دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

آئینہ جھوٹ بولتا ہے
تمہیں خوبصورت
اور مجھے بدصورت بتاتا ہے
آئینہ جھوٹ بولتا ہے
تم میرے من مندر کے آئینہ میں
اس سے کہیں زیادہ خوبصورت ہو
جتنا یہ تمہیں بتاتا ہے
آئینہ جھوٹ بولتا ہے
میں اپنے مقدر کے آئینہ میں
اس سے کہیں زیادہ بدصورت ہوں
جتنا یہ مجھے بتاتا ہے
آئینہ جھوٹ بولتا ہے


(خاکسار) معاف کیجئے اگر یہ رولز کے خلاف ہے

خوبصورت
 

شمشاد

لائبریرین
کس لیے دیکھتی ہو آئینہ
تم تو خود سے بھی خوبصورت ہو

داستاں ختم ہونے والی ہے
تم مری آخری محبت ہو
(جون ایلیا)

داستاں
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سُناجو حضرت ِ داغ نے کہ حضور کعبے کو جائیں گے
یہی ذکر ہے یہی فکر ہے، شب و روز عزم ِ سفر سےخُوش
داغ دہلوی

سفر
 

شمشاد

لائبریرین
تم زندہ ہمیں چھوڑ کے گھر جاؤ نہ شب کو
مردے کو بھی انسان کے تنہا نہیں رکھتے
(داغ دہلوی)

انسان
 

شمشاد

لائبریرین
اب تو ہمیں منظور ہے یہ بھی، شہر سے نکلیں، رُسوا ہوں
تجھ کو دیکھا، باتیں کرلیں، محنت ہوئی وصول میاں
(ابن انشاء)

رسوا
 

شمشاد

لائبریرین
ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام
وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا
(اکبر الہ آبادی)

بدنام
 

شمشاد

لائبریرین
اُمیدِ وفا و یادِ جفا، بے تابیء حسرتِ نظاّرہ
اک دل بیمارِ محبت ہے اور لاکھ ستانے والے ہیں
(صامت شامی)

جفا
 

شمشاد

لائبریرین
دل نے وفا کے نام پر کار ِ جفا نہيں کيا
خود کو ہلاک کر ليا، خود کو فدا نہيں کيا
(جون ایلیا)

فدا
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید محمد وارث بھائی
---------------------------------------------------------------

مقدر میں نہیں ہے کامرانِ آرزو ہونا
سزاوارِ اجابت ہو نہیں سکتی دُعا میری
(فیض احمد فیض)

آرزو
 
Top