دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

شمشاد

لائبریرین
زندہ رہنے کی ہو نیّت تو شکایت کیسی
میرے لب پر جو گِلے ہیں وہ بہانے میرے
(احمد ندیم قاسمی)


لب
 

شمشاد

لائبریرین
ادھر کوئی نہیں آ رہا تو میں خود ہی اس کھیل کو آگے بڑھا دیتا ہوں۔

مرے گھر سے دور ہیں راحتیں، مجھے ڈھونڈتی ہیں مصیبتیں
مجھ خوف یہ کہ مرا پتہ کوئی گردشوں کو بتا نہ دے(شکیل بدایونی)

مصیبت
 

شمشاد

لائبریرین
نجیبوں کا عجب کچھ حال ہے اس دور میں یارو
جہاں پوچھو یہی کہتے ہیں ہم بیکار بیٹھے ہیں(انشاء اللہ انشاء)

بیکار
 

شمشاد

لائبریرین
میں نہیں ہوں نغمۂ جاں فزا، مجھے سن کے کوئی کرے گا کیا
میں بڑے بروگ کی ہوں صدا، میں بڑے دکھی کی پکار ہوں
(مضطر خیر آبادی)

نغمہ
 

شمشاد

لائبریرین
جو سانس گزر جائے حزیں جان غنیمت
یہ دورِ زبوں ایک فتیلے کی طرح ہے
(حزیں صدیقی)

سانس
 

شمشاد

لائبریرین
غنیمت ہے جو ہنس کے بات کر لیں
ہمیں مت چھیڑیئے ہم سر پھرے ہیں
سر پھرے

سر تو نہیں ہے، پھرے پر گزارہ کر لیں
------------------------------------------------------
جب دہر کے غم سے اماں نہ ملی، ہم لوگوں نے عشق ایجاد کیا
کبھی شہرِ بتاں میں خراب پھرے، کبھی دشتِ جنوں آباد کیا
(ابن انشاء)
 

ماہی احمد

لائبریرین
سر تو نہیں ہے، پھرے پر گزارہ کر لیں
------------------------------------------------------
جب دہر کے غم سے اماں نہ ملی، ہم لوگوں نے عشق ایجاد کیا
کبھی شہرِ بتاں میں خراب پھرے، کبھی دشتِ جنوں آباد کیا
(ابن انشاء)
نہ جی
سر پھرے ہی چاہیئں۔۔۔
 

ماہی احمد

لائبریرین
بہت کڑا نظام ہے جی :p

مَیں جو اُس کے قدموں میں ریت سا بکھر جاتا
چاند سا بدن اُس کا اور بھی نکھر جاتا
(ماجد صدیقی)

ریت
دیکھیں کڑے نظام کو سہل کرنے والے بھی ہر جگہ ہوتے ہیں

بڑی سرپھری سی ہوا چلے کہیں شام ِ دشت خیال میں
مرے راکھ راکھ سے جسم کو کوئی ریت پر نہ لکھا کرے
(منصور آفاق)

دشت
 

شمشاد

لائبریرین
سنا ہے حشر ہیں‌اس کی غزال سی آنکھیں
سنا ہے اس کو ہرن دشت بھر کے دیکھتے ہیں(احمد فراز)

حشر
 
Top