پرانا ہے عاشقوں کا جو یہ بہانہ ہے عاشقوں کا تو اک ٹھکانا ہے عاشقوں کا حضور جنگل میں جا کے بیٹھو (ابن انشاء) ٹھکانا
نوید رزاق بٹ محفلین جنوری 9، 2014 #1,245 شعر در شعر ٹپکتا ہے قلم سے میرے ڈھونڈ رکھا ہے ترے غم نے ٹھکانا کیسا (نوید) شعر
اوشو لائبریرین جنوری 9، 2014 #1,246 اشعار میرے یوں تو زمانے کے لئے ہیں کچھ شعر فقط ان کو سنانے کے لئے ہیں فقط
حاتم راجپوت لائبریرین جنوری 9، 2014 #1,247 فقط اک شائبہ ہی تھا مّحبت کا یُو نہی عادت تھی ہر رستے پہ اُس کے ساتھ چلنے کی شائبہ
حاتم راجپوت لائبریرین جنوری 9، 2014 #1,249 بیدادِ عشق سے نہیں ڈرتا مگر اسد جس دل پہ ناز تھا مجھے وہ دل نہیں رہا ناز
اوشو لائبریرین جنوری 10، 2014 #1,250 ناز تھا خود پر مگر ایسا نہ تھا آئینے میں جب تک دیکھا نہ تھا آئینہ
نوید رزاق بٹ محفلین جنوری 10، 2014 #1,251 ہر چند آئینہ ہوں پر اتنا ہوں ناقبول منہ پھیر لے وہ جس کے مجھے روبرو کریں منہ
شمشاد لائبریرین جنوری 10، 2014 #1,252 توبہ تو ہم نے کی ہے، پر اب تک یہ حال ہے پانی بھر آئے منہ میں، دکھا دیں اگر شراب (میر مہدی مجروح) توبہ
توبہ تو ہم نے کی ہے، پر اب تک یہ حال ہے پانی بھر آئے منہ میں، دکھا دیں اگر شراب (میر مہدی مجروح) توبہ
نوید رزاق بٹ محفلین جنوری 11، 2014 #1,253 کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا (غالب) جفا
شمشاد لائبریرین جنوری 11، 2014 #1,254 دل نے وفا کے نام پر کار ِ جفا نہيں کيا خود کو ہلاک کر ليا، خود کو فدا نہيں کيا (جون ایلیا) فدا
نوید رزاق بٹ محفلین جنوری 11، 2014 #1,255 ہم جان فدا کرتے ، گر وعدہ وفا ہوتا مرنا ہی مقدر تھا ، وہ آتے تو کیا ہوتا (مومن) مقدر
شمشاد لائبریرین جنوری 12، 2014 #1,256 آبلہ پائی بھی ہوتی ہے مقدر اپنا سر پہ افلاک کی چادر بھی تنی ہوتی ہے (عباس تابش) آبلہ
ماہی احمد لائبریرین جنوری 20، 2014 #1,257 اے رفیقو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سر منزل جا کر کیا کوئی آبلہ پا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یاد آیا احمد فراز رفیق
اے رفیقو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سر منزل جا کر کیا کوئی آبلہ پا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یاد آیا احمد فراز رفیق
شمشاد لائبریرین جنوری 20، 2014 #1,258 اُسے نہ پاؤ گے جب تک مجھے نہ سمجھو گے مرا رفیقِ مزاج آشنا بہت کچھ ہے (انور شعور) آشنا
ماہی احمد لائبریرین جنوری 20، 2014 #1,259 دیکھنا ہم ایک دن گرد سفر ہوجائیں گے راستوں سے آشنا تو بھی نہیں میں بھی نہیں گرد
شمشاد لائبریرین جنوری 20، 2014 #1,260 دیر و حرم کی گرد بہت دور رہ گئی شاید کے مے کدے کے قریب آ رہا ہوں میں (عبد الحمید عدم) مے کدہ