دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

شمشاد

لائبریرین
غسل میت کو شہیدوں کو ترے کیا حاجت
بے نہائے بھی نکھرتے ہیں نکھرنے والے
(داغ دہلوی)

میت
 

شمشاد

لائبریرین
سر یہ کہتا ہے گوارا نہیں اب بارش سنگ
دل یہ کہتا ہے اسی کوچے میں جایا جائے
(گوپال متل)

کوچہ
 

اوشو

لائبریرین
کوچے کو تیرے چھوڑ کر جوگی ہی بن جائیں مگر
جنگل تیرے ، پربت تیرے ، بستی تیری ، صحرا تیرا
ابنِ انشاء

پربت
 

شمشاد

لائبریرین
بانبی ناگن، چھایا آنگن، گنگھرو چھن چھن، آشا من
آنکھیں کاجل، پربت بادل، وہ زلفیں اور یہ بازو
(جاوید اختر)

ناگن
 

غ۔ن۔غ

محفلین
لاکھ غم سینے سے لپٹے رہے ناگن کی طرح
پیار سچا تھا مہکتا رہا چندن کی طرح
کرشن بہاری نور

اگلا لفظ " چندن "
 

شمشاد

لائبریرین
آنکھ میں مستی مدار جیسی اور بدن ہے چندن سا
دیکھ کے سندر روپ کسی کا آنکھوں کو حیرانی ہے
(کیف عظیم آبادی)

مستی
 

غ۔ن۔غ

محفلین
نگاہ عشق و مستی ميں وہی اول ، وہی آخر
وہی قرآں ، وہی فرقاں ، وہی يسيں ، وہی طہٰ


اگلا لفظ "نگاہ"
 

شمشاد

لائبریرین
جادو عجب نگاہِ خریدارِ دل میں تھا
بِکتا ہے ساتھ، بیچنے والا بھی مال کے
(علامہ محمد اقبال)

خریدار
 

شمشاد

لائبریرین
خریداروں کی آنکھوں سے تاسف کیوں چمکتا ہے
سرِبازار ، قیمت آشنا سے بات کرتے ہیں
(محسن چنگیزی)

قیمت
 

غ۔ن۔غ

محفلین
عہدِ حاضر میں تو پندار کی قیمت ہی نہیں
کوئی تیشہ نہ اٹھا، کاسہ اٹھا لے تو بھی
(نوشی گیلانی)


تیشہ
 

شمشاد

لائبریرین
زندگانی کی حقیقت کوہ کن کے دل سے پوچھ
جوئے شیر و تیشہ و سنگِ گراں ہے زندگی
(علامہ محمد اقبال)


حقیقت
 

شمشاد

لائبریرین
ہاتھوں سے‌تیرے مرنے میں ہے اک فضیلت
اے عشق! رگ جاں میں اتر کیوں نہیں جاتا
(ساغر نظامی)

ہاتھ
 

اوشو

لائبریرین
دنیا عجب بازار ہے ، کچھ جنس یاں کی ساتھ لے
کیا خوب سودا نقد ہے ، اس ہاتھ دے اُس ہاتھ لے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جنس
 

شمشاد

لائبریرین
کہاں قدر ہم جنس ، ہم جنس کو ہے
فرشتوں کو بھی آدمی جانتے ہیں
(داغ دہلوی)

فرشتہ/فرشتے
 
Top