دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

شمشاد

لائبریرین
اگلا لفظ بھی تو دینا تھا۔
---------------------------------------------

سنا ہے رات اسے چاند تکتا رہتا ہے
ستارے بام فلک سے اتر کے دیکھتے ہیں(فراز)

فلک
 
ماہی احمد

لائبریرین
اگلا لفظ بھی تو دینا تھا۔
---------------------------------------------

سنا ہے رات اسے چاند تکتا رہتا ہے
ستارے بام فلک سے اتر کے دیکھتے ہیں(فراز)

فلک
بندہ بھول بھی تو جاتا ہی ہے جی :cautious:

بھلا گردش فلک کی چین دیتی ہے کسے انشا
غنیمت ہے کہ ہم صورت یہاں دو چار بیٹھے ہیں
(انشاء اللہ خان انشاء)

ہم صورت
 
شمشاد

لائبریرین
بندہ بھول بھی تو جاتا ہی ہے جی :cautious:
اسی لیے کہتا ہوں سارے پیسے نوٹس کی تیاری میں خرچ نہ کیا کرو۔ کچھ پیسے بچا کر ان کے بادام خرید کر کھا لیا کرو۔
-------------------------------------------------------------------------------------------------------------

ہم بھي وہيں موجود تھے ہم سے بھي سب پوچھا کيے
ہم ہنس دئيے ہم چپ رہے، منظور تھا پردہ تيرا
(ابن انشاء)

منظور
 
سید فصیح احمد

چاک ہو پردۂ وحشت مجھے منظور نہیں
ورنہ یہ ہاتھ گریباں سے کچھ دور نہیں
(داغ دہلوی)

وحشت
 
شمشاد

لائبریرین
وحشت کا عنوان ہماری، ان میں سے جو نام بنی
دیکھیں گے تو لوگ کہیں گے، انشاء جی دیوانے تھے
(ابن انشاء)

دیوانہ / دیوانے
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
صبح بخیر دوستو !

شہر جنوں میں دیوانے تو اور بھی تھے اے یادؔ مگر
آئے ہماری سمت ہی پتھر خوب ہمیں پہچانے لوگ
(یاد صدیقیؔ)

جنوں
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
خموشی کے ہیں آنگن اور سنّاٹے کی دیواریں
یہ کیسے لوگ ہیں، جِن کو گھروں سے ڈر نہیں لگتا
( سلیم احمد )

سناٹے/ سناٹا
 
شمشاد

لائبریرین
اسی خاطر مرے چاروں طرف پھیلا ہے سناٹا
کہیں میں اپنے لفظوں کے معانی چھوڑ آیا ہوں
(ندیم بھابھہ)

لفظ / لفظوں
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
اسی خاطر مرے چاروں طرف پھیلا ہے سناٹا
کہیں میں اپنے لفظوں کے معانی چھوڑ آیا ہوں
(ندیم بھابھہ)

لفظ / لفظوں

واہ محترم شمشاد بھائی واہ سلامتی ہو ! :)

حُسن والے وہ کام کرتے ہیں
لفظ جھک کر سلام کرتے ہیں
( قیس )

حُسن
 
شمشاد

لائبریرین
جو خاک پر ہیں اُن کو تو دیتی ہے اوجِ عرش
عرش پر ہیں اُن کو گراتی ہے زندگی
(جلیل مانکپوری)

خاک
 
Top